کھیل
حسن نواز کی ناٹ آوٹ سنچری،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دی
آکلینڈ، حسن نواز (ناٹ آؤٹ 105) کی سنچری اور کپتان آغا سلمان (ناٹ آؤٹ 51) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے جمعہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔
205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محمد حارث اور حسن نواز کی سلامی جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 74 رنز جوڑے۔ جیکب ڈفی نے چھٹے اوور میں محمد حارث کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ محمد حارث نے 20 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کپتان سلمان نے حسن نواز کے ساتھ مل کر نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رن بھی بنائے۔ پاکستان نے 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنا کر میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔ حسن نواز نے 45 گیندوں پر 10 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 105 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ کپتان آغا سلمان 31 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی واحد کامیاب بولر تھے۔ انہوں نے محمد حارث کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے پہلے ہی اوور میں فن ایلن (0) کی وکٹ کھودی۔ اس کے بعد مارک چیپ مین بیٹنگ کے لیے آئے اور طوفانی انداز میں بیٹنگ شروع کی۔ انہوں نے ٹم سائفر کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت کی۔ حارث رؤف نے پانچویں اوور میں ٹم سائفر کو آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑ دی۔ ٹم سائفر نے نو گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے۔ دو وکٹیں گرنے کے باوجود ڈیرل مچل اور مارک چیپ مین نے تیز رفتاری سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 55 رنز جوڑے۔ شاداب خان نے 10ویں اوور میں ڈیرل مچل کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ ڈیرل مچل (17) نے 11 گیندوں پر یہ اسکور بنایا۔ سنچری کی جانب بڑھنے والے مارک چیپ مین کو 13ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا دیا۔ مارک چیپ مین نے 44 گیندوں پر 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے۔ جمی نیشم (تین)، مچل ہی (نو) اور کائل جیمیسن (صفر) آؤٹ ہوئے۔ 19ویں اوور میں حارث رؤف نے کپتان مائیکل بریسویل کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ مائیکل بریسویل نے 18 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ اسی اوور میں رؤف نے ایش سوڈھی (10) کو آؤٹ کر کے پاکستان کی نویں وکٹ حاصل کی۔ عباس آفریدی نے 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر جیکب ڈفی (2) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کی اننگز 204 پر سمیٹ دی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔ م س
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا5 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان5 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
