ہندوستان
حکومت تعلیمی اداروں میں ریزرویشن ختم کرنے کی کر رہی ہے سازش: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور او بی سی کے بچوں کے حقوق بھی چوری کر رہی ہے اور حکمت عملی کے تحت سرکاری اداروں کو بند کر کے تعلیمی نظام کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دے کر ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
کانگریس کے درج فہرست ذات کے محکمہ کے سربراہ راجندر پال گوتم، قبائلی کانگریس کے سربراہ ڈاکٹر وکرانت بھوریا اور کانگریس کے او بی سی محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر انل جے ہند نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی بچوں کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور عدالت سے ان کے مفاد میں جو فیصلہ آیا ہے اسے نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ ملک میں آبادی بڑھ رہی ہے اور اس کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں اضافہ ہونا چاہئے لیکن ان میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔ اس کے برعکس پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے لیکن وہاں ریزرویشن نافذ نہیں ہے، اس لیے پیسے کی کمی کی وجہ سے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے بچے وہاں نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ جب کانگریس حکومت نے قانون بنایا اور ان طبقات کے بچوں کو ریزرویشن کی سہولت ملی تو کئی لوگ عدالت گئے اور 2008 کے فیصلے میں ریزرویشن کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ پھر 2011 میں ایک اور فیصلے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا گیا۔ یہی نہیں سپریم کورٹ نے بھی 2014 میں اس قانون کو جائز بتایا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے مختلف اداروں کے ساتھ بات چیت کی جس میں انکشاف ہوا کہ نجی تعلیمی اداروں میں درج فہرست ذات کے صرف 0.89 فیصد، درج فہرست قبائل کے 0.53 فیصد اور او بی سی کے 11.16 فیصد طلباء ہیں۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ان کلاسوں کے بچوں کے لیے جلد از جلد ریزرویشن نافذ کیا جائے اور کمزور طبقات کے طلبہ کے لیے مفت کوچنگ کا انتظام کیا جائے۔
مسٹر بھوریا نے کہا کہ بابا صاحب نے سماجی مساوات کے لیے ووٹ کے حق اور ریزرویشن کی بات کی تھی لیکن بی جے پی ان دونوں حقوق کو چرا رہی ہے۔ ایک سازش کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کو بتدریج بند کرکے نظام تعلیم کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے بہوجن سماج کی 90 فیصد آبادی کو نجی تعلیمی اداروں میں صرف 12 فیصد جگہیں مل رہی ہیں، وہیں پارلیمانی کمیٹی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایس سی کو 15 فیصد، ایس ٹی کو 7.5 فیصد اور او بی سی کو 27 فیصد نمائندگی ملنی چاہئے۔
ڈاکٹر جے ہند نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کانگریس حکومت کی طرف سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ریزرویشن نافذ کرنے کے لیے بنائے گئے قانون پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس قانون کو نافذ کیا جانا چاہیے لیکن مودی حکومت 11 سال سے اس پر کنڈلی مارکر بیٹھی ہوئی ہے۔ مسٹر مودی اپنے آپ کو او بی سی کہتے ہیں لیکن اس طبقے کو ان 11 سالوں میں اتنا نقصان کبھی نہیں اٹھانا پڑا۔ یہی نہیں نریندر مودی 2017 سے اب تک کریمی لیئر پر بھی نظر ثانی نہیں کر سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ذات کی بنیاد پر مردم شماری کے عمل پر سرگرم نظر نہیں آتی اور نہ ہی اس کے لیے کوئی روڈ میپ بنا رہی ہے۔ حکومت اس کے بارے میں بات بھی نہیں کر رہی ہے اور اگر کوئی ذات پات کی مردم شماری کی بات کرتا ہے تو اس پر ’اربن نکسل‘ کا لیبل لگا دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منڈل کمیشن کی 40 سفارشات تھیں جن میں سے صرف دو پر عمل کیا گیا، اس لیے بقیہ 38 مطالبات کو بھی نافذ کیا جانا چاہیے۔یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف
نئی دہلی، ہندوستان نے امریکی محکمہ محنت کے مستقل لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام (پی ای آر ایم) سے جڑے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف بتایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جمعرات کی رات اس قدم کے اعلان کے بعد وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قدم سے متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کے گرین کارڈ کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم پی ای آر ایم درخواستوں پر روک سے موجودہ ایچ-1بی ویزا یا ویزا ہولڈرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی حیثیت پر خود بخود کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ہندوستان نے کہا کہ پی ای آر ایم پروگرام، ایچ-1بی ویزا پروگرام سے مختلف ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل پر اس کا کچھ اثر ہو سکتا ہے، لیکن اس سے موجودہ ایچ-1بی ویزا کی میعاد اپنے آپ ختم نہیں ہوتی۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیلنٹ کے امریکہ جانے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو مواقع ملتے ہیں، جبکہ امریکی کمپنیوں کو ہنر مند ملازمین، نئی ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت طرازی، پیداواری صلاحیت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا۔ ہندوستان نے امریکی نائب صدر کے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ہندوستان کے مطابق ایسے تبصرے غیر مناسب ہیں اور امریکہ کی معیشت نیز جدت طرازی میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی خدمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پیشہ ور افراد امریکہ کی معیشت اور جدت طرازی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ بھی ایسے تارکینِ وطن کی خدمات سے بنی ہے جنہوں نے اپنے کام، کاروبار اور نئے خیالات سے ملک کی ترقی میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ دردناک تاریخی اور نوآبادیاتی دور کی یاد دلانے والے الفاظ کا استعمال انتہائی قابلِ اعتراض ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے سے جڑی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
