ہندوستان
دنیا کو ہندوستان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہئے: جے شنکر
نئی دہلی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج دنیا کے مختلف ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملک کی ترقی کے لیے ہندوستان کی صلاحیتوں اور نوجوان افرادی قوت سے استفادہ کریں ڈاکٹر جے شنکر نے یہ اپیل یہاں سشما سوراج بھون میں تارکین وطن کارکنوں کی قانونی اور محفوظ نقل مکانی کے لیے وزارت خارجہ کے فارن ایمپلائمنٹ ڈویژن کے ذریعہ تیار کردہ پورٹل ‘ ای مائیگریشن ‘ کے نئے ورژن کی نقاب کشائی کے موقع پر یہ اپیل کی اس موقع پر محنت، روزگار، کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ اور امور خارجہ کی وزیر مملکت پاویترا مارگریٹا بھی موجود تھیں۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ صرف پچھلے سال وزارت خارجہ کی مہم کے دوران محفوظ اور قانونی نقل مکانی کے چینلز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وزیر اعظم نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا جس کا نعرہ تھا ‘گو سیف، گو پروٹیکٹیڈ’۔ آج کا واقعہ اس جذبے کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ یہ زندگی کو آسان بنانے اور عوام پر مرکوز حکمرانی کو بڑھانے کے مودی حکومت کی عزم کا اظہار ہے۔ ای مائیگریٹ پورٹل کا آغاز ہندوستانی کارکنوں کے لیے ایک محفوظ، زیادہ شفاف اور جامع نقل و حرکت پیدا کرنے کی ہماری مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے اور ہمارے شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک طرف جہاں ہم ہندوستان کی معیشت اور عالمی ساکھ میں اپنے تارکین وطن کارکنوں کی انمول شراکت کو تسلیم کرتے ہیں، وہیں ہمیں غیر ملکی سرزمین پر ان کو درپیش خطرات کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔ ہمارے مشنز، خاص طور پر خلیج میں مشنز نے لیبر اتاشیوں کو وقف کیا ہے جو لیبر اور دیگر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہیں۔
مسٹر جے شنکر نے کہا “مجھے یہ نوٹ کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نظر ثانی شدہ ای-مائیگریٹ پورٹل میں 24×7 کثیر لسانی ہیلپ لائن نمبر بھی ہے جو انہیں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہیں، جن کے لیے بعض اوقات فوری حل کی ضرورت ہوتی ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل اور موبائل ایپ مہاجر مزدوروں کے لیے مواقع کے دروازے کھول رہا ہے۔ حکومت ہند نے ان کے لیے روزگار کے مواقع کے ساتھ محفوظ اور تربیت یافتہ ہجرت کے لیے تمام اقدامات بھی فراہم کیے ہیں۔
وزیر خارجہ نے اس موقع پر موجود غیر ملکی سفارت کاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے ممالک کی ترقی کے سفر میں ہندوستان کے محنتی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ہنر سے استفادہ کریں۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ای مائیگریٹ پورٹل استعمال کرنے کی بھی اپیل کی۔
مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں ہندوستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا عزم کیا ہے بلکہ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہند کی تمام وزارتوں اور محکموں کو جامع طور پر سوچنا چاہئے۔ اور لائحہ عمل تیار کیا جانا چاہئے۔ ای مائیگریٹ پورٹل اسی سوچ کا نتیجہ ہے جس میں محنت اور روزگار کی وزارت کا نیشنل کیرئیر پورٹل اور مائی بھارت پورٹل بھی جڑے ہوئے ہیں۔ اس سے دنیا کے دیگر ممالک کو بھی ہندوستان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔
ڈیجی لاکر، تقریباً چھ لاکھ کامن سروس سینٹرز، لینگویج ٹرانسلیشن سروس، امنگ پورٹل کو ای مائیگریٹ پورٹل اور موبائل ایپ میں شامل کیا گیا ہے۔ اقتصادی طور پر درکار 21 ( ای سی آر ) زمرہ کے ممالک اور غیر ای سی آر ممالک میں کام کرنے کے خواہشمند کارکن براہ راست رجسٹر کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی مشنوں میں مائیگریشن اتاشی مستقل طور پر تعینات کیے جاتے ہیں جو تارکین وطن کارکنوں کی مدد کے معاملات کو دیکھتے ہیں۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا7 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا5 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان1 week agoملن پردھان کی گرفتاری جمہوریت کا قتل: راہل ، کھرگے، نندی گرام میں بی جے پی پر ‘ووٹ چوری’ کا الزام
