ہندوستان
دہلی کا بجٹ ماؤں اور بہنوں کو مزید بااختیار بنانے والا بجٹ ہے: کیجریوال
نئی دہلی، دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز بجٹ کو ماؤں اور بہنوں کو بااختیار بنانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سماج کے ہر طبقہ کے لوگوں کا خیال رکھا گیا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے وزیر خزانہ آتشی کے ذریعہ پیش کردہ سالانہ بجٹ 2024-25 پر بحث کے دوران اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا، “یہ بجٹ ایک ایسا بجٹ ہے جو ہماری ماؤں اور بہنوں کو مزید بااختیار بنائے گا۔ بجٹ میں 18 سال سے زیادہ عمر کی ہر خاتون کو 1000 روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اگر ایک گھر میں کئی خواتین ہیں اور وہ اہل ہیں تو ہر ایک کو اسکیم کے تحت 1000 روپے ملیں گے۔
مسٹر کیجریوال نے کہا، “آج ملک میں حکمرانی کے دو ماڈل چل رہے ہیں۔ ایک AAP کا ترقیاتی ماڈل اور دوسرا بی جے پی کا تباہی کا ماڈل۔ AAP نے اپنے ترقیاتی ماڈل کے تحت سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کی مرمت کی ہے، مفت اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی ہے اور عمر رسیدہ لوگوں کو مذہبی یاترا پر لے جا رہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف تباہی کے ماڈل کے تحت ED-CBI لگا کر اپوزیشن کی حکومتوں کو ختم کیا جارہا ہے اور ان کے اچھے کاموں کو روکا جا رہا ہے۔ جو لوگ دہلی میں ادویات، اسکول، محلہ کلینک اور بجلی کی سبسڈی روک رہے ہیں وہ دہلی والوں کے دشمن ہیں۔ دہلی کے لوگوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا اور اپنے ان دشمنوں کو دہلی سے باہر نکالنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پورے ملک میں جا رہے ہیں اور ایک ایک ایم ایل اے کو 25 سے 50 کروڑ روپے میں خرید رہے ہیں۔ ان لوگوں نے اتراکھنڈ کی حکومت گرادی۔
اتراکھنڈ میں عوام نے ہریش راوت کی قیادت میں کانگریس کی حکومت بنائی تھی، لیکن انہوں نے ایم ایل اے خرید کر اتراکھنڈ حکومت کو گرادیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کرناٹک، مدھیہ پردیش، گوا، اروناچل پردیش کی حکومتوں کو گرایا۔ اب وہ ہماچل پردیش کی حکومت گرانے کے فراق میں ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب یہ لوگ ‘عآپ’ کو توڑنے میں لگے ہوئے ہیں، وہ ‘عآپ’ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ مستقبل میں ‘عآپ’ ہی انہیں ملک کے اندر چیلنج کر سکتی ہے، مختلف ریاستوں میں چیلنج کر سکتی ہے۔ اے اے پی تیزی سے ترقی کرنے والی پارٹی ہے اور عآپ کے لوگوں پر وہ قابو نہیں پا رہے ہیں۔ انہوں نے منیش سسودیا، ستیندر جین، سنجے سنگھ کو جیل میں ڈال دیا۔ اب وہ مجھے بھی جیل میں ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کے اندر جو بھی کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، بی جے پی والے اس کام کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پھر بھی ہم نے دہلی والوں کا کوئی کام نہیں روکنے دیا۔ 9 سال گزرنے کے بعد بھی ہم دہلی میں صرف 530 محلہ کلینک بنا سکے ہیں، جب کہ پنجاب میں ہماری حکومت نے دو سال کے اندر 830 محلہ کلینک بنائے، کیونکہ اسے روکنے والا کوئی نہیں ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا5 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان5 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
