جموں و کشمیر
سرینگر میں اپنی پارٹی کی خواتین رہنماؤں اور کارکنوں کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سرینگر، اپنی پارٹی کے شعبۂ خواتین (ویمنز ونگ) نے منگل کے روز سرینگر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور 2024 کے اسمبلی انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس احتجاج کی قیادت پارٹی رہنما دلشاد شاہین نے کی۔ اپنی پارٹی کی خواتین رہنما اور کارکنان سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہوئیں اور زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت کی ناکامیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور عوام کو درپیش دیگر بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکامی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے دلشاد شاہین نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور حکمران جماعت انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا، “حکومت نے عوامی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور 2024 کے اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران جھوٹے وعدے کر کے لوگوں کو گمراہ کیا۔ اپنی پارٹی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی اور عوامی مسائل و شکایات کو مسلسل اٹھاتی رہے گی۔”
اس موقع پر بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان عشرت بھٹ نے الزام لگایا کہ حکمران جماعت نے ووٹ مانگتے وقت بلند بانگ دعوے کر کے عوام کو فریب دیا اور اب وہ اپنی ذمہ داریوں سے راہِ فرار اختیار کر رہی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا، “حکمران این سی نے اقتدار سنبھالنے کے چھ ماہ کے اندر بے روزگار نوجوانوں کو ایک لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ وہ نوکریاں کہاں ہیں؟” انہوں نے مزید کہا، “اس نے ڈیلی ویجرز کو مستقل کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ وہ اس وعدے کو پورا کرنے میں کیوں ناکام رہی؟ آج ان ڈیلی ویجرز کو برائے نام تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔ اتنی قلیل اجرت میں وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کیسے کر سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مہنگائی اس قدر تیزی سے بڑھ رہی ہے؟”
یو این آئی ۔ م ع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: ایس آئی اے کی ٹیم نے پونچھ، اودھم پور کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے
جموں، جموں و کشمیر کے پونچھ اور اودھم پور اضلاع میں اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی ایک ٹیم نے ہفتے کے دن کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
واقعات سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منڈی اور سرنکوٹ علاقوں نیز اودھم پور ضلع کے رام نگر علاقے میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا، “یہ چھاپے جانچ کے تحت چل رہے ایک معاملے کے سلسلے میں مارے گئے ہیں۔” ذرائع نے بتایا کہ مہم مکمل ہونے کے بعد اس کے متعلق تفصیلی معلومات شیئر کی جائیں گی۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
اننت ناگ پولیس نے واگھاما میں منشیات کی اسمگلنگ کے مشتبہ 13 افراد کو حراست میں لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے ہفتے کے دن واگھاما کے 20 مقامات پر بڑے پیمانے پر منشیات مخالف مہم چلائی۔ واگھاما کو ضلع میں منشیات کے ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں مشتبہ 13 افراد کو پوچھ گچھ اور آگے کی قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا۔
پولیس نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث مقامی نیٹ ورک کی شناخت کرنے اور اسے ختم کرنے، نیز سپلائی چین کو اس کے سورس پر ہی ختم کرنے کے مقصد سے یہ یہ مربوط نارکو گھیرابندی اور تلاشی مہم چلائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مربوط مہم کے دوران، پوچھ گچھ اور آگے کی قانونی کارروائی کے لیے مشتبہ 13 منشیات اسمگلروں کو حراست میں لیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ یہ مہم منشیات کے خلاف پولیس کی سخت کارروائی کا حصہ ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کے تئیں اس کی ‘زیرو ٹالرینس’ کی پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔ پولیس نے کہا کہ منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے اور نوجوانوں کی حفاظت کے لیے، غیر قانونی منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگوں اور نیٹ ورک کے خلاف مسلسل اور انٹیلی جنس معلومات پر مبنی مہمات جاری رہیں گی۔
پولیس نے کہا کہ “منشیات سے پاک اننت ناگ” کا ہدف حاصل کرنے کی کوششوں کے تحت ایسی مہمات کو مزید تیز کیا جائے گا۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
ڈوڈہ میں سکیورٹی فورسز نے جیش دہشت گرد کی باقیات برآمد کیں، رائفل بھی ملی
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کے دن جیش محمد کے ایک دہشت گرد کی باقیات برآمد کیں۔
جموں و کشمیر پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “تم بھاگ تو سکتے ہو لیکن چھپ نہیں سکتے!”
پولیس نے کہا، “ایس او جی ڈوڈہ، آر آر اور سی آر پی ایف نے پاکستانی جیش محمد دہشت گرد کی باقیات برآمد کیں، جسے پہلے ایک مشترکہ آپریشن میں مار گرایا گیا تھا۔ نائٹ ویژن کی صلاحیت والی ایف4 رائفل بھی برآمد کی گئی۔”
یواین آئی۔الف الف
-
جموں و کشمیر7 days agoبڈگام انکاؤنٹر میں مارے گئے لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پرہوئی
-
جموں و کشمیر7 days agoاین سی بی نے جموں و کشمیر میں ہیروئن سپلائی کے دو راستوں کا انکشاف کیا، ایک مہینے میں تقریباً سات کلوگرام ہیروئن ضبط
-
جموں و کشمیر7 days agoکشمیر میں جنگلی سوروں کی اصل کا پتہ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
-
ہندوستان1 week agoاساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی درانداز کو پکڑ لیا
-
ہندوستان1 week agoوزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دی
-
دنیا5 days agoایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
-
جموں و کشمیر1 week agoوزیر صحت سے ملاقات کے بعد بھی میڈیکل انٹرنز کی ہڑتال جاری
-
دنیا1 week agoہم یورپ کو ایرانی جوہری خطرے سے بچا رہے ہیں:ٹرمپ کا دعویٰ
-
دنیا5 days agoیمن میں حالیہ جھڑپوں میں 100 سے زائد فوجی اور حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی
-
دنیا5 days agoپنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
-
کھیل1 week agoورلڈ کپ کے حوالے سے شکوک و شبہات کے درمیان بی سی سی آئی نے روہت شرما کی حمایت کی
