تازہ ترین
شریت ترمیمی قانون کے خلاف اپوزیشن احتجاج میں شدت ‘ دہلی میں کانگریس کی ستیہ گرہ
خبراردو:
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے پنے احتجاج میں شدت پیدا کردی ہے جبکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے دہلی میں گاندھی جی کی یادگار راج گھاٹ پر اتحاد کیلئے ستیہ گرہ کا آغاز کیا ہے تو دوسری جانب کانگریس کی حلیف ڈی ایم کے نے چینائی میں ایک زبرست احتجاجی مظاہرہ کا انعقا عمل میں لایا ۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے مختلف شہروں اور ریاستوں میں طلبا اور دیگر گوشوں کی جانب سے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ کئی مقامات پر زبردست مظاہرے ہوئے اور ریلیاں منظم کی گئیں۔ اپوزیشن کی مہم کے جواب میں بی جے پی کی جانب سے کولکتہ میں اس قانون کے حق میں ایک ریلی منظم کی گئی جس سے پارٹی کے ورکنگ صدر جے پی نڈا اور کئی دوسرے ریاستی قائدین نے خطاب کیا ۔ ان قائدین نے ترنمول کانگریس اور دوسری مخالف جماعتوں پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔
کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میںہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منظم کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے این آر سی کی بھی مخالفت کی ۔ اس احتجاجکی اپیل 35 مسلم تنظیموں کی جانب سے کی گئی تھی جو جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنگلورو کے تحت آتی ہیں۔ انڈین یونین مسلم لیگ کی یوتھ ونگ کی جانب سے اس قانون سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کیرالا کے مختلف علاقوں میں پوسٹ آفسوں تک مارچ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ آسام میں بھی این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جہاں سابق چیف منسٹر پرفلا کمار مہنتا نے سرانیا ہل گوہاٹی میں گاندھی جی کی یادگار میں جاری ایک سٹ ان احتجاج میں حصہ لیا ۔ پرفلا کمار مہنتا کی آسام گن پریشد ریاست میں بی جے پی کی حلیف ہے ۔ آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے بھی احتجاجی مظاہرے منظم کئے جن میں مختلف شعبہ جات حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں نے شرکت کی ۔ آسام میں 11 ڈسمبر کے بعد سے پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں چار افراد سکیوریٹی فورسیس کی فائرنگ میں جان گنوا بیٹھے ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں پولیس نے اترپردیش بھون کے باہر سے 46 طلبا کو اور 93 طلبا کو آسام بھون کے باہر سے گرفتار کرلیا جبکہ وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ علاوہ ازیں راج گھاٹ پر کانگریس کی جانب سے ستیہ گرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس میں پارٹی صدر سونیا گاندھی ‘ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ‘ سابق پارٹی صدر راہول گاندھی و پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے بشمول کئی اعلی قائدین نے شرکت کی ۔ یہ ستیہ گرہ احتجاج کرنے والے طلبا سے اظہار یگانگت کیلئے کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ اس ستیہ گرہ کا مقصد حکومت کی خراب پالیسیوں سے متاثر ہونے والے عوام سے اظہار یگانگت کرنا بھی ہے ۔ سونیا گاندھی ‘ منموہن سنگھ اور راہول گاندھی نے دستور ہند کا پیش لفظ پڑھا اور پارٹی کارکنوں نے ایک منٹ کی خاموشی بھی منائی ۔ پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سب کچھ ان بچوں کے نام پر ہورہا ہے جو اس تحریک میں شہید ہوگئے ‘ بجنور کے امراج سائینی کے نام پر ہورہا ہے جن کے پانچ بچے ان کی گھر واپسی کے منتظر ہیں اور وہ زخمی دواخانہ میں پڑے ہیں۔ ان سب کے نام پر ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم دستور کا تحفظ کرینگے اور اس کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھی احتجاج آج آٹھویں دن بھی جاری رہا ۔ یہاں 15 ڈسمبر کو پولیس نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا تھا ۔ یونیورسٹی کے باہر سینکڑوں طلبا آج بھی احتجاج کرتے رہے ۔ نور نگر ‘ بالا ہاوز اور اوکھلا کے کئی اسکولوں کے طلبا نے بھی آج پیر کو احتجاج میں حصہ لیا ۔ اسی طرح چینائی میں ڈی ایم کے اور اس کی حلیف جماعتوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا اور انتباہ دیا کہ سماج کے غیر سیاسی شعبوں کو بھی شامل کرتے ہوئے اس احتجاج میں شدت پیدا کی جائیگی اگر حکومت نے اس قانون سے دستبرداری اختیار نہیں کی ۔ ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے ایگمور سے راجا رتھنم اسٹیڈیم تک مارچ کی قیادت کی اور کئی سینئر قائدین بشمول کانگریس لیڈر پی چدمبرم اور دوسرے ان کے ساتھ ہاتھوں میں اس قانون کے خلاف پلے کارڈز تھامے چلتے رہے ۔ ڈی ایم کے اور دوسری جماعتوں کے کارکن بھی ہاتھوں میں پرچم ‘ بیانرس اور پلے کارڈز تھامے ڈھائی کیلومیر تک چلتے رہے جبکہ پولیس کی جانب سے اس روٹ پر سخت ترین سکیوریٹی بندوبست کیا گیا تھا ۔ اس ریلی کے خلاف مدراس ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی گئی تھی تاہم عدالت نے کہا کہ کسی جمہوری ملک میں پرامن احتجاج کو نہیں روکا جاسکتا ۔ تاہم پولیس کو یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اس ریلی کی ویڈیو گرافی کرے ۔
اترپردیش میں آج صورتحال پر امن رہی جہاں جملہ 18 افراد اس احتجاج کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ اس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر وسیم اور دو دوسروں کو 19 ڈسمبر کو ہوئے تشدد کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا ہے ۔ یو پی کے ڈپٹی چیف منسٹر دنیش شرما نے اتوار کو کہا تھا کہ حکام کو شبہ ہے کہ تشدد میں پی ایف آئی اور سیمی کے کارکنوں کا رول ہے ۔ کرناٹک میں تشدد کا شکار منگلورو سے کرفیو برخواست کردیا گیا اور شہر میں آج امن برقرار رہا ۔ چیف منسٹر بی ایس ایڈورپا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس پرتشدد احتجاج کی سی آئی ڈی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ کانگریس نے اس فیصلہ کی مخالفت کی ۔
دنیا
ہزیشکیان نے پوتن کو ایران اور امریکہ کے مابین نئی مذاکراتی تجاویز سے آگاہی کرائی
تہران، صدرِ ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ نے جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی تجاویز کا تبادلہ کیا ہے۔
ایرانی صدر نے ترکمانستان میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے دوطرفہ اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کے لیے ملاقات کی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ ملاقات کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس (سی آئی ایس) سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور توانائی، زراعت، نقل و حمل اور تجارت سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مشترکہ منصوبوں کی تکمیل اور حتمی منظوری میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے قومی مفادات اور علاقائی استحکام کے مطابق جامع تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کی تکرار کی۔
ایرانی طلبا کی خبر رساں ایجنسی اسنا کے مطابق پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے باوجود ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے کنارہ کش نہیں ہوگا۔
“ہم بات چیت کر رہے ہیں، مگر جب بھی ہم امریکہ سے بات کرتے ہیں، وہ دوبارہ حملہ کر دیتے ہیں۔ تاہم ہم مذاکراتی میز اور گفت و شنید سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”
پزشکیان نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن نے دو طرفہ طور پر نئی تجاویز پیش کی ہیں۔
“ہم نے ان تجاویز میں اپنی ترامیم کی ہیں۔ جب یہ حتمی ہو جائیں گی تو ہمیں موجودہ ثالثوں کے ذریعے بیٹھ کر انہیں یکجا کرنا ہوگا۔”
پزشکیان نے علاقائی امور اور اقوامِ متحدہ میں روس کے موقف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماسکو نے یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف مدد کی۔انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ تہران اور ماسکو کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی “تیزی اورمظبوطی کے ساتھ” آگے بڑھے گی، اور کہا کہ موجودہ حالات تعاون کو گہرا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، بشرطیکہ ایرانی عوام کے حقوق بین الاقوامی قانون کے تحت محفوظ رہیں۔
دونوں رہنماؤں کی آخری ذاتی ملاقات یکم ستمبر کو کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور امریکہ-ایران جنگ پر بات کی تھی۔
اس ملاقات کے دوران پوتن نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو “غیر مستحکم اور بہت نازک” قرار دیا اور تہران کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
مزید یہ کہ پزشکیان اور پوتن نے تاکہ ایران-امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بدھ کو فون پر بات کی تھی، جس میں روسی صدر نے تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت میں ماسکو کی آمادگی ظاہر کی۔
پوتن سی آئی ایس سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچے تھے۔
توقع ہے کہ سی آئی ایس اجلاس رکن ممالک کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لے گا۔
بحیرہ کیسپین ماحولیاتی اجلاس میں پانچ ساحلی ممالک – آذربائیجان، ایران، قازقستان، روس اور ترکمانستان – کے رہنما یکجا ہوئے ہیں ، اجلاس کے ایجنڈے میں خطے میں ماحولیاتی تعاون شامل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
-
دنیا7 days agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
