تازہ ترین
صحافت کیسے کریں،اور اس کے اصول کیا ہیں ؟
ندیم احمد خان ، بارہمولہ
انسانی معاشرے میں صحافت کے کردار اور اہمیت و ضرورت کی جب بات آتی ہے تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اکبر الہ آبادی کا درج ذیل شعر دہرایا جاتا ہے:
کھینچوں نہ کمانوں کو نہ تلوار نکالو
جب توپ مقابل ہو تو اخبار نکالو
حالیہ کساد بازاری کے دور میں جب کہ روحانی، انسانی، علمی، ادبی و اخلاقی قدروں کو ہر طرح سے پامال ہونا پڑ رہا ہے، صحافتی لوازمات بھی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں ـ ویسے اخبار نویس کے لئے ضروری ہے کہ ایک مقصد کے لئے کاغذ داغدار کرےـ اسے ہمیشہ اور ہر حال میں مجبور اور مظلوم کی ترجمانی کے واسطے قلم کا استعمال کرنا چاہئےـ ایک مدیر کا فرض بنتا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل یا تکالیف کو ابھارنے اور ارباب اقتدار اس کے لئے اگر کارروائی کرنے میں کاہلی سے کام لیں تو حکومت کے خلاف آواز بلند کرےـ لیکن افسوس یہ ہے کہ ہماری ریاست میں ایسے بھی صحافی ہیں جنہوں نے صحافت کو کاروبار بنا رکھا ہے.
فضا کی کثافت، تہذیبی قدروں کا زوال، اقتصادی نظام کی پسپائی، سرکاری و سماجی اداروں کی لوٹ کھسوٹ، آپسی مفاہمت و رواداری کی پامالی، خود غرض افراد کی کج ادائی، اخلاقی و ادبی لوازمات کی حوصلہ شکنی، عدم آسودگی، جبر و زیادتی، افراتفری اور دور دور تک پھیلی سراسیمگی اپنی تلخ و ترش حقیقی……… کا ذکر کئے بغیر موجودہ دور کا صحافتی اداریہ یا مقالہ مکمل نہیں ہوگاـ
صحافت ایک مقدس پیشہ ھے، پیشہ ور صحافی کا کام سچ اور جھوٹ کو الگ الگ کر کے اصل حقائق کو لوگوں کے سامنے لانا ہے اور ایسے حقائق کسی ملک اور قوم کے جسم میں ایک تازہ اور طاقتور روح پھونکنے کے اسباب پیدا کرتے ہیں ـ لیکن آج کے دور میں ہمارے ملک میں صحافت باقاعدہ طور پر ایک کاروباری حیثیت اختیار کر چکی ہے ہمارا صحافی اصل حقائق کو پس پردہ ڈال کر طمع نفسانی کی خاطر بلیک میلنگ اور چور بازاری اور غداری پر اتر آیا ہے، اور اگر باد النظر میں دیکھا جائے تو ایسی ہی صحافت کے امین کسی ملک اور قوم کے سب سے بڑے دشمن اور غدار کا کردار ادا کرتے ہیں.
ایک صحافی اگر صحیح معنوں میں صحافت کے اصولوں سے واقف ہو تو ملک وقوم کی خدمت موزوں انداز میں بجا لاسکتا ہےـ سماج اور معاشرے کو پاک وصاف رکھنے میں اہم رول ادا کر سکتا ہےـ سوئے ہوئے نیم مردہ ذہنوں کو جگا سکتا ہےـ بے وجہ اور وقت کے ستائے ہوئے افراد کو ان کا حق دلا سکتا ہےـ ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کرسکتا ہے، اور انسانیت وروداری کی مٹتی قدروں کو اُجاگر کرسکتا ہے۔ اس تمہید کے بعد آدابِ صحافت سے متعلق کچھ نکات کی نشاندہی کرنا ضروری ہے،
*خبروں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے، اپنی ذاتی رائے نہ ٹھونسنے ۔
*اظہار رائے فقط اِداریہ میں کیا جائے۔ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
*ہر حالت میں ازدواجی و گھریلو رشتے کے تقدس کو برقرار رکھا جائے۔
*جب تک کسی کا جرم عدالت میں ثابت نہ ہو اُسے بطور مجرم پیش نہ کیا جائے۔
*ہر شخص کے خلوت میں بےجا دخل نہ دیا جائے۔
*کسی شخص کے خلاف ایسا اسکنڈل مشتہر نہ کیا جائے جس سے عوامی زندگی پر بُرا اثر پڑے۔
*کسی شخص سے غلط بیان منسوب نہ کیا جائے نہ ایسا بیان چھاپا جائے جو اس شخص نے نجی میں گفتگو کے دوران دیا ہو۔
*کسی کے مذہبی جذبات یا احساسات کو ٹھیس نہ لگائی جائے۔
*کسی گروہ یا طبقے کو بہ طور خاص مذاق کا ہدف نہ بنایا جائے۔
*مردہ شخص پر لعن طعن نہ کیا جائے۔
*لوگوں کے جذبات ابھارنے کی خاطر کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔
*کسی خاص سیاسی پارٹی کا آلہ کار بن کر افراتفری پھیلانے والی خبروں کو نہ چھاپا جائے۔
*مزاحیہ کالم میں بھی کسی ایک کی دل آزاری نہ کی جائے۔
*کسی شخص کی اجازت کے بغیر اس کی تحریر یا تصویر نہ چھاپی جائے۔
*اخلاقی یا سیاسی مجرموں کی تصاویر نہ چھاپی جائے خاص کر جب کہ وہ ملزم ہوں مجرم نہ ہوں۔
*کوئی فحش، عریاں یا نیم عریاں کی تصویری نہ چھاپی جائے جس سے کچھ طبقے کے جذبات. مجروح ہونے کا احتمال ہو،
*کارٹون تیار کرتے وقت کسی کے ذہن یا دلی جذبات کا خون نہ کیا جائے۔
*بچوں کے جرائم میں اُن کے اصلی نام نہ چھاپے جائیں اور ایسے اشتہار نہ چھاپے جائیں جن کا مواد گمراہ کن ہو۔
آدابِ صحافت شائستگی کی تعلیم دیتے ہیں۔معاشرے کو بنانے بگاڑنے میں چونکہ اخباروں کا بھی بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ اس لئے ہر خبر و واقعہ توازن میں چھاپا جائے۔ الغرض صحافیوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کا قیام لابدی ٹھہرا۔ان تمام امور کی نشاندہی غور و فکر ضروری جن سے عوامی معاملات متاثر ہوں۔ آخیر میں یہ التماس کہ خدارا صحافت کے شعبے کو تجارت کے طور پر نہ اپنایا جائے۔
بقولِ شاعر
مرغ لڑائے جائیں گے بوٹی کے واسطے
اخبار نکالے جائیں گے روٹی کے واسطے
رابطہ/9596571542
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
