تازہ ترین
عید الاضحی کی آمد:کووڈ وبا کے بیچ شہر ودیہات میں گہما گہمی،چہل پہل،لوگ خریداری میں مصروف
بازاروں میں تہوا ر جیسا سماں
خبراردو:-
سرینگر:عید الاضحی کے دو روز قبل بدھ کو وادی کے چھوٹے بڑے بازاروں میں گہما گہمی اور چہل پہل ری،جس دوران لوگوں نے عید کے حوالے سے خریداری کی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں دنیا دیگر حصوں کی طرح سنیچر کو عید الا ضحی منائی جارہی ہے۔
حکومت نے عید کی خریداری کے پیش نظر از سر نو عائد لاک ڈاؤن میں تین روزہ نرمی کا اعلان کر رکھا ہے۔سنیچر کو دارالحکومت سرینگر سمیت وادی بھر کے چھوٹے بڑے بازار کھلے رہے،جس دوران لوگ گھروں سے سے باہر اور احتیاطی اقدامات کیساتھ عید کے حوالے سے خریداری کی۔اگرچہ سرینگر میں انتظامیہ نے ایشا ئے ضروریہ کی دکانیں ہی کھلی رکھنے کی اجازت دی تھی۔
تاہم شہر میں حکومتی احکامات کے بر عکس ہر طرح کی دکانیں اور بزار کھلے رہے۔ریگل چوک میں واقع ایک دکاندار نے بتایا ’ہم حکومتی آرڈر سے کافی الجھن میں ہیں،اشیا ئے ضروریہ کیا،ہمیں نہیں معلوم،بچے ہر عید پر نئے کپڑے کی مانگ کرتے ہیں،لہٰذا ہمیں عید کے موقعے پر دکانیں کھولنے اور کاروبار کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے‘۔
سٹی رپورٹر کے مطابق شہر کے سبھی بازاروں بشمول تجارتی مرکز لالچوک میں جوتوں،کپڑوں،کراکری،ریڈی میڈ اور دیگر دکانیں بدھ کی صبح کھل گئیں،جس دوران لوگوں نے مذکورہ بازاروں کا رخ کیا اور خوب خریداری کی۔ لالچوک اور اسکے مضافاتی بازاروں میں دکانیں کھلنے سے کافی رش دیکھنے کو مل رہا تھا جبکہ بعض راستوں پر ٹریفک کے لمبے لمبے جام بھی دیکھنے کو مل رہے تھے۔
بازاروں میں دن بھر لوگوں کا رش رہا۔سیول لائنز کے ساتھ ساتھ شہر خاص کے بازاروں میں بھی عید کے سلسلے میں لوگوں نے خریداری کی۔کہیں بچوں کیلئے کپڑوں کی خریداری ہورہی تھی،تو کہیں جوتوں کی مانگ کافی تھی۔عید کے پیش نظر بازاروں میں گہما گہمی اور چہل پہل کے سبب تہوار جیسا سماں دیکھنے کو مل رہا تھا۔لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کرنے کیلئے بدھ کی علی الصبح گھروں سے با ہر آئی۔
تاہم لوگوں کی شکایت ہے کہ بازاروں میں کہیں بھی قیمتوں میں قرار نہیں ہے۔بازاروں میں دکاندار او ر چھاپڑی فرو ش من مرضی طریقے سے چیزوں کی فروخت کررہے ہیں۔کئی گاہکوں نے سٹی رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا ’حکومت کی جانب سے قیمتیں اعتدال پر رکھنے کے حوالے سے زمینی سطح پر کوئی مؤ ثر اقدامات نہیں اٹھے‘۔ان کا کہناتھا ’بیکری والوں نے قیمتیں من مانے طریقے سے مقرر کی ہے‘۔
اس دوران اس طرح کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں کہ لوگوں نے بازاروں کا رخ کر نے کے دوران کووڈ۔19سے متعلق گائیڈ لائنز اور ایس او پی از پر عمل در آمد نہیں کیا۔کئی بازاروں کو پولیس نے بند بھی کرایا۔شہر سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر9اضلاع میں بھی لوگوں نے عید کے سلسلے میں بازاروں کا رخ کیا اور یہاں بھی تہوار جیسا سماں دیکھنے کو مل رہا تھا۔کئی مقامات پر پولیس اور انتظامی افسران نے بازاروں کا دورہ کرکے تاجروں اور خریداروں کو کووڈ۔19سے متعلق گائیڈ لائنز اختیار کر نے پر زور دیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
