ہندوستان
قانون ساز اداروں میں ہنگامہ آرائی اور تلخی تشویشناک : لوک سبھا اسپیکر
نئی دہلی؛ 10ویں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن کانفرنس کا آج اختتام ہوا، جو 23 ستمبر 2024 کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں شروع ہوئی تھی لوک سبھا کے اسپیکر شری اوم برلا نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی، جو سی پی اے انڈیا ریجن کے صدر بھی ہیں اس موقع پر مسٹر برلا نے کہا کہ قانون ساز اداروں میں ہنگامہ آرائی اور تلخی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر پریزائیڈنگ افسروں کے ساتھ وقتاً فوقتاً تبادلہ خیال کیا جاتا رہا ہے اور پریزائیڈنگ افسران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی وقار اور شائستگی کے ساتھ اور ہندوستانی اقدار اور معیارات کے مطابق چلائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوان کی روایات اور نظام فطرت میں ہندوستانی ہونے چاہئیں اور پالیسیوں اور قوانین کو ہندوستانیت کے جذبے کو مضبوط کرنا چاہئے تاکہ ‘ایک ہندوستان، بہترین ہندوستان’ کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔ مسٹر برلا نے کہا کہ پریذائیڈنگ آفیسر کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہر کوئی ایوان میں شرکت کرے اور حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر شائستگی سے بحث کی جائے۔
کسی بھی ملک اور ریاست کی ترقی میں مقننہ کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ہمارے جمہوری اداروں کو عوام سے جڑنے اور ان کی توقعات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران ملک کے جمہوری اداروں کو شفاف، جوابدہ اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ مقننہ کے موثر کام کے لیے نئے اراکین کو ایوان کے کام کاج، ایوان کے وقار اور آداب اور عام لوگوں کے مسائل اٹھانے کے لیے دستیاب قانون سازی کے آلات کے بارے میں جامع تربیت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے پریزائیڈنگ افسران پر زور دیا کہ وہ فریقین کے درمیان مسلسل اور مربوط بات چیت کو برقرار رکھیں اور سیاست کے نئے معیارات مرتب کریں۔
اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ قانون ساز ادارے اپنی ریاستوں میں مقننہ میں عمل اور ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوامی نمائندوں کی صلاحیت سازی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، لوک سبھا اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات کارکردگی اور تاثیر کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ جہاں ضروری ہو، ریاستی قانون ساز اداروں کو ڈیجیٹلائزیشن کی رفتار میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ ‘ایک قوم، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم’ کا خواب پورا ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ کانفرنس کے دوران پریذائیڈنگ افسران کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل جیسے مالیاتی خودمختاری، ایوانوں کے اجلاسوں کے دنوں کی تعداد میں کمی، ای قانون سازی وغیرہ پر مزید بات چیت کی جائے گی اور قابل قبول حل تلاش کیے جائیں گے۔
مسٹر برلا نے امید ظاہر کی کہ یہ دو روزہ کانفرنس قانون ساز اداروں کے کام کاج میں تبدیلی لائے گی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پریزائیڈنگ افسران نئی سوچ، نئے وژن کے ساتھ کام کریں اور نئے قواعد و ضوابط اور پالیسیاں مستقبل کے لیے موزوں بنائیں۔ مسٹر برلا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پائیدار اور جامع ترقی کے ثمرات معاشرے کے آخری فرد تک پہنچنے چاہئیں۔
اس کانفرنس میں 42 پریزائیڈنگ افسروں نے شرکت کی جن میں چار چیئرمین اور 25 اسپکرس اور ریاستوں کے پرنسپل سکریٹریز/ سکریٹریز اور ان کے ساتھ موجود افسران شامل تھے۔
کانفرنس کا تھیم ’’پائیدار اور جامع ترقی کے حصول میں قانون ساز اداروں کا کردار‘‘ تھا۔
کانفرنس کے دوسرے دن یعنی 24 ستمبر 2024 کو لوک سبھا کے اسپیکر مسٹر اوم برلا نے ریاستی قانون ساز اداروں کے پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ پارلیمنٹ کمپلیکس میں واقع پریرنا استھل میں عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا7 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
