ہندوستان
لوک سبھا اسپیکر کی آئی پی یو کی گورننگ کونسل میٹنگ میں شرکت
جنیوا/نئی دہلی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی وفد نے بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 149ویں اسمبلی کی کارروائی کے دوران دیگر ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پارلیمانوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے اسمبلی کے ساتھ ساتھ آئی پی یو کی قائمہ کمیٹیوں اور دیگر تقریبات میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ آئی پی یو اسمبلی کی یہ کارروائی 13 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں شروع ہوئی، جو آج بھی جاری رہی۔
مسٹر برلا نے اسمبلی کارروائی کے اختتامی دن آئی پی یو کی گورننگ کونسل میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ہندوستانی وفد نے اسمبلی کے مرکزی موضوع سے متعلق اہم عالمی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی جس پر ہندوستان نے اہم پیش رفت کی ہے اور بہترین طریقوں کا اشتراک کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے عالمی وعدوں کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے باہمی تعاون پر پالیسی پر مبنی بحث اور مذاکرات میں حصہ لے کر تعاون مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
لوک سبھا اسپیکر نے مزید کہا کہ آئی پی یو پارلیمانی تعاون کے ذریعے جامع ترقی اور امن کے لیے عالمی عزم کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم ہے۔
ریکارڈ کو برقرار رکھنے، پارلیمنٹ میں مباحثے اور تقریر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر معلومات کو لوگوں تک پہنچانے اور پارلیمنٹ کو لوگوں کے قریب لانے میں ٹیکنالوجی اور اے آئی کے استعمال پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی پسند کی زبان میں ممبران پارلیمنٹ کے خیالات کا اظہار ممکن ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کے بارے میں معلومات عوام تک پہنچنے میں آسانی ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری نے ہندوستان کی سبز، ٹیکنالوجی سے چلنے والی اور پیپر لیس پارلیمنٹ کی تعریف کی ہے۔
اراکین پارلیمنٹ اور عہدیداروں کی استعداد کار میں اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ 100 سے زیادہ ممالک کے اسپیکروں اور اراکین پارلیمنٹ نے پرائڈ کو پارلیمانی تربیت کے ایک اعلیٰ عالمی ادارے کے طور پر تسلیم کیا ہے اور اس کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیڈ نے منتخب اراکین اور پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے عہدیداروں کو مختلف پارلیمانی موضوعات پر تربیت دی ہے۔
آئی پی یو اسمبلی کے دوران ہندوستانی پارلیمانی وفد نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر بات چیت اور مذاکرات کئے ۔
اسمبلی کے دوران مسٹر برلا نے نیپال، مالدیپ، آرمینیا، تھائی لینڈ، عمان، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، سیشلز، آئی پی یو کے صدر، الجیریا، زمبابوے، بھوٹان، یو اے ای کی پارلیمانوں کے پریذائیڈنگ افسران اور نمائندوں سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران لوک سبھا اسپیکر نے ڈیجیٹل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈی بی ٹی اسکیم وغیرہ جیسے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ہندوستان میں جامع اور پائیدار ترقی کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔
مسٹر برلا نے قرارداد کا مسودہ تیار کرنے میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کے اراکین کے فعال کردار اور ہندوستان کے جامع اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں ان کی شرکت کی تعریف کی۔ اسپیکر نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستانی پارلیمانی وفد کا یہ دورہ ہندوستان کی پارلیمنٹ کا موقف عالمی سطح پر پیش کرنے کے حوالے سے ایک یادگار دورہ ہوگا۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کل الجزائر کی قومی عوامی اسمبلی کے صدر ابراہیم بوغالی سے ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ ہند کے حالیہ دورہ الجزائر کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات ہندوستان کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ استعمار کے خلاف جنگ میں ہندوستان اور الجزائر دونوں کے تاریخی سفر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک نے امن، جمہوریت اور عوامی بہبود کو فروغ دینے کے لیے کامیابی سے کام کیا ہے۔
ہندوستان اور الجزائر کی پارلیمانوں کے درمیان باقاعدہ بات چیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی تعاون باہمی تعلقات کا ایک لازمی پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہندوستان میں اہم تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ انہوں نے الجزائر کے باشندوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں مزید سرمایہ کاری کریں تاکہ وہ ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کا فائدہ اٹھا سکیں۔ مسٹر برلا نے الجزائر کے اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے افسروں کو پرائڈ لوک سبھا سکریٹریٹ میں منعقدہ صلاحیت سازی کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا5 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان1 week agoملن پردھان کی گرفتاری جمہوریت کا قتل: راہل ، کھرگے، نندی گرام میں بی جے پی پر ‘ووٹ چوری’ کا الزام
