ہندوستان
ملک سے 2030 تک کم عمری کی شادی ختم کرنے کا عہد
عالمی کتاب میلے میں معروف وکیل بھوون ریبھوکی کتاب کا رسم اجراء
نئی دہلی، ملک میں 2030 تک کم عمری کی شادی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک بلیو پرنٹ پیش کرنے والی کتاب”وہین چلڈرن ہیو چلڈرن:ٹپنگ پوائنٹ ٹو اینڈ چائلڈ میرج“کی عالمی کتاب میلے میں رسم اجراء عمل میں آئی اس موقع پر سماجی کاروباری اور ٹی ای ڈی اسپیکر ترپتی سنگھل سومانی نے کتاب کے مصنف اور مشہور وکیل بھون ریبھو کے ساتھ بات چیت کی۔ بھون ریبھو نے سال 2030 تک ملک سے کم عمری کی شادی کے خاتمے کے لیے تجویز کردہ ’پی کیٹ‘حکمت عملی کے بارے میں تفصیل گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس مسئلے پر بہت بات کی۔ اب وقت آگیا ہے کہ حل پر توجہ مرکوز کی جائے اور بچپن کی شادی کو روکنے کے لیے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پی کیٹ حکمت عملی یہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی کیٹ حکمت عملی حکومتوں، کمیونٹی، این جی اوز اور دیگرفریقوں کی طرف سے پالیسیوں، سرمایہ کاری،فعالیت، علم اور ایک ماحولیاتی نظام کے ذریعے 2030 تک بچپن کی شادی کے خاتمے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ لڑکیاں کم عمری کی شادی کا شکار نہ ہوں۔ کم عمری کی شادی پروان نہ چڑھے اور بچپن کی شادی سے لڑنے کے لیے روک تھام اور نگرانی کی تکنیکوں کے مطالبے پر مل کر کام کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ ہمارا مقصد سرکاری محکموں سے لے کر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سوسائٹی تک مختلف فریقوں کی بہت بڑی لیکن منتشر کوششوں کو ایک ٹھوس شکل اور سمت دینا ہے۔
ملک میں کم عمری کی شادی کے خاتمے کی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی اداروں کا نقطہ نظر اس بارے میں کافی منفی ہے اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اس برائی کو ختم ہونے میں 300 سال لگ سکتے ہیں۔ لیکن بھوون ریبھو نے ان دعووں سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ اس کتاب میں 2030 تک ملک کو بچپن کی شادیوں سے پاک کرنے کے لیے ایک ٹھوس اسٹریٹجک بلیوخاکہ ہے، جس پر عمل بھی کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے اندازوں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہمیں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ آج کا ہندوستان اتنا خود اعتماد اور خود انحصار ہے کہ اسے اپنا راستہ طے کرنے کے لیے کسی بیرونی رہنمائی اور علم کی ضرورت نہیں۔ ہندوستان نے:وسودھیوا کٹمبکم‘ کی اقدار کے ساتھ ہمیشہ علم اور روحانیت میں دنیا کی قیادت کی ہے اور اپنی مساواتی اقدار اور ہمت کے ساتھ ہر جنگ میں فتح یاب ہوا ہے۔ ہم اپنی جنگ لڑنا اور جیتنا جانتے ہیں۔
سامعین سے کھچا کھچ بھرے ہال میں ترپتی سومانی نے کئی دہائیوں سے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے بھوون ریبھو سے بھی پوچھا کہ کتاب لکھنے کا خیال اتنی دیر سے کیوں آیا؟ اس پر انہوں نے کہا، ”بچپن کی بچوں کی شادی عصمت دری کے مترادف ہے اور اگر ہم اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکام رہے تو پھر کچھ نہیں بچا۔ قانون وہی لکھتا ہے جو صحیح ہے لیکن جب تک وہ عام لوگوں تک نہیں پہنچتا، وہ کاغذ پر ہی رہ جاتا ہے۔ اس لیے ہمارے سامنے چیلنج یہ ہے کہ ان پالیسیوں اور قوانین کے فوائد زمین کے آخری بچے تک پہنچیں۔ ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ کم عمری کی شادی عوامی بحث کا موضوع بن جائے اور اسی لیے ہم نے اسے کتاب کی شکل دی تاکہ یہ سب تک پہنچ سکے۔“
اس موقع پر کتاب کے پبلشر پربھات پرکاشن کے ڈائرکٹر پربھات کمار اور پیوش کمار بھی موجود تھے۔ اکتوبر 2022 میں کتاب کی اشاعت کے بعداس نے زمین پر کام کرنے والی این جی اوز اور سرکاری ایجنسیوں میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے اور یہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ 160 سے زائد این جی اوز مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کتاب میں وضع کردہ حکمت عملیوں کو اپناکر کم عمری کی شادی کے خاتمے کے لیے مہم چلارہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا7 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
