ہندوستان
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں کوآپریٹو سیکٹر کے لیے کئی بڑے اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے آج نئی دہلی میں کوآپریٹو سیکٹر کے لیے کئی بڑے اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ مسٹر مودی نے 11 ریاستوں کی 11 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز ( پی اے سی ایس ) میں ’کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کی سب سے بڑی اناج ذخیرہ کرنے کی اسکیم‘ کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں 500 اضافی پی اے سی ایس میں گوداموں اور زراعت سے متعلق دیگر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور 18 ہزار پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر ارجن منڈا، مرکزی وزیر برائے امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر پیوش گوئل، کوآریپریٹیو کے وزیر مملکت بی ایل ورما اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کوآپریٹو سیکٹر میں نئی جان ڈالنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد سے ملک بھر میں کوآپریٹو سیکٹر کے کارکنان کوآپریٹیو کے لیے ایک الگ وزارت کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن برسوں تک کسی نے اس پر توجہ نہیں دی۔ جب مسٹر نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو انہوں نے 70 سال پرانا مطالبہ مان لیا اور کوآپریٹیو کی ایک الگ وزارت قائم کی۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو سیکٹر کے لیے وقت کے ساتھ بدلنا بہت ضروری ہے اور اس کے لیے کوآپریٹو سیکٹر کو کی اہمیت کو برقرار رکھنا ہوگا، اسے جدید بنانا ہوگا اور اس میں شفافیت بھی لانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو وزارت کے قیام کے بعد سے گزشتہ 35 ماہ میں وزارت نے 54 سے زائد اقدامات کئے ہیں۔ پی اے سی ایس سے لے کر اپیکس تک، کوآپریٹو سیکٹر ہر جہت میں نئی شروعات کرکے نئے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے کی وجہ سے کوآپریٹو سیکٹر کو تقریباً 125 سال بعد ایک نئی زندگی ملی ہے اور انہیں یقین ہے کہ کوآپریٹو تحریک اگلے 125 برسوں تک اس ملک کی خدمت کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 18,000 سے زیادہ پی اے سی ایس کا مکمل کمپیوٹرائزیشن ہو رہا ہے۔ اس کا ٹرائل رن ہو چکا ہے، وراثتی ڈیٹا کو بھی کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں اس کے افتتاح کے ساتھ ہی ہر لین دین میں کمپیوٹر کا استعمال کرنا شروع کر دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جب 29 جون 2022 کو 18,000 پی اے سی ایس کے کمپیوٹرائزیشن کی تجویز مرکزی کابینہ کے پاس آئی تو وزیر اعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی تھی کہ مشکل ہونے کے باوجود اس پروجیکٹ کو جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔
انہوں شاہ نے کہا کہ بہت ہی کم وقت میں 65,000 پی اے سی ایس میں سے 18,000 میں کمپیوٹرائزیشن کی جا رہی ہے اور انتخابات سے قبل اسے مزید 30,000 پی اے سی ایس میں نافذ کرکے لوگوں کے لیے وقف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن سے نہ صرف شفافیت آئے گی اور ان کو جدید بنایا جائے گا بلکہ کاروبار کے بہت سے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
مسٹر امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹیو کی وزارت نے پی اے سی ایس کے لیے نئے ضابطے بنائے ہیں اور ملک بھر کی ریاستی حکومتوں نے اپنی اپنی جماعتوں سے اوپر اٹھ کر ان ضابطوں کو قبول کیا ہے اور ان پر عمل درآمد کیا ہے حالانکہ یہ ریاستی فہرست میں ایک موضوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی بائی لاز نافذ ہوں گے، پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز ( پی اے سی ایس ) 20 قسم کے نئے کام کر سکیں گی۔ اب پی اے سی ایس ڈیری کا کام بھی کر سکے گا، بلیو ریوولوشن سے بھی جڑ سکے گا، جل جیون مشن کے تحت پانی کے انتظام کا کام بھی کرے گا، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں بھی اپنا رول ادا کرے گا، کامن سروس سینٹر کے طور پر بھی کام کرے گا ، سستی دوائیں بھی فراہم کرے گا اور اناج کی دکانیں کھولنے اور پٹرول پمپ چلانے کے قابل بھی ہوں گے۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ نئے بائی لاز کے ذریعے پی اے سی ایس کو بہت سے کاموں سے جوڑنے کا عمل شروع ہوا اور اب ان کے کمپیوٹرائزیشن کی وجہ سے تمام کاموں کے کھاتوں کو ایک سافٹ ویئر میں ضم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سافٹ ویئر کسانوں سے ملک کی ہر زبان میں بات کر سکتا ہے۔
، وزیر داخلہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پی اے سی ایس کو کمپیوٹرائزڈ کرکے مضبوط کرنے کے لیے 2500 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2024 تک اس ملک کے تمام پی اے سی ایس کو کمپیوٹرائز کر کے سافٹ ویئر سے منسلک کر دیا جائے گا۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا7 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان5 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
