تازہ ترین
کوروناوائرس کاپھیلاءو:جموں وکشمیرکیلئے منگل کادن حوصلہ افزاء
کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے جاری ملک گیر21روزہ لاک ڈاءون کے آخری دن جموں وکشمیر میں اس خطرناک وائرس میں مبتلاء ہونے والے افرادکی تعداد278تک پہنچ گئی ،کیونکہ منگل کے روز صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ اورسی ڈی اسپتال ڈلگیٹ سے 3افرادکے تشخیصی رپورٹ مثبت آئے جبکہ جموں میں بھی2افرادکے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں ۔
معلوم ہواکہ جموں وکشمیر میں آج تک جو276افرادکووڈ19 میں مبتلاء پائے گئے ،اُن میں سے اودھم پورکی ایک خاتون اوروادی سے تعلق رکھنے والے 3افرادکی موت واقعہ ہوئی ۔ جان لیواوائرس میں مبتلاء ہونے والے مریضوں کے صحت یاب ہونے یا اس وائرس سے نجات پانے کی شرح جموں وکشمیر میں ابتک13;46;76 ریکارڈکی گئی کیونکہ منگل وارکی شام تک جموں صوبہ اورکشمیروادی میں کل38افرادکووڈ19 میں مبتلاء ہونے کے بعدصحت یاب ہوئے ۔
ان سبھی افرادکومخصوص اسپتالوں میں کئی کئی ہفتوں تک زیرعلاج رکھاگیا ،اوردودوہفتوں کے بعدان کے تازہ نمونے لیکر ان کاٹیسٹ کرایاگیا،اورجب ایک سے زیادہ مرتبہ ان افرادکے تازہ تشخیصی رپورٹ منفی پائے گئے توان سبھی افرادکواسپتالوں سے اس مشورے اورہدایت کیساتھ رُخصت کیاگیاکہ وہ اپنے گھروں میں بھی کم سے کم 2ہفتے اورزیادہ سے زیادہ4ہفتے الگ تھلگ یاقرنطینہ میں رہیں گے ۔ 38افرادکے صحت یاب ہونے اور4دیگرکے لقمہ اجل بن جانے کے بعداب جموں وکشمیر میں کووڈ19 میں مبتلاء افرادیامریضوں کی کل تعداد236ہے ،جن میں سے 40جموں اورباقی196سری نگرسمیت وادی میں قائم مخصوص اسپتالوں میں زیرعلاج یازیرطبی نگہداشت ہیں ۔
اس دوران کوروناوائرس کی وجہ سے پائے جانے والی دہشت اورآئے دنوں نئے کیس سامنے آنے کے بیچ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں کووڈ19 میں مبتلاء 32افرادکواسپتالوں سے رُخصت کیاگیاہے اوراب تک اس مرض پرقابو پاکرصحت یاب ہونے والے افرادکی تعداد38ہوگئی ہے ۔ خیال رہے اتوارکی شام تک صحت یاب ہونے والے افرادکی تعدادمحض 6تھی ،جوکشمیراورجموں سے تعلق رکھتے تھے ۔ سوموارکے روز جموں وکشمیرکی حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے بتایاتھاکہ آج 16ایسے افرادکومخصوص اسپتالوں سے رُخصت کیاگیاجوکووڈ19 میں مبتلاء ہوئے تھے اورگزشتہ دنوں جن کے تشخیصی رپورٹ مثبت پائے گئے تھے ۔
بتایاجاتاہے کہ سوموار کوکووڈ19سے صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے گھروں کی راہ لینے والے افراد میں سری نگرکی 2کمسن بہنیں اورصوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے 9افرادبھی شامل ہیں ،جن میں ایک لیڈی ڈاکٹر بھی شامل ہے ۔ منگل کے روزاس حوالے سے مزیداچھی خبریں منظر عام پرآئیں ۔ پہلے حکام نے اطلاع دی کہ بانڈی پورہ ضلع کے تین کوروناوائرس مریضوں کوسری نگرکے اسپتال سے رُخصت کیاگیا ۔ ڈپٹی کمشنربانڈی پورہ شہبازمرزانے ایک ٹویٹ میں اسبات کی جانکاری دی کہ ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایسے3افرادکومنگل کے روز سری نگرکے اسپتال سے رُخصت کیاگیاجوکووڈ19 میں مبتلاء پائے گئے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ اب ضلع بانڈی پورہ کے رہنے والے کل5افرادکوروناوائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ اس دوران منگل کی سہ پہرحکومت کے ترجمان نے بتایاکہ کووڈ19مریضوں کیلئے سری نگر میں قائم ایک مخصوص اسپتال سے منگل کے روز ایسے13افرادکورُخصت کیاگیاجن کوکووڈ19 میں مبتلاء پایاگیاتھا اوروہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدسے اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ انہوں نے بتایاکہ منگل کوسر ی نگرکے اسپتال سے رُخصت کئے گئے سبھی13افرادکے تازہ تشخیصی رپورٹ منفی آئے ہیں اورسبھی کوصحت یاب ہونے کے بعداسپتال سے رُخصت کیاگیا ۔
روہت کنسل نے کووڈ19مریضوں کے صحت یاب ہوکراپنے گھروں کولوٹ جانے پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر اوردوسراطبی ونیم طبی عملہ بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
