تازہ ترین
سرکار ایسا کوئی کام نہیں کرے گاجس سے کشمیریوں کو تکلیف ہو : گورنر
خبراردو:
ریاست جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے سنیچر کے روزصوبائی انتظامیہ کے ہمراہ زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشا کے سب سے بڑے پھولوں کا باغ ’’باغ گلِ لالہ ‘‘کی اچانک سیر کی ہے ۔اس دوران گورنر نے سیر کے دوران ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرینگر جموں شاہراہ پر ہفتے میں2دن عام ٹرانسپوٹ کو بند رکھنے کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ڈیویژنل کمشنر نے اس حوالے سے پہلے ہی پرس کانفرنس کی ہے جس میں کچھ تبدیل لائی گئی ہے گور نر نے بتایا سنیچر کو ہی ہم بعد دوپہر گزشتہ چار روز کے دوران سامنے آئے کچھ مسائل چاہے وہ سیکورٹی کے ہو یا سرینگر جموں شاہراہ کی ہو ان کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کرنے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا وہ ٹیولپ گاڑن صرف گھومنے کے لئے نہیں آئے بلکہ ہم یہاں ہی ایک اہم ایک میٹنگ منعقد کریں گے جس دوران تمام مسائل پر بات ہوئی گی ۔انہوں نے بتایا میں کشمیرکے عوام کو یقین دلاتا ہوں سرکار ایسا کوئی کام نہیں کرے گئی جس سے کشمیری عوام کو تکلیف اٹھانی پڑے ۔ستیہ پال ملک نے دنیاں کو ایک پیغام دیا ہے کشمیر ایک خوبصورت جگہ ہے اور کشمیری مہمان نواز ہیں جن میں جہاں ہر ایک کو آنا چاہے انہوں نے بتایا کشمیر کے لوگوں کی مہمان نوازی کشمیر کی منفرد پہچان آج بھی موجود ہے جبکہ کشمیر سیاحوں کے لئے بلکل محفوظ ہے انہوں نے بتایا ’’ہمیں خطرہ وسکتا ہے لیکن سیاحوں کشمیر آنے میں کسی بھی سیاح کو کوئی بھی خطرہ نہیں ہے ‘‘۔گورنر نے بتایا سرکار بہت جلد دلی میں ایک کانفرنس منعقد کریں گے جس میں ایمسڈرس کو بلا کر انہیں اپنے اپنے ممالک کی جانب اس ایڈوائزی کو ختم کروانے کی کوشش کریں گئی جس میں انہیں کشمیر جانے سے اجتناب کا مشورہ پہلے دیا گیا تھا ۔ستیہ پال ملک نے بتایا کشمیر میں پہلے بھی سیاح آئے ہیں کسی کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔
انہوں نے بتایا ہمیں باغ گل لالہ میں نہیں آنا تھا بلکہ یہاں آنے کا ہمیں صرف ایک ہی مقصد تھا کہ ہم دنیاں کو بتائیں کہ کشمیر ایک خوب صورت جگہ ہے یہاں آنے میں کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے گورنر نے بتایا جتنی سیکورٹی ضروری ہے اتنی سب کو دی جائے گئے ۔ انہوں کسی کا نام بنا بتائے بتایا میں نے 2لیڈران سے بات کی ہے کہ آپ کو کتنی سیکورٹی ضرورت ہے آپ کو فراہم کی جائے گی اور ایک اچھا پر امن انتخابات منعقد کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں گورنر نے کہا کہ سیاسی لیڈران کو یہ سوچ لینا چاہے کہ دنیا بدل گئی اور ہندوستان بھی بدلا ہے انہوں نے کہا کہ میں سیاسی لیڈران سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں کہ سیاسی باتیں یا چناو کی باتیں کہو لیکن ایسی باتیں مت کہو جس سے امن کو خطرہ ہو جس سے جنگجوئیت میں اضافہ ہو ۔ انہوں نے بتایا سیاسی پارٹیوں کے لیڈران لو سوچنا چاہے کہ جنگجوؤں اور حریت لیڈران میں فرق ہونا چاہے انہوں نے کہا ان سے مشورہ دیتے ہیں کہ ہم سب آپ کی عزت کرتے ہیں وہ اس سسٹم کا حصہ ہیں ان کی یہاں جگہ ہیں آپکے بنا یہاں سسٹم نہیں ہے لیکن آپ صیح زبان کا استعمال کریں ۔ انہوں بتایا کہ آنے والے انتخابات پر امن طور منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ۔
آرٹیکل35A اور دفعہ370 کے بارے میں انہوں نے کہا اس پر میں بات نہیں کروں گا یہ میرا سبجکٹ نہیں ہے تاہم یہ میں ضرور کہوں گا اگر مگر نہیں چلے گااور اس پر بات نہیں ہو گئی یہ اسی وقت وقت بات ہوگی۔انہوں نے بتایا اسے سے لوگوں میں فرضی خوف پیدا کر کے ووٹ بٹورنے کے لئے کہا جاتا ہے جس کے حق میں ہم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پوچھو گور نر رول میں کتنی کام ہوئی ہے کتنے تعلیمی ادارے کھل گئے ۔انہوں نے بتایا یہاں ٹرانسفارمر کے لئے گولی چلی لیکن مجھے کسی دور دروز علاقے سے کوئی بجلی ٹرانسفارمر کی شکایت کرتا ہے اوردوسرے دن یہاں ٹرانسفارمر چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ60ہزار عوامی شکایت کا ازالہ کیاگیا ہے ۔ گورنر نے بتایا کوئی رات کے2بجے بھی آتا ہے بنا پلان کے میں انہیں اندر بلا کے میں ملتا ہوں ۔گورنر ستیہ پال ملک نے سنیچر کے روز اشیا کے سب سے بڑی گل لاہ باغ کا دورہ کیا ہے ان کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر ،صوبائی کمشنر ،بصیر احمد خان کے ساتھ ساتھ رضاکاروں اور دیگر افسران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی خیال رہے باغ گل لاہ 31اپریل کو محکمہ فلوری کلچر نے لوگوں کے لئے کھول دیا تھا تاہم انتخابی ضابطہ اخلاق کے نتیجے میں یہاں کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
