تازہ ترین
کوروناوائرس کا قہر
امریکا سمیت دنیا کے جدید ترین ممالک بھی کورونا سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہو گئے، اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں ایک ہی روز میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق امریکا میں بھی ایک ہی روز میں 46 اموات کے بعد مجموعی تعداد155 ہو گئی جب کہ 9ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں جن میں دو امریکی اراکین کانگریس بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے ملاقات کرنے کے سبب ایک درجن سے زائد امریکی اراکین کانگریس قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔امریکی شہریوں کے لیے 100 ارب ڈالر کا ہنگامی پیکج:عالمگیر وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کے باعث امریکا، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، سعودی عرب، یو اے ای،ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
امریکی سینیٹ کی جانب سے شہریوں کی امداد کے لیے100 ارب ڈالر کے منظور بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دستخط کر دیئے ہیں۔امریکا کینیڈا سرحد بند:امریکا کینیڈا سرحد غیر ضروری سفرکے لیے بند کر دی گئی ہے جب کہ برطانیہ میں حفاظت کے لیے 20ہزار فوجیوں کو تیار رہنیکا حکم دے دیا گیا ہے۔لندن میں لاک ڈاؤن:ایک ہی روز میں 33 افراد کی ہلاکت کے بعد لندن کو لاک ڈاؤن کیے جانے کا امکان ہے۔برطانیہ میں اسکول آج سے بند ہیں جب کہ مساجد نے مسلمانوں سے اپیل کی ہیکہ نماز جمعہ گھر میں پڑھیں۔برطانیہ میں این ایچ ایس، پولیس اور اہم ورکرز کے علاوہ سب گھروں سیکام کریں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل کورونا وائرس سپورٹ فورس قائم کرے گی، فوج کو سڑکوں، اسپتالوں اور دیگر اہم مقامات پر تعینات جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 150 فوجی اسپتالوں میں آکسیجن کے ٹینکر پہنچانے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں، پولیس، جیل کے عملے اور بارڈر فورس کی مدد کے لیے بھی فوجی اہلکار تیاریوں میں مصروف ہیں۔اٹلی میں ایک ہی روز میں 475 افراد ہلاک:اٹلی میں ایک ہی روز میں 475 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد2978 ہو گئی ہیں جب کہ چین میں 8 مزید افراد کی اموات کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد3 ہزار 245 ہو گئی ہے۔ایران میں 1135، اسپین میں 538 اور فرانس میں 264 افراد اب تک موذی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔چین نے کورونا کیلئے بنایا گیا آخری اسپتال بند کر دیا:دنیا میں سب سے پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ملک چین نے کورونا کے خلاف سب سے زیادہ مؤثر انداز میں کام کیا اور اس پر قابو پانے کے لیے متاثرہ صوبے کو دو ماہ سے قرنطینہ کر رکھا ہے۔چین نے کوورنا وائرس کی روک تھام کے لیے چند دنوں میں 1000 بستروں پر مشتمل اسپتال بھی قائم کیا تھا اور اس کے علاوہ بھی متعدد اسپتال قائم کیے تھے لیکن اب اطلاعات ہیں کہ چین نے کورونا وائرس کے لیے قائم کیا گیا آخری خصوصی اسپتال بند کر دیا ہے۔کورونا وائرس کے حوالے سے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ چھوٹی عمر کے بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے لیکن چین میں ایک103 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دیکر دنیا کو پیغام دیا کہ ہمت اور احتیاط سے کورونا کو بھی شکست دی جا سکتی ہے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانہ:فرانس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر4 ہزار سے زائد افراد پر34 یورو فی کس جرمانہ کیا گیا۔یو اے ای کے وزٹ ویزے منسوخ:گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے تمام وزٹ ویزے منسوخ کر دیئے ہیں، متعدد سیاح وزٹ ویزوں پر دبئی پہنچے تو انہیں واپس بھیج دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 17 مارچ سے وزٹ ویزوں کے اجراء پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔نیدرلینڈ کے وزیر صحت بے ہوش:نیدرلینڈ کے وزیر صحت پارلیمنٹ میں بے ہوش ہو کر گر پڑے۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرسں سے نمٹنے کے لیے کام کا شدید دباؤ تھا، اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، کل سے دوبارہ کام پر جاؤں گا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد300 سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ2 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔عالمی بینک نے امدادی پیکج بڑھا دیا:کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر عالمی بینک نے امدادی پیکج 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر14 ارب ڈالر کر دیا ہے۔متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ20 ہزار کے قریب:دنیا بھر میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد8 ہزار 967 ہو گئی ہے جب کہ173 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 345 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ 85 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف
نئی دہلی، ہندوستان نے امریکی محکمہ محنت کے مستقل لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام (پی ای آر ایم) سے جڑے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف بتایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جمعرات کی رات اس قدم کے اعلان کے بعد وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قدم سے متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کے گرین کارڈ کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم پی ای آر ایم درخواستوں پر روک سے موجودہ ایچ-1بی ویزا یا ویزا ہولڈرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی حیثیت پر خود بخود کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ہندوستان نے کہا کہ پی ای آر ایم پروگرام، ایچ-1بی ویزا پروگرام سے مختلف ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل پر اس کا کچھ اثر ہو سکتا ہے، لیکن اس سے موجودہ ایچ-1بی ویزا کی میعاد اپنے آپ ختم نہیں ہوتی۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیلنٹ کے امریکہ جانے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو مواقع ملتے ہیں، جبکہ امریکی کمپنیوں کو ہنر مند ملازمین، نئی ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت طرازی، پیداواری صلاحیت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا۔ ہندوستان نے امریکی نائب صدر کے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ہندوستان کے مطابق ایسے تبصرے غیر مناسب ہیں اور امریکہ کی معیشت نیز جدت طرازی میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی خدمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پیشہ ور افراد امریکہ کی معیشت اور جدت طرازی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ بھی ایسے تارکینِ وطن کی خدمات سے بنی ہے جنہوں نے اپنے کام، کاروبار اور نئے خیالات سے ملک کی ترقی میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ دردناک تاریخی اور نوآبادیاتی دور کی یاد دلانے والے الفاظ کا استعمال انتہائی قابلِ اعتراض ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے سے جڑی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
یواین آئی ایف اے
جموں و کشمیر
مشتبہ افراد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں: جموں و کشمیر پولیس کی عوام سے اپیل
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے پونچھ ضلع کے بفلیاز میں پولیس-عوام شراکت داری گروپ (پی سی پی جی) کے اجلاس کے دوران شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص یا دہشت گردانہ سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
یہ اجلاس ایڈیشنل ایس پی پونچھ ڈاکٹر اجے شرما کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں، سابق فوجیوں، مذہبی نمائندوں اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانا اور منشیات، دہشت گردی کے خلاف کارروائی، خواتین و بچوں کی حفاظت، سائبر جرائم اور عوامی مسائل سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی پونچھ ڈاکٹر اجے شرما نے عوام کی فعال شرکت کو سراہا اور کہا کہ امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کی جانب سے بروقت اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔
منشیات کی لعنت کے حوالے سے انہوں نے زور دیا کہ اس کاروبار میں ملوث اصل سپلائرز اور منشیات فروخت کرنے والوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی نشے کی لت سے چھٹکارا دلانے، بحالی اور کونسلنگ کے اقدامات کو بھی فروغ دیا جائے، تاکہ اصلاح کے خواہش مند افراد کو مدد فراہم کی جاسکے۔
دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے موضوع پر ایڈیشنل ایس پی نے خبردار کیا کہ ملک دشمن عناصر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے منشیات، ہتھیاروں، دہشت گردی، مذہب اور دیگر جذباتی معاملات کا استحصال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص، نقل و حرکت، آمد و رفت یا دہشت گردانہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ، حمایت یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہ کی جائے۔
انہوں نے ماضی میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، بشمول آپریشن سرپ وناش، میں مقامی باشندوں کے اہم کردار کو بھی تسلیم کیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں درپیش سلامتی کے چیلنجوں کے پیش نظر نگرانی مزید سخت کرنے، مؤثر معلومات جمع کرنے اور انہیں بروقت متعلقہ حکام تک پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے عوام سے غیر قانونی کان کنی، درختوں کی غیر مجاز کٹائی، تجاوزات اور جنگلاتی یا پہاڑی زمین کو غیر قانونی طور پر صاف کرنے کے واقعات کی اطلاع دینے کی اپیل کی۔
مویشیوں کی اسمگلنگ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
مقامی تنازعات کے حوالے سے انہوں نے باشندوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایف آئی آر اور جوابی ایف آئی آر درج کرانے کے ذریعے معمولی معاملات کو بلاوجہ طول دینے سے گریز کریں اور جہاں ممکن ہو، چھوٹے تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کریں۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
-
دنیا7 days agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
