تازہ ترین
بانڈی پورہ پولیس نے ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش کیا،خاتون اعانت کار سمیت 7 گرفتار، چھ گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ باورد ضبط /پولیس
سری نگر، (یو این آئی): جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش کرکے سات جنگجو /اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اْن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور چھ گاڑیاں ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں حال کے دنوں میں ہوئے انکاونٹروں کے بعد سیکورٹی فورسز نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے پاکستانی تربیت یافتہ سرگرم جنگجو اور دو ہابئیرڈ ملی ٹینٹ اور چار اعانت کاروں سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ سرگرم جنگجو کی شناخت عارف اعجاز شہری ولد اعجاز احمد عرف انفال ساکن نادی ہل بانڈی پورہ کے بطور ہوئی اور وہ سال 2018 میں واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان چلا گیا اور وہاں پر اسلحہ وگولہ بارود کی تربیت حاصل کرکے بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے لئے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق دو ہابئیرڈ ملی ٹینٹوں کی شناخت اعجاز احمد ریشی ولد عبدالمجید ساکن رامپورہ اور شارق احمد لون ولد محمد صادق لون ساکن گنڈ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
اْن کے مطابق مذکورہ ملی ٹینٹوں کو بانڈی پورہ ضلع میں سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
علاوہ ازیں چار ملی ٹینٹ معاونین کی شناخت ریاض احمد میر عرف مہتا شہری ولد غلام محمد میر ساکن پلان بانڈی پورہ، غلام احمد وازہ عرف گل باب ولد غلام قادر وازہ ساکن توحید آباد باغ، مقصود احمد ملک ولد محمد جمال ملک ساکن چھٹے بانڈی آرگام اور ایک دوشیزہ شیما شفیع وازہ دختر محمد شفیع ساکن توحید باغ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار جنگجو اور اعانت کار بانڈی پورہ ضلع میں سرگرم جنگجووں کی مدد اعانت اور اْنہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے کام پر مامور تھے۔
ترجمان کے نے گرفتار خاتون اعانت کار کے بارے میں بتایا کہ وہ جنگجووں کو وائی فائی ہارٹ سپارٹ، رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ ملی ٹینٹوں کوقصبہ بانڈی پورہ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے میں بھی پیش پیش تھیں۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار شدگان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد، اسلحہ وگولہ بارود جن میں دو پستول، تین پستول میگزین، 25 پستول گولیوں کے راونڈ، تین ہینڈ گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
علاوہ ازیں ایک ایکو گاڑیزیر نمبر JK15A-152 کو بھی برآمد کیا گیا جس کے ذریعے ملی ٹینٹوں کو بانڈی پورہ سے نوگام، پانتھ چوک سے سری نگر پہنچانے کا کام کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تین سکوٹیز کو بھی ضبط کیا گیا جس کے ذریعے گرفتار اعانت کار سیکورٹی فورسز کی نقل وحرکت کے بارے میں جانکاری حاصل کرکے اس بارے میں ملی ٹینٹوں کو جانکاری فراہم کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ایک ماروتی کار اور ایک پلسر موٹر سائیکل کو بھی ضبط کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
