ہندوستان
ہندوستان ہائی الرٹ پر: وزیر دفاع کی قیادت میں مغربی ایشیا کی کشیدگی کے تعلق سے ہنگامی جائزہ
پروندر سندھو
نئی دہلی، مغربی ایشیا کا تنازع چوتھے ہفتے میں داخل ہونے اور کشیدگی میں کمی کے آثار نظر نہ آنے کے باعث، مرکزی حکومت نے بحران کی نگرانی کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز اعلیٰ فوجی قیادت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تاکہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے، جو خطے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت کے ہائی الرٹ ہونے کا اشارہ ہے۔
اس میٹنگ میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان: جنرل اوپیندر دویدی، ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، ایئر مارشل اے پی سنگھ کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، ڈی آر ڈی او کے سربراہ ڈاکٹر سمیر وی کامت اور ڈیفنس سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے شرکت کی۔
یہ میٹنگ وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان کے ایک دن بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تنازع کو “تشویشناک” قرار دیا تھا اور متنبہ کیا تھا کہ طویل مدتی عداوت ہندوستان کے لیے سنگین معاشی، سکیورٹی اور انسانی چیلنجز پیدا کر رہی ہے، جبکہ حکومت بیرون ملک مقیم شہریوں اور سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
پیر کے روز لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے تین ہفتوں سے زائد عرصے پر محیط یہ بحران پہلے ہی “عالمی معیشت اور لوگوں کی زندگیوں پر انتہائی منفی اثرات” مرتب کر رہا ہے، جبکہ ہندوستان کے لیے ” غیرمعمولی چیلنجز” پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ایوان زیریں کو بتایا، “مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔ یہ بحران اب تین ہفتوں سے زیادہ طویل ہو چکا ہے اور پوری دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔”
دریں اثنا، آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی آمد و رفت میں شدید خلل کے بعد، ہندوستانی بحریہ نے بھی سمندری سکیورٹی آپریشنز تیز کر دیے ہیں تاکہ ہندوستان آنے والے جہازوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے، جن میں ایل پی جی اور خام تیل کے ٹینکرز بھی شامل ہیں جو کئی دنوں سے اس اہم مقام پر پھنسے ہوئے تھے۔
رپورٹوں کے مطابق، ‘آپریشن سنکلپ’ کے تحت تعینات متعدد ہندوستانی بحری بیڑے آبنائے ہرمز اور اس کے گردونواح کے خطرناک پانیوں سے نکلنے والے تجارتی جہازوں کو حفاظتی اسکارٹ اور نگرانی فراہم کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے جھنڈے والے دو ایل پی جی ٹینکرز، ‘شوالک’ اور ‘نندا دیوی’، اور ایک خام تیل لے جانے والا جہاز ‘جگ لاڈکی’، حالیہ دنوں میں خلیج عمان اور شمالی بحیرہ عرب میں موجود ہندوستانی جنگی جہازوں کی مدد سے کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔ ان جہازوں کو حساس علاقوں سے گزرتے وقت “قریبی نگرانی، مواصلاتی مدد اور تزویراتی تحفظ” فراہم کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی بحریہ نے خلیج کے خطے میں ہندوستانی تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے 2019 میں ‘آپریشن سنکلپ’ شروع کیا تھا۔
دریں اثنا، امریکی انڈر سکریٹری آف وار برائے پالیسی ایلبرج کولبی بھی ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ جنگ کے ایک بیان کے مطابق، کولبی نئی دہلی میں سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ اہم امریکہ-ہند تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کولبی کے دورے کی توجہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم مودی کے فروری 2025 کے مشترکہ بیان میں طے شدہ اہداف کو آگے بڑھانے اور ہندوستان-امریکہ میجر ڈیفنس پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد پر ہوگی۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
گیانیش کمار کو ہٹانے کے مطالبے پر اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ کا مارچ، پولیس کے روکنے پر دھرنے پر بیٹھے
نئی دہلی، اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا لیکن پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، جس کے بعد اراکینِ پارلیمنٹ نیتی آیوگ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
تمام اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار پر جمع ہوئے اور وہاں سے ‘لوک تنتر بچاؤ’ کے نعرے لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن کی طرف بڑھنے لگے۔ پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روکا تو تمام اراکینِ پارلیمنٹ نیتی آیوگ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ پولیس کے روکنے کے بعد کئی اراکینِ پارلیمنٹ زبردستی آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے بیریکیڈ پر چڑھ گئے۔ کافی دیر تک آگے نہ بڑھ پانے پر تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے وہیں بیٹھ کر احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔
اس دوران لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے کہا، “گیانیش، ہو گیا بھائی۔ اب استعفیٰ دینے کا وقت ہے۔” سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر پہلے بھی الزامات لگتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے 2017، 2019، 2022 اور 2024 کے انتخابات میں بے ایمانی کی اور مغربی بنگال میں پوری طرح سے ووٹ چوری کا کھیل کھیلا۔
مارچ میں شامل کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا، “بی جے پی ہندی یا انگریزی نہیں پڑھ سکتی۔ چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا تھا کہ انہوں نے فارم-6 میں کسی تبدیلی کی منظوری نہیں دی ہے۔ بی جے پی اس بات سے واضح طور پر انکار کیسے کر سکتی ہے۔ فارم-6 میں ڈیکلریشن واقعی جوڑا گیا ہے۔”
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
جے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
نئی دہلی، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر منگل کے روز سے تین افریقی ممالک گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔
وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ تینوں ممالک کی قیادت اور وہاں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، تجارت، اقتصادی تعاون، ترقیاتی تعاون اور صلاحیت سازی سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ میٹنگوں میں ہندستان اور ان تینوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون سے جڑے تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ بات چیت میں تجارت اور اقتصادی تعلقات، ترقیاتی تعاون، صلاحیت سازی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں پر گفتگو کی جائے گی۔
ڈاکٹر جے شنکر علاقائی اور عالمی سطح کے باہمی مفاد سے جڑے مسائل پر بھی متعلقہ ممالک کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں وزیرِ خارجہ علاقائی مشن کے سربراہوں کی کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ افریقہ کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ دورہ گلوبل ساؤتھ کے ساتھ ہندوستان کی یکجہتی کو بھی آگے بڑھائے گا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مین پوری میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت، ایک شدید زخمی
مین پوری، اتر پردیش میں مین پوری ضلع کے بیور تھانہ علاقے میں جی ٹی روڈ پر منگل کو علی الصبح ہوئے ایک دردناک سڑک حادثے میں ماں اور اس کی دو معصوم بچیوں کی موت ہو گئی، جبکہ والد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ کچھپورا کے رہنے والے کلکٹریٹ کے ٹھیکیدار ملازم بوبی (32) منگل کی صبح بیوی سمن (30)، چار سالہ بیٹی پریانشی اور ایک سالہ بچی کے ساتھ سسرال بیور سے مین پوری لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار کنٹینر نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد بائیک کنٹینر میں پھنس گئی اور ڈرائیور اسے تقریباً تین کلومیٹر تک گھسیٹتا ہوا لے گیا۔
رگڑ کے باعث نکلنے والی چنگاریوں سے بائیک اور کنٹینر میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں سمن اور دونوں بچیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کنٹینر میں لدے اسپورٹس شوز کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا۔ زخمی بوبی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر کنٹینر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 week agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
دنیا1 week agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
-
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا7 days agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا6 days agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
ہندوستان1 week agoاپوزیشن پر ای ڈی-سی بی آئی، عوام پر تھپڑ-لاٹھی-گولی: کھرگے
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
دنیا1 week agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا1 week agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
-
دنیا7 days agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
