ہندوستان
کسانوں کا جوکھم کم کرنے، آمدنی بڑھانے کے لیے کی گئی پہل کے نتائج نظر آرہے ہیں: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی حکومت نے کسانوں کا جوکھم کم کرنے اور ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے جو پہل کی ہیں ان کے نتائج نظرآ رہے ہیں مسٹر مودی نے بجٹ کے بعد قومی ویبینار کے سلسلے میں جمعہ کو تیسرے ویبینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 10 کروڑ کسانوں کو چار لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی پی ایم کسان سمان ندھی ملی ہے۔ دن بھر کے اس ویبینار کا موضوع ‘زراعت اور دیہی علاقوں’ میں تبدیلی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں کی گئی اصلاحات سے اب کسانوں کو ان کی پیداوار پر ڈیڑھ گنا تک منافع مل رہا ہے۔ کسانوں کو اب تین چوتھائی قرض ادارہ جاتی شعبے سے مل رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ “ادارہ جاتی کریڈٹ کوریج 75 فیصد سے زیادہ ہو چکا ہے۔” انہوں نے بتایا کہ پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے تحت تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے کے دعوؤں کا نپٹارہ کیا گیا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ “ایسی کئی کوششوں سے کسانوں کا جوکھم بہت کم ہوا ہے اور انہیں ایک بنیادی معاشی تحفظ ملا ہے۔ ہم فصلوں کے تنوع پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ خوردنی تیل اور دالوں پر قومی مشن اور قدرتی کھیتی پر قومی مشن، دونوں ہی زرعی شعبے کو مضبوط کر رہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ترقی کو مزید آگے لے جانے کے لیے ہمیں سائنسی انتظام پر توجہ دینی ہوگی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ مویشیوں کی صحت بھی ایک اہم معاملہ ہے۔ ہندوستان اب ویکسین کی تیاری میں خود کفیل ہو چکا ہے۔ جانوروں کو کھر پکا۔ منہ پکا (فٹ اینڈ ماؤتھ) کی بیماری سے بچانے کے لیے اب تک 125 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کی صدی ہے اور حکومت کا پورا زور زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کی ثقافت لانے پر بھی ہے۔ وزیر اعظم نے ویبینار میں شامل افراد سے ہندوستانی زراعت کے مستقبل کے بارے میں سوچنے اور منصوبوں پر عمل درآمد کو موثر بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ “آج دنیا صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط ہے۔ مجموعی صحت اور اس میں آرگینک غذا کے بارے میں بہت دلچسپی لی جا رہی ہے۔ ہندوستان میں ہمیں کیمیکل سے پاک کھیتی پر زور دینا ہی ہوگا، قدرتی کھیتی پر زور دینا ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی کھیتی سے کیمیکل سے پاک مصنوعات تیار کر کے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ہمارے لیے ایک شاہراہ بن جاتی ہے۔ اس کے لیے سرٹیفیکیشن اور لیبارٹری کے انتظامات کے بارے میں حکومت غور کر رہی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
سی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
نئی دہلی، سپریم کورٹ پیر کے روز اس درخواست پر سماعت کے لیے رضامند ہو گئی، جس میں دہلی پولیس کو قومی دارالحکومت کے جنتر منتر پر پرامن مظاہرہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ مطالبہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان کیا گیا ہے۔ درخواست کا ذکر چیف جسٹس سوریا کاَنت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے کیا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ دہلی پولیس شہر میں پرامن مظاہروں کی اجازت نہیں دے رہی ہے، جن میں طلباء، شہریوں، رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور اراکینِ پارلیمنٹ کے مظاہرے شامل ہیں۔
سی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے درمیان دائر اس درخواست میں دہلی پولیس کو پرامن مظاہروں کی اجازت دینے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس سوریا کاَنت نے وکیل سے یہ واضح کرنے کو کہا کہ وہ کیا راحت مانگ رہے ہیں اور کیا یہ ایک مفاد عامہ کی عرضی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت یہ دیکھے گی کہ آیا ایسی ہی دیگر درخواستیں زیرِ التوا ہیں یا نہیں، اور معاملے کو سماعت کے لیے فہرست بند کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
کھرگے نے گیانیش کے استعفیٰ، ایس آئی آر کی منسوخی، بیلٹ پیپر سے انتخابات کا مطالبہ دہرایا
نئی دہلی، کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس کے تین مطالبات لازمی طور پر پورے کیے جانا ضروری ہیں، جن میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا استعفیٰ، ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کی منسوخی اور بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانا شامل ہیں۔
مسٹر کھرگے نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا کہ ملک بھر میں کانگریس کے کارکنان اور اپوزیشن جماعتوں کے ‘انڈیا’ اتحاد کے لوگ ان تینوں معاملے پر سڑکوں پر ہیں۔ ان معاملات پر ملک میں جگہ جگہ جدوجہد کرنے والے سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوان تنظیموں کے ساتھ کانگریس کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں خاتون صحافیوں کو ہراساں کیا، جو کہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
مسٹر کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، “تانا شاہ بہت گھبرایا ہوا ہے، توجہ ہٹانے کے لیے ایک اور باب کے لیے تیار رہیے۔”
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
راہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو خط لکھ کر زمرہ-2 اور زمرہ-3 اساتذہ کی بھرتی میں آسامیوں کی تعداد بڑھانے اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے 29 ستمبر کو مسٹر یادو کو تحریر کردہ خط پیر کو جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ اندور میں ’طلبہ کی گونج‘ پروگرام کے دوران اساتذہ کے امیدواروں نے زمرہ-2 اور زمرہ-3 کی بھرتی میں آسامیوں میں اضافے کا معاملہ اٹھایا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ مدھیہ پردیش کے سرکاری اسکولوں میں پہلے ہی ایک لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں، جس کا براہ راست اثر بچوں کی تعلیم پر پڑ رہا ہے۔ اس کے باوجود اساتذہ کی بھرتی-2025 میں زمرہ-3 کی صرف 13089 اور زمرہ-2 کی صرف 10800 آسامیوں پر بھرتی نکالی گئی ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ نوجوان امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ اساتذہ کی بھرتی میں آسامیوں کی تعداد بڑھائی جائے، تاکہ بچوں کو بہتر تعلیم حاصل ہوسکے اور ہزاروں نوجوانوں کو مستقل ملازمت مل سکے۔ کئی امیدواروں نے امتحان میں اچھے نمبر حاصل کیے ہیں اور کئی مہمان اساتذہ کے طور پر پڑھا رہے ہیں، لیکن محدود آسامیوں کی وجہ سے وہ مستقل ملازمت سے محروم ہیں اور انتظار کرتے کرتے کئی امیدوار عمر کی حد کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی بات حکومت تک پہنچانے کے لیے اساتذہ کے امیدوار احتجاج اور بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں، لیکن ان کی بات سننے کے بجائے حکومت انہیں نوٹس بھیج کر ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ احتجاج کرنے والے امیدواروں کو بھیجے گئے نوٹس فوری طور پر واپس لیے جائیں اور ان کے نمائندوں سے ملاقات کرکے ان کی بات سنی جائے۔ انہوں نے زمرہ-2 اور زمرہ-3 اساتذہ کی بھرتی میں آسامیوں میں اضافہ کرنے اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
یو این آئی۔ این یو۔
-
دنیا7 days agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
دنیا6 days agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 week agoمحبوبہ مفتی کی 29 ستمبر کو دہلی میں احتجاج میں شرکت کی اپیل
-
ہندوستان1 week agoمودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
-
ہندوستان1 week agoسونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
دنیا1 week agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا6 days agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
دنیا7 days agoٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
-
دنیا6 days agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoاپوزیشن پر ای ڈی-سی بی آئی، عوام پر تھپڑ-لاٹھی-گولی: کھرگے
-
دنیا1 week agoپزشکیان کا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے پر آمادگی کا اعلان
