ہندوستان
‘اسمارٹ بارڈر’ کا کام آخری مرحلے میں، اس کا پائلٹ پروجیکٹ جلد شروع کیا جائے گا: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ سرحدوں کی نگرانی کے لیے حکومت کے ‘اسمارٹ بارڈر’ کا کام آخری مرحلے میں ہے اور اس کا پائلٹ پروجیکٹ جلد ہی شروع کیا جائے گا۔
مسٹر شاہ نے جمعہ کو تریپورہ میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی لنکامورا سرحدی چوکی کا معائنہ کرنے کے بعد جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اگرتلا میں شجرکاری مہم کے تحت ‘اگر’ کا پودا لگایا۔ سرحدوں پر کئی طرح کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جہاں جہاں سرحد پر بی ایس ایف اور سشستر سیما بل تعینات ہیں، وہاں ‘اسمارٹ بارڈر’ تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چار نکاتی حفاظتی حکمتِ عملی کے تحت، مقامی انتظامیہ، ٹیکنالوجی اور جوانوں کی محنت کو ساتھ لیتے ہوئے سرحدوں کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ بارڈر کے تصور پر بحث آخری مرحلے میں ہے اور اس کا پائلٹ پروجیکٹ جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، “ہم ایک ساتھ ملک کی مختلف سرحدوں پر سات یا آٹھ مقامات پر اس پائلٹ پروجیکٹ کو شروع کریں گے۔
پائلٹ پروجیکٹ میں جو بھی ابتدائی مسائل آئیں گے انہیں دور کر کے پوری سرحد کو اسمارٹ بارڈر بنانے کی سمت میں ہم آگے بڑھیں گے۔ اس کانسیپٹ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ایس پی، گاؤں کے پٹواری اور سرپنچ کا بھی کردار ہوگا۔ جب تک سرحدی علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو ہم اس میں شامل نہیں کرتے، تب تک ہم سرحد کو ناقابلِ تسخیر نہیں بنا سکتے۔ اگر ہم تنہائی میں سرحد کی سکیورٹی کا تصور کرتے ہیں تو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔” مسٹر شاہ نے کہا کہ تریپورہ فرنٹیر ملک کی سرحد کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر باڑ کی جدید کاری کے لیے 15 سال سے پرانی تقریباً 650 کلومیٹر کی باڑ میں سے 119 کلومیٹر نئی باڑ کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی سہولیات کے لیے سرحدی چوکیوں میں بجلی کی فراہمی، گرین انرجی کے اقدامات، جوانوں کے لیے محفوظ پینے کا پانی وغیرہ جیسے پروجیکٹوں کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تریپورہ تین طرف سے سرحدوں سے گھرا ہوا ایک حساس ریاست ہے۔ انہوں نے ملک کو 2047 تک مکمل طور پر ترقی یافتہ بنانے کے لیے سب سے پہلے اسے محفوظ بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا، “ہمیں ملک کو اسمگلنگ، انسانی تریفکنگ (انسانی اسمگلنگ) اور ملک کے نوجوانوں کو نشے سے محفوظ کرنا ہوگا۔ ہر چیز کے لیے سکیورٹی کا انتظام ہو، ایسا اسمارٹ سکیورٹی گرڈ بنانے کا کام حکومت نے ہاتھ میں لیا ہے۔” مسٹر شاہ نے کہا کہ باڑ کی سکیورٹی کے پورے تصور اور کام کے کلچر کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، “ہمارے معاشرے کو متاثر کرنے والی ہر برائی سے ملک اور سرحدوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ سرحدی سکیورٹی کی اسمارٹ فینسنگ اور چار نکاتی سکیورٹی گرڈ کے تصور کو آنے والے دنوں میں سرحد کی حفاظت کرنے والی ہر مرکزی مسلح پولیس فورس کے کام کا کلچر بنانے کی شروعات کی گئی ہے۔”
مرکزی وزیر داخلہ نے ماحولیات کے تحفظ میں پولیس فورسز کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019 سے لے کر آج تک تمام مرکزی مسلح پولیس فورسز کے جوانوں نے تقریباً 7.5 کروڑ سے زیادہ درخت لگائے ہیں۔ اس سال بھی 40 سے 60 لاکھ درخت لگائیں گے اور لگائے ہوئے درختوں میں سے جو درخت زندہ نہیں رہ سکے، ان تمام درختوں کو دوبارہ لگانے کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے لیے دو کروڑ درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے بی ایس ایف کی 37 ویں کور میں جوانوں کی رہائش گاہوں کا ای-افتتاح اور 97 ویں کور میں کوارٹر گارڈ کمپلیکس کا ای-
سنگِ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کی سہولیات بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
شجرکاری مہم کے تحت آج ایک دن میں مرکزی مسلح پولیس فورسز، آسام رائفلز، نیشنل سکیورٹی گارڈ، دہلی پولیس، نارکوٹکس کنٹرول بیورو، نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی، بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور انٹر اسٹیٹ کونسل سیکرٹریٹ سمیت وزارتِ داخلہ کے تمام دفاتر نے ملک بھر میں 5 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے۔ اس موقع پر تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا، مرکزی ہوم سکریٹری، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو، سکریٹری بارڈر مینجمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل بارڈر سکیورٹی فورس سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
