Connect with us

جموں و کشمیر

ای او ڈبلیو کی کارروائی سے شوپیاں میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے 13 کھاتہ داروں کو 4.50 کروڑ روپے واپس ملے

Published

on

سری نگر، شوپیاں میں مبینہ بینک فراڈ کے متاثرین کو بڑی راحت ملتے ہوئے اکنامک آفنسز ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر کی کارروائی کے نتیجے میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے 13 کھاتہ داروں کو تقریباً 4.50 کروڑ روپے واپس دلانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یہ رقم بینک کی ایک شاخ میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایت پر مقررہ مدت میں کی گئی تحقیقات کے بعد واپس دلائی گئی۔

یہ معاملہ 2025 میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر سے متعلق ہے۔ ایف آئی آر شوپیاں میں ایچ ڈی ایف سی بینک کی شاخ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے موصولہ شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی تھی۔ بعد میں پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو)، جموں و کشمیر کی ہدایت پر تفصیلی تحقیقات کے لیے یہ معاملہ کرائم برانچ جموں و کشمیر کو منتقل کردیا گیا تھا۔

تحقیقات کے دوران ای او ڈبلیو کشمیر نے پانچ اہم ملزمان کی شناخت کی، جن میں شوپیاں اور پلوامہ میں تعینات ایچ ڈی ایف سی بینک کے سابق برانچ منیجرز اور ملازمین بھی شامل تھے۔ پانچوں ملزمان کو 18 فروری 2026 کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ای او ڈبلیو کشمیر نے مئی 2026 میں شوپیاں کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں 11 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔

مبینہ فراڈ سے متاثر ہونے والے 13 کھاتہ داروں کو ایچ ڈی ایف سی بینک نے تقریباً 4.50 کروڑ روپے واپس کردیئے، جس سے متاثرین کو بڑی راحت ملی ہے۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مجاز عدالت میں جاری ہے۔ ای او ڈبلیو کشمیر نے کہا ہے کہ وہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے اور تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یواین آئی ظ ا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر

عمر نے ’غیر سنجیدہ‘ قرار دینے پر بی جے پی کو جواب دیا، کہا: بی جے پی ’اسمبلی میں بمشکل نظر آتی ہے‘

Published

on

سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو سات روزہ اسمبلی اجلاس کے انعقاد پر ان کی حکومت کو ’’غیر سنجیدہ‘‘ قرار دینے پر بی جے پی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ الزام بے بنیاد ہے، خاص طور پر اس وقت جب بی جے پی کے ارکان ’’اسمبلی میں بمشکل نظر آتے ہیں‘‘۔

21 ستمبر سے سات روزہ اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے سوال کیا کہ ’’غیر سنجیدگی‘‘ سے کیا مراد ہے اور بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستوں میں ہونے والے مختصر اجلاسوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں اس سے بھی کم مدت کے اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے سری نگر میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’غیر سنجیدگی اس وقت ہوتی اگر ہم بی جے پی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے، جہاں ان کی ریاستوں میں ایک یا دو روزہ اجلاس طلب کیے جاتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اسمبلی میں کبھی نہیں آتے۔ یہ پارلیمنٹ میں کبھی نظر نہیں آتے۔‘‘

عمر نے کہا کہ ان کی حکومت کے ارکان صبح سے شام تک اسمبلی میں موجود رہتے ہیں اور دلیل دی کہ اس طرح کی شرکت قانون سازی کے امور کے تئیں حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’ہم صبح اسمبلی میں بیٹھتے ہیں اور شام کو نکلتے ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسا دن ہوتا ہے جب ہم اسمبلی میں موجود نہ ہوں۔ غیر سنجیدگی، چاہے کوئی اور ہم پر غیر سنجیدہ ہونے کا الزام لگائے یا نہ لگائے، بی جے پی یقینی طور پر ہم پر یہ الزام نہیں لگا سکتی۔‘‘

اسمبلی میں بی جے پی کے ارکان کی حاضری پر طنز کرتے ہوئے عمر نے کہا کہ ان کی حکومت پر سوال اٹھانے سے پہلے بی جے پی کو اپنے ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہیے۔

یواین آئی۔ ظ ا

Continue Reading

جموں و کشمیر

بی جے پی کو یو سی سی نافذ کرنے کے لیے ‘پچھلے دروازے’ کا راستہ نہیں اپنانا چاہیے: عمر

Published

on

سرینگر، جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنے کے لیے “پچھلے دروازے” کا راستہ نہیں اپنانا چاہیے مسٹر عبداللہ نے مرکزی وزیرِ داخلہ امِت شاہ کے اس اعلان کے بعد یہ بات کہی ہے جس میں مسٹر شاہ نے کہا تھا کہ سال 2029 تک این ڈی اے کی حکمرانی والی تمام ریاستوں میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا۔ مسٹر عبداللہ نے زور دے کر کہا کہ اس قانون کو الگ الگ ریاستوں کے ذریعے منتخب طور پر آگے بڑھانے کے بجائے پارلیمنٹ میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، “اگر آپ کے پاس عددی اکثریت ہے، تو اسے پارلیمنٹ میں لائیں۔ آپ اسے الگ الگ ریاستوں میں کیوں کر رہے ہیں۔” انہوں نے مختلف ریاستی حکومتوں کے ذریعے یو سی سی کو آگے بڑھانے کے قدم پر سوال اٹھائے۔

انہوں نے اس معاملے پر بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے اندرونی اختلافات کی طرف بھی اشارہ کیا اور دعویٰ کیا کہ جنتا دل (یونائیٹڈ) نے بہار میں اسے نافذ کرنے کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے پوچھا، “اگر ان کے اپنے ہی لوگ اس کے لیے تیار نہیں ہیں، تو وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اسے پورے ملک میں نافذ کیا جانا چاہیے؟” وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کو پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کرنا چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ کیا ان کے پاس قانون منظور کرانے کے لیے ضروری عددی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا، “انہیں پچھلے دروازے کا راستہ نہیں اپنانا چاہیے؛ انہیں پارلیمنٹ میں بل لانا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ ان کے پاس عددی طاقت ہے یا نہیں۔” وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ پارلیمنٹ میں یہ قانون پاس ہو سکے گا، کیونکہ بی جے پی کے کچھ اتحادیوں کی طرف سے اس کی مخالفت کیے جانے کی رپورٹیں ہیں۔

اپوزیشن کے اس الزام پر کہ بی جے پی فرقہ وارانہ مقاصد کے لیے یو سی سی کا استعمال کر رہی ہے، انہوں نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صرف بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں نافذ قانون کو یونیورسل نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا، “اگر یہ پورے ملک پر نافذ نہیں ہوتا ہے تو یہ یونیورسل نہیں ہے۔ پورا ملک بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست نہیں ہے۔ ایسی کئی ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے ہیں جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے۔ اس لیے، اگر آپ اسے صرف بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں نافذ کرتے ہیں، تو یہ یونیورسل نہیں ہے۔ اور اس طرح کی چیز کا فیصلہ الگ الگ ریاستوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیے۔ اس کا فیصلہ پورے ملک کو کرنا ہوگا۔ پورے ملک کی نمائندگی ریاستوں میں نہیں، بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتی ہے۔ قانون کو پارلیمنٹ میں آنے دیں۔”

مسٹر عمر نے کہا کہ یہ قانون ابھی پارلیمنٹ میں نہیں آیا ہے۔ جب مسٹر عمر سے پاکستان کا نام لیے بغیر پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے والے برکس اعلامیے کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر مرکزی حکومت، بالخصوص وزارتِ خارجہ کو دھیان دینا چاہیے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ اعلامیہ ہندستان کی خارجہ پالیسی کی ایک “کامیابی” ہے۔ انہوں نے کہا، “دیکھیے، پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت ہونا ہی اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے۔ ذرا دیکھیے کہ اس کمرے میں پاکستان کے کتنے اتحادی ملک موجود تھے۔ اس لیے، پہلگام کا نام لیا جانا ہی ہماری خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔”

مسٹر عمر نے کہا کہ ہندستان کو اپنی خارجہ پالیسی کے بارے میں دوسرے ممالک کی تعریف یا تنقید کو بہت زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے؛ ملک کی خارجہ پالیسی اس کے اپنے مفادات اور فیصلوں پر مبنی ہونی چاہیے۔

انہوں نے چین کی طرف سے ہندستان کی خارجہ پالیسی کی تعریف کیے جانے کے سوال پر کہا کہ ہندستان کو اپنی خارجہ پالیسی کی منظوری کے لیے دوسرے ملکوں کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔

یواین آئی۔الف الف

Continue Reading

جموں و کشمیر

’’شرمندگی سے سر جھک گیا‘‘: سونم وانگچک نے لداخ احتجاج کے متاثرین کے معاوضے پر تنقید کی

Published

on

سری نگر، لیہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) کے رکن اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے گزشتہ سال لیہ میں پولیس فائرنگ کے متاثرین کے لیے لداخ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ معاوضے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے اعلان کردہ رقم دیکھ کر ’’شرمندگی سے میرا سر جھک گیا‘‘۔

لداخ انتظامیہ نے اتوار کو 24 ستمبر 2025 کو پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چار افراد کے اہل خانہ کو فی خاندان 15 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انتظامیہ نے لداخ کے لیے ریاستی حیثیت اور دیگر آئینی تحفظات کے مطالبے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران شدید زخمی ہونے والے افراد کو تین لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس دینے کا بھی اعلان کیا۔

اعلان کے بعد لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کہا تھا کہ کوئی بھی معاوضہ ضائع ہونے والی جان کا نعم البدل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی برداشت کیے گئے درد کو ختم کرسکتا ہے، تاہم انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور انہیں اپنے غم سے نکلنے اور زندگی دوبارہ سنوارنے کی کوششوں میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

معاوضے کے پیکیج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وانگچک نے کہا کہ یہ معاوضہ ناکافی ہے، خصوصاً ان حالات کے پیش نظر جن میں مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ’’اس معاوضے کو دیکھ کر مجھے خوشی محسوس نہیں ہوتی بلکہ شرمندگی سے میرا سر جھک جاتا ہے۔‘‘

ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں وانگچک نے الزام عائد کیا کہ ہلاک ہونے والے متعدد افراد غیر مسلح تھے، سڑکوں پر چل رہے تھے اور ان میں مسافر بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہاکہ ’’انہیں سر، سینے اور ٹانگوں میں گولیاں ماری گئیں۔ وہ بھی بغیر کسی حکم کے۔ فائرنگ کا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا۔ انہیں اے کے 47 سے گولیاں ماری گئیں۔ ٹانگوں میں نہیں بلکہ سر اور سینے میں۔ یہ قتل تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظرِ عام پر لائی جاتی تو حقیقت سامنے آجاتی۔

انہوں نے الزام لگایاکہ ’’لیکن اس رپورٹ کو بھی دبایا جا رہا ہے۔ ایک سال گزر چکا ہے اور حقیقت سامنے نہیں لائی جا رہی ہے۔‘‘

وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے لیہ میں 24 ستمبر 2025 کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی عدالتی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس بی ایس چوہان کو مقرر کیا تھا۔ ان واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ تشدد لداخ کے لیے ریاستی حیثیت اور آئینی ضمانتوں کے مطالبے کے دوران ہونے والے احتجاج کے دوران پھوٹ پڑا تھا۔ کمیشن نے 27 اکتوبر 2025 سے اپنا کام شروع کیا تھا۔

ایل اے بی کے رکن وانگچک نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ فائرنگ میں ملوث افسران کو بعد میں لداخ سے منتقل کردیا گیا اور انہیں ترقیاں بھی دی گئیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے سرحدی علاقے میں رہنے والے لوگوں کو کیا پیغام جائے گا۔

وانگچک نے دہلی میں ہونے والے احتجاج کے بارے میں حکومت کے ردعمل اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کا موازنہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جنتر منتر پر مظاہرین کے خلاف پیلٹ گنوں کا استعمال کیا گیا اور وزیر داخلہ کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا، وہیں لداخ میں ضائع ہونے والی جانوں کی قدر بہت کم دکھائی دیتی ہے۔

وانگچک نے کہا کہ ملک کو ’’لداخ کے لیے آواز اٹھانی چاہیے‘‘ کیونکہ ہلاک ہونے والوں میں کچھ سابق فوجی بھی تھے، جنہوں نے کارگل جنگ میں حصہ لیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ ’’کارگل جنگ کے دوران ان میں سے کچھ زخمی ہوئے تھے اور انہیں پہاڑوں سے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ صحت یاب ہونے کے بعد وہ گھر واپس جا سکتے تھے، لیکن اس کے بجائے انہوں نے دوبارہ واپس جاکر دشمن سے لڑنے کا فیصلہ کیا۔ ایسے لوگوں کو پیچھے سے گولیاں ماری گئیں اور گھسیٹا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہاکہ ’’اگر مناسب معاوضہ اور انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو میں ان کہانیوں اور حقائق کو ایک ایک کرکے عوام کے سامنے لاتا رہوں گا۔ ملک کے مفاد میں میں اب تک خاموش رہا ہوں۔ لیکن اگر ایسا سلوک جاری رہا تو حقیقت ملک کے سامنے رکھنا ضروری ہوگا، خواہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کبھی جاری کی جائے یا نہ کی جائے۔‘‘

یواین آئی۔ ظا

Continue Reading
Advertisement
جموں و کشمیر4 minutes ago

عمر نے ’غیر سنجیدہ‘ قرار دینے پر بی جے پی کو جواب دیا، کہا: بی جے پی ’اسمبلی میں بمشکل نظر آتی ہے‘

دنیا59 minutes ago

شی جن پنگ اور ٹرمپ کی ملاقات سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عراقچی کا چین کا دورہ

ہندوستان1 hour ago

دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

جموں و کشمیر3 hours ago

بی جے پی کو یو سی سی نافذ کرنے کے لیے ‘پچھلے دروازے’ کا راستہ نہیں اپنانا چاہیے: عمر

جموں و کشمیر3 hours ago

ای او ڈبلیو کی کارروائی سے شوپیاں میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے 13 کھاتہ داروں کو 4.50 کروڑ روپے واپس ملے

جموں و کشمیر3 hours ago

’’شرمندگی سے سر جھک گیا‘‘: سونم وانگچک نے لداخ احتجاج کے متاثرین کے معاوضے پر تنقید کی

کھیل4 hours ago

بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

ہندوستان5 hours ago

یوپی آئی چارجز پر کانگریس نے خطرے کی گھنٹی بجائی، جے رام رمیش نے مودی حکومت پر فیس کا راستہ کھولنے کا الزام لگایا

دنیا5 hours ago

ہم حوثی حملوں کا ‘سخت’ جواب دیں گے:سعودی عرب

دنیا6 hours ago

پینٹاگن کے نگران کا انکشاف: ایران جنگ سے ‘حکمت عملی’ گولہ بارود میں بہت زیادہ کمی ہوئی

ہندوستان6 hours ago

سموتسری کے موقع پر وزیراعظم مودی نے درگزرکرنے ، ہمدردی اور خیر سگالی کی اپیل کی

ہندوستان6 hours ago

ریلوے بورڈ کی ہدایت: تمام ہیلتھ یونٹس میں پینل میں شامل اسپتالوں کی فہرست آویزاں کی جائے گی

ہندوستان7 hours ago

بہار میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر راہل کا اظہارِ افسوس، پارٹی کارکنان سے مدد کی اپیل کی

جموں و کشمیر9 hours ago

پولیس نے لشکرِ طیبہ سے وابستہ تین افراد کو گرفتار کیا

دنیا9 hours ago

آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران تیل کا ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا

دنیا9 hours ago

اے آئی سے انسانیت کے خاتمے کی باتیں محض افواہ ہیں: ٹرمپ

کھیل22 hours ago

جوکووچ 2002 کے بعد پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر ہوئے

دنیا22 hours ago

بنگلہ دیش نے دو ماہ میں ہندوستان سے 500 ٹن ہلسا مچھلی درآمد کی، مزید 200 ٹن آنے والی ہے

کھیل1 day ago

یامل نے 2 گول داغے، بارسلونا نے لیوانتے کو 4-2 سے ہرایا

دنیا1 day ago

حوثیوں کا سعودی ایئربیس پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ

دنیا1 day ago

ٹرمپ کی بالغ شہریوں کو 5 ہزار ڈالر کے چیک دینے کی تجویز کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری

دنیا1 day ago

حوثیوں کے ساتھ لڑائی میں شدت، یمنی فورسز طائز میں پیش قدمی کر رہی ہیں

ہندوستان1 day ago

بین الاقوامی دباؤ سے بچنے کے لیے پاکستان کا نیا ہتھکنڈا، مسعود اظہر پر انعام بڑھا کر 70 لاکھ کر دیا

دنیا1 day ago

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک، کئی زخمی

جموں و کشمیر1 day ago

جعلی سرکاری ملازمت اسکینڈل میں بدنام جعلساز کے خلاف چارج شیٹ داخل

دنیا1 day ago

ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق

دنیا1 day ago

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے ‘تقریباً ہر موضوع’ پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

ہندوستان1 day ago

ریلوے بورڈ نے سی آر، ایس ای سی آر، ای سی او آر کی تعمیراتی تنظیموں کے لیے سینئر افسران کومدعوکیا

دنیا1 day ago

غزہ پر فلم کے معاملے میں اسرائیلی وزیر کی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کرنے کی دھمکی

دنیا1 day ago

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا

جموں و کشمیر1 day ago

ریاسی میں منی بس پلٹنے سے دو افراد ہلاک، کئی زخمی

کھیل1 day ago

الیگزینڈر زیوریف نے بین شیلٹن کے خلاف چار سیٹوں کی زبردست مقابلے کے بعد پہلی بار یو ایس اوپن جیت لیا

ہندوستان1 day ago

کھڑگے، راہل نے گنیش چترتھی پر عوام کو مبارکباد دی

دنیا1 day ago

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ، 107.77 ڈالر فی بیرل

دنیا1 day ago

ایران کے ساتھ مستقبل کی بات چیت جوہری پروگرام پر مرکوز ہونی چاہیے: امریکہ

دنیا1 day ago

ایران جنگ سے دبئی کی سیاحت متاثر، غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 44 فیصد کمی

دنیا3 days ago

بنگلہ دیش میں خسرہ سے مزید سات اموات، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1019 ہوگئی

ہندوستان3 days ago

پوتن نے استعماری سوچ والے ممالک پر کثیر قطبی دنیا کے ابھار کو متاثر کرنے کا الزام لگایا

ہندوستان3 days ago

برکس میں مودی کا خطاب : سلامتی کونسل سمیت عالمی اداروں میں ہو اصلاحات اور جہاز رانوں کے لیے سکیورٹی نیٹ ورک بنایا جائے

دنیا3 days ago

لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون

دنیا3 days ago

سعودی تیل پائپ لائن پر ڈرون حملوں کے بعد عراق نے متعدد سرحدی گزرگاہیں بند کردیں

جموں و کشمیر3 days ago

این آئی اے نے حافظ سعید کے خلاف دوسرا غیر ضمانتی وارنٹ حاصل کیا

جموں و کشمیر3 days ago

کشمیر میں لشکر سے جڑی سرحد پار دہشت گردانہ سازش کے معاملے میں این آئی اے نے 10 مقامات پر چھاپے مارے

جموں و کشمیر3 days ago

پی ایم پیکیج ملازمین نے امت شاہ سے سکیورٹی خدشات کے حل کا مطالبہ کیا

دنیا3 days ago

شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کے قریب بیلسٹک میزائل داغے: سیئول

دنیا3 days ago

امریکہ کے پاس چین کے خلاف اے آئی تحفظات ہیں: ٹرمپ

دنیا3 days ago

حوثیوں کا بحیرہ احمر کے ساحل پر مکمل کنٹرول، سعودی تیل پائپ لائن بند

دنیا3 days ago

یمنی فضائیہ نے ذوباب کے علاقے موخا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر: ایس آئی اے کی ٹیم نے پونچھ، اودھم پور کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے

جموں و کشمیر3 days ago

اننت ناگ پولیس نے واگھاما میں منشیات کی اسمگلنگ کے مشتبہ 13 افراد کو حراست میں لیا

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان5 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر7 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

ہندوستان4 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین7 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر7 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین7 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

جموں و کشمیر5 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

تجزیہ9 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

پاکستان4 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین7 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل8 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین7 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین8 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

دنیا7 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

دنیا8 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

ہندوستان8 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

تازہ ترین7 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تازہ ترین7 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین10 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تجزیہ10 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

تازہ ترین8 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

جموں و کشمیر8 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

جموں و کشمیر7 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین7 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

جموں و کشمیر11 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

کھیل5 months ago

آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف

جموں و کشمیر5 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر6 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر7 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر7 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین7 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر11 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending