ہندوستان
کانگریس نے مودی کے دورہ اسرائیل پر سوال اٹھایا
نئی دہلی، کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ غزہ کی تباہی کے لیے پوری دنیا اسرائیل کی تنقید کر رہی ہے اور اس تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کو اخلاقی لحاظ سے مناسب نہیں کہا جا سکتا کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو مسٹر مودی کے دورہ اسرائیل پر سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ ہندوستان کا نظریہ ہمیشہ متاثرین اور بے گناہوں کے دکھوں کے تئیں حساس رہا ہے، اس لئے توقع کی جانی چاہیے کہ مسٹر مودی اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے سامنے بھی اپنے روایتی ہندوستانی نقطہ نظر کو رکھیں گے۔
محترمہ واڈرا نے کہا، “مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم اسرائیل کے اپنے دورہ کے دوران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئےغزہ میں ہزاروں بے گناہ مرد و خواتین اوربچوں کے قتل عام کا ذکر کریں گے اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کریں گے۔ ہندوستان ایک آزاد قوم کے طور پر اپنی پوری تاریخ میں سچائی کے لیے کھڑا رہا ہے، ہمیں دنیا کو سچائی، امن اور انصاف کی روشنی دکھاتے رہنا چاہیے۔”
وزیر اعظم کے دورہ اسرائیل پر سوال اٹھاتے ہوئے مسٹر رمیش نے لکھا، “فلسطین کے تئیں ہندوستان کا ایک تاریخی اور اخلاقی نظریہ رہا ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔”
فلسطین کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے 20 مئی 1960 کو غزہ کا دورہ کیا اور وہاں اقوام متحدہ کی ایمرجنسی فورس میں تعینات ہندوستانی دستے سے ملاقات کی۔ پھر 29 نومبر 1981 کو ہندوستان نے فلسطین کی حمایت میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا جب کہ 18 نومبر 1988 کو ہندوستان نے فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔
مسٹر رمیش نے کہا، ’’وہ ایک مختلف دور تھا۔ اب ایسے وقت میں جب غزہ کی صورت حال پر بین الاقوامی تشویش پائی جارہی ہے، مسٹر مودی کا اپنے ‘عزیز دوست’ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ قربت کا مظاہرہ، اخلاقی نقطہ نظر سے سوالات اٹھاتا ہے۔”
مسٹر مودی آج اسرائیل کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
گیانیش کمار کو ہٹانے کے مطالبے پر اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ کا مارچ، پولیس کے روکنے پر دھرنے پر بیٹھے
نئی دہلی، اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا لیکن پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، جس کے بعد اراکینِ پارلیمنٹ نیتی آیوگ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
تمام اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار پر جمع ہوئے اور وہاں سے ‘لوک تنتر بچاؤ’ کے نعرے لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن کی طرف بڑھنے لگے۔ پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روکا تو تمام اراکینِ پارلیمنٹ نیتی آیوگ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ پولیس کے روکنے کے بعد کئی اراکینِ پارلیمنٹ زبردستی آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے بیریکیڈ پر چڑھ گئے۔ کافی دیر تک آگے نہ بڑھ پانے پر تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے وہیں بیٹھ کر احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔
اس دوران لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے کہا، “گیانیش، ہو گیا بھائی۔ اب استعفیٰ دینے کا وقت ہے۔” سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر پہلے بھی الزامات لگتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے 2017، 2019، 2022 اور 2024 کے انتخابات میں بے ایمانی کی اور مغربی بنگال میں پوری طرح سے ووٹ چوری کا کھیل کھیلا۔
مارچ میں شامل کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا، “بی جے پی ہندی یا انگریزی نہیں پڑھ سکتی۔ چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا تھا کہ انہوں نے فارم-6 میں کسی تبدیلی کی منظوری نہیں دی ہے۔ بی جے پی اس بات سے واضح طور پر انکار کیسے کر سکتی ہے۔ فارم-6 میں ڈیکلریشن واقعی جوڑا گیا ہے۔”
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
جے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
نئی دہلی، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر منگل کے روز سے تین افریقی ممالک گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔
وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ تینوں ممالک کی قیادت اور وہاں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، تجارت، اقتصادی تعاون، ترقیاتی تعاون اور صلاحیت سازی سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ میٹنگوں میں ہندستان اور ان تینوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون سے جڑے تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ بات چیت میں تجارت اور اقتصادی تعلقات، ترقیاتی تعاون، صلاحیت سازی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں پر گفتگو کی جائے گی۔
ڈاکٹر جے شنکر علاقائی اور عالمی سطح کے باہمی مفاد سے جڑے مسائل پر بھی متعلقہ ممالک کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں وزیرِ خارجہ علاقائی مشن کے سربراہوں کی کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ افریقہ کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ دورہ گلوبل ساؤتھ کے ساتھ ہندوستان کی یکجہتی کو بھی آگے بڑھائے گا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مین پوری میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت، ایک شدید زخمی
مین پوری، اتر پردیش میں مین پوری ضلع کے بیور تھانہ علاقے میں جی ٹی روڈ پر منگل کو علی الصبح ہوئے ایک دردناک سڑک حادثے میں ماں اور اس کی دو معصوم بچیوں کی موت ہو گئی، جبکہ والد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ کچھپورا کے رہنے والے کلکٹریٹ کے ٹھیکیدار ملازم بوبی (32) منگل کی صبح بیوی سمن (30)، چار سالہ بیٹی پریانشی اور ایک سالہ بچی کے ساتھ سسرال بیور سے مین پوری لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار کنٹینر نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد بائیک کنٹینر میں پھنس گئی اور ڈرائیور اسے تقریباً تین کلومیٹر تک گھسیٹتا ہوا لے گیا۔
رگڑ کے باعث نکلنے والی چنگاریوں سے بائیک اور کنٹینر میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں سمن اور دونوں بچیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کنٹینر میں لدے اسپورٹس شوز کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا۔ زخمی بوبی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر کنٹینر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 week agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
دنیا1 week agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
دنیا7 days agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا6 days agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
-
ہندوستان1 week agoاپوزیشن پر ای ڈی-سی بی آئی، عوام پر تھپڑ-لاٹھی-گولی: کھرگے
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
دنیا1 week agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا1 week agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
