ہندوستان
اسرائیل کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مشترکہ وژن سے مستقبل تابناک ہوگا: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کے اسرائیل کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مشترکہ وژن سے دونوں ممالک کا مستقبل تابناک ہوگا۔
بدھ کو اسرائیل کے دوروزہ دورے پر روانہ ہونے سے پہلے ایک بیان میں مسٹر مودی نے کہا کہ وہ اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاہو کی دعوت پر وہاں جارہے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کے منتظر ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اسرائیلی صدر سے بھی ملاقات کریں گے، اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور وہاں مقیم ہندوستانی برادری سے بات چیت کریں گے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان مضبوط اور کثیر جہتی اسٹریٹجک شراکت داری ہے جس میں حالیہ برسوں میں زبردست ترقی اور تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا، “میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ اپنی بات چیت کا منتظر ہوں، جس کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی، اختراع، زراعت، پانی کے انتظام، ٹیکنالوجی، دفاع اور سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ہی عوام کے درمیان تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں ہمارے تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ہم باہمی فائدے کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی اپنے خیالات کا اشتراک کریں گے۔”
وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس دورے کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا، “مجھے اسرائیلی پارلیمنٹ، نیسٹ سے خطاب کرنے والا پہلا وزیر اعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہو گا، یہ ایک ایسا موقع ہوگا جو ہمارے دونوں ممالک کو جوڑنے والے مضبوط پارلیمانی اور جمہوری تعلقات کو خراج تحسین ہوگا۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ وہ ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے بات چیت کرنے کا بھی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جو طویل عرصے سے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان خصوصی دوستی کو فروغ دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے نئے اہداف کا تعین کرے گا نیز مضبوط اور جدت پر مبنی خوشحال مستقبل کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
گیانیش کمار کو ہٹانے کے مطالبے پر اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ کا مارچ، پولیس کے روکنے پر دھرنے پر بیٹھے
نئی دہلی، اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا لیکن پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، جس کے بعد اراکینِ پارلیمنٹ نیتی آیوگ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
تمام اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار پر جمع ہوئے اور وہاں سے ‘لوک تنتر بچاؤ’ کے نعرے لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن کی طرف بڑھنے لگے۔ پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روکا تو تمام اراکینِ پارلیمنٹ نیتی آیوگ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ پولیس کے روکنے کے بعد کئی اراکینِ پارلیمنٹ زبردستی آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے بیریکیڈ پر چڑھ گئے۔ کافی دیر تک آگے نہ بڑھ پانے پر تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے وہیں بیٹھ کر احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔
اس دوران لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے کہا، “گیانیش، ہو گیا بھائی۔ اب استعفیٰ دینے کا وقت ہے۔” سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر پہلے بھی الزامات لگتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے 2017، 2019، 2022 اور 2024 کے انتخابات میں بے ایمانی کی اور مغربی بنگال میں پوری طرح سے ووٹ چوری کا کھیل کھیلا۔
مارچ میں شامل کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا، “بی جے پی ہندی یا انگریزی نہیں پڑھ سکتی۔ چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا تھا کہ انہوں نے فارم-6 میں کسی تبدیلی کی منظوری نہیں دی ہے۔ بی جے پی اس بات سے واضح طور پر انکار کیسے کر سکتی ہے۔ فارم-6 میں ڈیکلریشن واقعی جوڑا گیا ہے۔”
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
جے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
نئی دہلی، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر منگل کے روز سے تین افریقی ممالک گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔
وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ تینوں ممالک کی قیادت اور وہاں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، تجارت، اقتصادی تعاون، ترقیاتی تعاون اور صلاحیت سازی سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ میٹنگوں میں ہندستان اور ان تینوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون سے جڑے تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ بات چیت میں تجارت اور اقتصادی تعلقات، ترقیاتی تعاون، صلاحیت سازی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں پر گفتگو کی جائے گی۔
ڈاکٹر جے شنکر علاقائی اور عالمی سطح کے باہمی مفاد سے جڑے مسائل پر بھی متعلقہ ممالک کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں وزیرِ خارجہ علاقائی مشن کے سربراہوں کی کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ افریقہ کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ دورہ گلوبل ساؤتھ کے ساتھ ہندوستان کی یکجہتی کو بھی آگے بڑھائے گا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مین پوری میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت، ایک شدید زخمی
مین پوری، اتر پردیش میں مین پوری ضلع کے بیور تھانہ علاقے میں جی ٹی روڈ پر منگل کو علی الصبح ہوئے ایک دردناک سڑک حادثے میں ماں اور اس کی دو معصوم بچیوں کی موت ہو گئی، جبکہ والد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ کچھپورا کے رہنے والے کلکٹریٹ کے ٹھیکیدار ملازم بوبی (32) منگل کی صبح بیوی سمن (30)، چار سالہ بیٹی پریانشی اور ایک سالہ بچی کے ساتھ سسرال بیور سے مین پوری لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار کنٹینر نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد بائیک کنٹینر میں پھنس گئی اور ڈرائیور اسے تقریباً تین کلومیٹر تک گھسیٹتا ہوا لے گیا۔
رگڑ کے باعث نکلنے والی چنگاریوں سے بائیک اور کنٹینر میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں سمن اور دونوں بچیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کنٹینر میں لدے اسپورٹس شوز کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا۔ زخمی بوبی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر کنٹینر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 week agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
دنیا1 week agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
-
دنیا7 days agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا6 days agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
دنیا1 week agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا1 week agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
ہندوستان1 week agoاپوزیشن پر ای ڈی-سی بی آئی، عوام پر تھپڑ-لاٹھی-گولی: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
