ہندوستان
راجناتھ نے، تینوں افواج کے پانی میں تیراکی مہم کے ارکان سے ملاقات کی
نئی دہلی، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے 20 ستمبر کو نئی دہلی سے پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان کےنام سے منسوب 21 جزائر کے لئے اوپن واٹر سوئمنگ نام کی اپنی نوعیت کی پہلی مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا وزیراعظم نریندر مودی نے 23 جنوری 2023 کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے روز پراکرم دوس کے موقع پر انڈومان اور نکو بار کے جزائر کا نام پرم ویر ایوارڈ یافتگان کے نام سے منسوب کیا تھا ۔ پہلے یہ جزائر بےنام ہوا کرتے تھے۔
جزائر کے ناموں میں تبدیلی کا ایک سال پورا ہونے پر انڈومان نکوبار کمانڈ کی ٹرائی سروس نے ’ایکسپڈیشن پرم ویر‘کا اہتمام کیا ہے جس میں فوج کی تینوں شاخوں یعنی ہندوستانی بری فوج، بحری فوج اور ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں نیز ہندوستانی ساحلی گارڈ کے اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم نے ان جزائر کے لئے تیراکی کی، جس کا مقصد ہرایک جزیرے پر قومی جھنڈا لہراکر بہادری کے 21 ایوارڈ یافتگان کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔مہم میں شامل 11 رکنی ٹیم کی قیادت کھلے پانی کے مشہور تیراک اور تینزنگ ناروے نیشنل ایڈوینچر ایوارڈ یافتہ ونگ کمانڈر پرم ویر سنگھ کررہے تھے۔
اپنے خطاب میں رکشا منتری راج ناتھ سنگھ نے ٹیم میں شامل ارکان کی شجاعت اور ان کی صلاحیت کو دادوتحسین دی کیونکہ انہوں نے سمندر کی وسعتوں میں بہت سارے چیلنجوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پاکر مہم کو تکمیل تک پہنچایا اور پرم ویروں کی بہادری اور ان کی قربانی کی داستانوں کو وہاں کے لوگوں تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ مہم حکومت کی ان کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے کہ ہمارے سپاہیوں کے بہادر ی کے کارنامے عوام خاص طور پر نوجوان تک پہنچائے جائیں اور یہ ان کا رول ماڈل بن جائیں۔ یہ جوان ایسے ہیں جنہوں نے ملک اور ملک کے عوام کے لئے اپنے آپ کو قربان کردیا ہے۔ وزیر دفاع نے یہ امید جتائی کہ مسلح افواج کے اہلکار اپنے قوم کے لئے باعث افتخار بنتے رہیں گے اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے اور اس طرح سے وہ نوجوانوں کے لئے بھی باعث تحریک بنتے رہیں گے۔
اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر رکشا منتری کو ٹیم کے ارکان نے ایکسپیڈیشن کا جھنڈا پیش کیا۔ یہ پرچم مہم کے دوران پیش آئےچیلنجوں اور اس کے بعدمہم کی کامیاب تکمیل تک پورے حال احوال کا گواہ رہا ہے۔ یہ وہ جھنڈا ہے جو مقصد کی نمائندگی کرتا ہے اور حب الوطنی نیز افتخار کےجذبات کو ابھارتا ہے۔ تقریب پر اور لوگوں کے علاوہ چیف آف جنرل اسٹاف انل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دیودی، انڈومان اور نکوبار کمانڈ کے کمانڈر ان چیف ایرمارشل سجو بالا کرشنن اور دیگر متعلقہ سینئر افسر اور عہدیدار بھی موجود تھے۔
اس مہم کا باضابطہ آغاز 22 مارچ 2024 کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر سی آئی این سی اے این کے ذریعہ شری وجے پورم سے کیا گیا تھا ، اس دوران نیتا جی سبھاش چندر دویپ میں ایک افتتاحی تیراکی کی پہل عمل میں لائی گئی تھی۔ ٹیم نے پانچ ماہ کی مدت میں 300 کلو میٹر سے بھی زیادہ کی تیراکی کرکے 21 جزائر کا مشاہدہ کیا۔ یہ مہم 2024 میں 78 یوم آزادی کے روز 15 اگست کو اپنے اختتام کو پہنچی تھی۔ حتمی تیراکی میں مسلح افواج اور ساحلی محافظوں کے 78 جوانوں نے نیتا جی سبھاش چندر دویپ سے شری وجے پورم تک تیراکی کی اس مشق میں حصہ لیا۔
غیر مدد یا فتہ اوپن واٹر سوئم کے اس زمرے میں سبھی تیراکوں نے بین الاقوامی معیارات اور ضوابط کے مطابق اس مہم میں شرکت کی جس کے مطابق یہ تیراک صرف اور صرف تیراکی کے ٹرنکس ، عینک اور ٹوپیاں پہن سکتے ہیں۔ اس مہم کے دوران تیراکوں کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں شدید قسم کی تھکن، جسم میں پانی کی کمی، دھوپ سے جلن اور سمندری لہروں کے خوفناک حالات بھی شامل تھے۔ مہم کے دوران سمندر کے پانی میں کچھ خوفناک آبی جانوروں سے بھی جھوجھنا پڑا۔ پوری مہم میں کسی طرح کی کوئی انہونی نہیں ہوئی اور یہ بھی حقیقت ہے کہ بیشتر اہلکاروں نے پہلی بار کھلے پانی میں تیراکی کی جو بالآخر ایک شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
ہندوستان
لداخ میں 23 دنوں میں 6,000 میٹر سے اونچی 20 چوٹیوں پر لہرایا گیا ترنگا
نئی دہلی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لداخ میں 23 دنوں میں 6,000 میٹر سے زیادہ اونچی 20 چوٹیوں پر کامیاب چڑھائی کرنے والی کوہ پیما ٹیم کا جمعہ کے روز یہاں استقبال کیا۔
اس ٹیم نے چامسیر-لنگسیر، گیاما نالا اور چوکسلا علاقوں میں 20 ایسی چوٹیوں پر پہلی بار چڑھائی کی جہاں پہلے کسی نے چڑھائی نہیں کی تھی۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ مہم دیرانگ میں واقع ‘نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ اینڈ ایڈونچر اسپورٹس’ کے 20 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ ٹیم کی قیادت کرنل رنویر سنگھ جموال نے کی۔
وزیر دفاع نے کوہ پیماؤں کی ہمت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ہندوستان کی کوہ پیمائی کی صلاحیت اور ایڈونچر اسپورٹس میں قیادت کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کوہ پیماؤں کو نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا اور کہا کہ ان کامیاب مہمات سے ملک کے نوجوان کوہ پیماؤں کو ایڈونچر کی سرگرمیوں اور دریافتوں کی ترغیب ملے گی۔
مہم کے دوران اس ٹیم نے اونچائی والے علاقوں میں بہتر منصوبہ بندی، تکنیکی مہارت، صبر اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ اس کا مقصد اونچائی والے سرحدی علاقوں میں ہمت اور دریافت کرنے کے جذبے کو فروغ دینا نیز آنے والی نسلوں کو کوہ پیمائی کے لیے بیدار کرنا تھا۔
فلیگ ان تقریب میں سکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ’میک اِن انڈیا‘ پہل کے 12 سال مکمل ہونے پر اس کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اب پوری دنیا کی ضروریات کے لیے مصنوعات تیار کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پہل سے ملک میں پیداوار، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’میک اِن انڈیا‘ کے نتیجے میں ہندوستان میں زیادہ پیداوار، زیادہ سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تبدیلی تمام شعبوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل اس یقین پر مبنی تھی کہ ’’ہندوستان دنیا کے لیے مینوفیکچرنگ کرسکتا ہے۔‘‘
وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ ’میک اِن انڈیا‘ کے 12 سال مکمل ہونا صرف ایک سنگ میل نہیں، بلکہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ جب کوئی ملک اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتا ہے اور حکومت مسلسل اصلاحات کے ذریعے اس اعتماد کو مضبوط کرتی ہے تو بڑی کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جو نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرے بلکہ دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرے۔
گوئل نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 میں ہندوستان میں اب تک کی سب سے زیادہ 94.53 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ہوئی، جبکہ مالی سال 2014-15 سے 2025-26 تک مجموعی ایف ڈی آئی 843 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں جدید صنعتی شہر قائم کیے جارہے ہیں اور کاروبار میں آسانی کے لیے قوانین کو بھی آسان بنایا جارہا ہے۔
وزیر تجارت نے کہا کہ پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) نے سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کو مزید رفتار دی ہے۔ 31 مارچ 2026 تک پی ایل آئی پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں 2.40 لاکھ کروڑ روپے کی حقیقی سرمایہ کاری، 23.8 لاکھ کروڑ روپے کی پیداوار یا فروخت اور 15.2 لاکھ کروڑ روپے کی برآمدات ہوئی ہیں، جبکہ اس کے نتیجے میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر 14.6 لاکھ سے زیادہ روزگار پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانکس و ٹیلی کام، دواسازی، طبی آلات، آٹوموبائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی ہارڈویئر اور اسپیشلٹی اسٹیل سمیت کئی شعبوں کو پی ایل آئی اسکیم سے فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کا بھی ذکر کیا، جس کے ذریعے اب تک 470 کروڑ سے زیادہ آرڈر دیے جاچکے ہیں۔
گوئل نے کہا کہ ’میک اِن انڈیا‘ کی اصل کامیابی صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں بلکہ اس اعتماد میں ہے جو اس نے پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ فاونڈر، صنعت کاروں، مینوفیکچررز، اختراع کاروں، برآمد کنندگان اور عوام میں یہ اعتماد پیدا ہوا ہے کہ ’’ہندوستان بنا سکتا ہے، ہندوستان اختراع کرسکتا ہے اور ہندوستان دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’میک اِن انڈیا‘ کا سفر ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بنانے کے بڑے ہدف کے ساتھ جاری ہے، جو 2047 تک ’وکست بھارت‘ کے وژن کو بھی مضبوط کرے گا۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
پی ایم مودی نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا، انتودیہ اورشمولیت پرمبنی ترقی کے ان کے وژن کو یاد کیا
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بھارتیہ جن سنگھ کے نظریہ ساز پنڈت دین دیال اپادھیائے کے یومِ پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، ایک صاحب بصیرت مفکر، حب الوطن نیز انسانیت کے علم بردار اور انتودیہ کے حامی کے طور پر ان کے تعاون کو یاد کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، مسٹر مودی نے کہا کہ پنڈت اپادھیائے کے خیالات شمولیت پر مبنی ترقی، سماجی انصاف اور تعمیرِ ملت کی ہندوستان کی کوششوں کو مسلسل تحریک دیتے رہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا، “میں پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کو ان کی جینتی پر ادب کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔”
پنڈت اپادھیائے کو ایک “صاحب بصیرت مفکر، حب الوطن نیزانسانیت کے علم بردا اور انتودیہ کے رہنما” کے طور پر بیان کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا کہ ان کے “عوام کو ترقی کے مرکز میں رکھنے اورقطار کے آخری شخص کو اوپر اٹھانے کے لازوال نظریات” ملک کے ترقیاتی سفر میں آج بھی اتنے ہی اہم ہیں۔
انہوں نے کہا، “یہ نظریات جامع پیش رفت، سماجی انصاف اور قوم کی تعمیر کی طرف ہمارے اجتماعی سفر کو مسلسل تحریک دیتے رہتے ہیں۔”
25 ستمبر 1916 کو پیدا ہوئے پنڈت اپادھیائے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاسی پیشرو، بھارتیہ جن سنگھ کی اہم نظریاتی شخصیات میں سے ایک تھے۔ انہوں نے جن سنگھ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور اس کے نظریاتی فریم ورک کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کے انسانیت کے فلسفے نے متوازن سماجی، اقتصادی اور ثقافتی ترقی کے وسیع تر فریم ورک کے اندر فرد اور معاشرے کو رکھنے کی کوشش کی۔ انتودیہ کا تصور، جسے موٹے طور پر سماجی اور اقتصادی نظام کے سب سے نیچے والے شخص کی ترقی کے طور پر سمجھا جاتا ہے، بعد میں بی جے پی کی سیاسی اور پالیسی سے جڑی گفتگو میں ایک بار بار آنے والا موضوع بن گیا۔
پنڈت اپادھیائے کے یوم پیدائش پر مسٹر مودی کے خراج عقیدت نے آخری شخص کی فلاح و بہبود پر مسلسل زور دینے کو اجاگر کیا اور ان کی نظریاتی میراث کو جامع ترقی اور سماجی انصاف کے وسیع تر اہداف سے جوڑ دیا۔
یواین آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoکھرگے اور راہل نے یومِ پیدائش پر مودی کو مبارکباد دی
-
جموں و کشمیر7 days agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر7 days agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا5 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
