تازہ ترین
سرینگر۔ جموں شاہراہ پر ٹریفک جاری
مغل روڑ اور سرینگر۔لہیہ شاہراہ ہنوز بند،درماندہ افراد وڈرائیوروں کو مشکلات
خبرارادو
سرینگر:وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے باجود سرینگر جموں پر ٹریفک جاری تھا جبکہ مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ ہنوز بند پڑی ہے جس کی وجہ سے یہاں دونوں اطراف سے درماندہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ادھرسرینگر۔
جموں شاہراہ کے پتنی ٹاپ علاقے میں ٹرک اور ٹینکر ڈارئیوروں کی ایک بڑی تعداددرماندہ ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
کشمیر نیوز زسروس(کے این ایس) کے مطابق وادی کشمیر میں منگل کے صبح ہوئی برف باری کے باجود سرینگر جموں شاہراہ مسافر بردار گاڑیاں کی آمد رفت کے لئے بحال تھی جس دوران ٹریفک جموں سے سرینگر چل رہا تھا۔ذرایع نے بتایا تاہم شاہراہ پر صرف مسافر گاڑیاں ہی چلتی نظر آئی ہہے ادھر کچھ ٹرک اور ٹنکر ڈارئیوروں نے بتایا وہ تین روز سے پتنی ٹاپ سے کدھ کے مقام پر درماندہ ہوئے ہیں۔
ادھر سرینگر لیہہ شاہراہ منگل کو بھی ٹریفک کے لئے معطل رہی ہے جس کی وجہ سے کئی روز سے دونوں اطراف سے درماندہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ادھر وادی کو باقی دنیاں سے ملانے والی دوسرا روٹ مغل روڑ بھی ٹریفک کی آمد رفت کے لئے پہلے ہی بند تھا جس فلحال نہیں کھولا گیا ہے اور29دسمبر کی برف باری کی وجہ سے فلحال؛ مزکورہ روٹ کوفوری طور کھولنے کے امکان کم ہوئے ہیں۔کیوں کہ مزکورہ روڑ پہاڑوں سے ہوتے ہوئے گزرتا ہے جہاں بہت زیادہ برف باری ہوسکتی ہے۔
وادی میں منگل کے روز 1بجے تک برف باری کے بعد موسم خوشگوار ہوا ہے جس دوران لوگوں نے یہاں راحت کی سانس لی ہے۔ادھرسرینگر۔ جموں شاہراہ کے پتنی ٹاپ علاقے میں ٹرک اور ٹینکر ڈارئیوروں کی ایک بڑی تعداد درماندہ ہے جس کی وجہ سے وہ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اس دوران درماندہ ڈارئیوروں نے آئی جی پی ٹریفک سے اس حوالے سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے،تاکہ انہیں مزید پریشانیوں کاسامنا نہ کرنا پڑے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق 270طویل سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ برف باری کے نتیجے میں پھنسے ہوئے تیل ٹینکروں سمیت سیکڑوں ٹرک ڈرائیوروں کئی روز سے درماندہ ہیں جس کی وجہ سے مزکورہ ڈارئیور طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہیں۔
درمانددہ لوگوں نے آئی جی پی ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں یہاں سے بحفاظت نکالنے کے لئے اقدامات کریں۔کشمیر نیوز سروس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ایک ٹرک ڈارئیور سجاد احمد کٹھانہ نے بتایایہاں 2500کے قریب سرینگر جموں شاہراہ پر پتنی ٹاپ سے کدھ تک گزشتہ تین روز سے سڑکوں پر کھڑے ہیں اور انہیں آگے جانے کی جازات نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں یہاں طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے بتایا یہاں کھانے پینے کے لئے بھی کوئی انتظام نہیں ہے اور نہ ہی یہاں کوئی چیز ملتا ہے جس کے سبب انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈرائیوروں نے بتایا ان کتے پاس جو بھی اشیاء خردنی تھی وہ سب ختم ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا پتنی ٹاپ پر تازہ برف باری کے بعد وہ یہاں سے آگے چلنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ایک اور ڈارئیوردارا سنگھ نے بتایا ہمارے لئے پیدل چلنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا، ٹماٹرموڈ سے لے کر بٹوٹ تک پھسلن پیدا ہو رہی ہے جس نے چلنا ہمارے لئے ایک خطرہ کام بنا دیا ہے۔اس موقع پر متعدد ٹرکوں نے حکام کے خلاف احتجاج کیا اور جلد انخلا کا مطالبہ کیا۔ادھر ڈارئیوروں نے آئی جی پی ٹریفک سے اس بارے میں فوری طور اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے(کے این ایس)
جموں و کشمیر
یومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
سری نگر، 15 اگست کو یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر سری نگر اور وادیٔ کشمیر کے دیگر علاقوں میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سری نگر میں جہاں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے، سکیورٹی فورسز نے تقریب کے مقام اور اس سے متصل علاقوں میں سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔
کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس وی کے بردی نے منگل کو کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لیے نہ صرف مرکزی مقام بلکہ پورے شہر اور وادی کے مختلف اضلاع میں بھی وسیع سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
بردی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں، 15 اگست کو سری نگر میں مرکزی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔
اس کے لیے سکیورٹی انتظامات اور پریڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔ مکمل لباس میں ریہرسل کی جا رہی ہیں تاکہ 15 اگست کی مرکزی تقریب سری نگر میں بخوبی منعقد کی جا سکے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے پوری وادی میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔
آئی جی پی نے کہاکہ ’’جموں و کشمیر پولیس نے نہ صرف سری نگر بلکہ وادی کے مختلف اضلاع میں بھی کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ یہ انتظامات صرف تقریبات کے مقامات تک محدود نہیں ہیں بلکہ شہر کے اطراف بھی کیے گئے ہیں۔ اس بار بھی اسی طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘
جنوبی کشمیر میں حالیہ واقعات کے بعد ممکنہ دہشت گردانہ حملوں یا دیگر خطرات کے بارے میں کسی پیش رفت کے متعلق پوچھے جانے پر بردی نے کہا کہ معاملہ زیرِ تفتیش ہونے کی وجہ سے اس کی تفصیلات ظاہر کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ’’دیکھیے، یہ تفتیش کا معاملہ ہے۔ اس لیے میرے خیال میں ابھی اس کی تفصیلات ظاہر کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
جب بھی ایسی کوئی بات ہوگی جسے آپ کے ساتھ شیئر کرنا ضروری ہوگا، ہم مناسب وقت پر آپ کو اس سے آگاہ کریں گے۔‘‘
یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران عوام کے لیے پولیس کے پیغام کے بارے میں بردی نے کہا کہ یہ تقریب عوام کی ہے اور انہوں نے شہریوں سے بڑی تعداد میں تقریبات میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔
آئی جی پی نے کہاکہ ’’دیکھیے، یہ عوام کی تقریب ہے۔ پولیس اس میں مددگار یا منتظم کا کردار ادا کرتی ہے۔ چونکہ یہ عوام کی تقریب ہے، اس لیے ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بڑی تعداد میں اس میں شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔‘‘
دریں اثنا، منگل کو سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کی تقریبات میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے سخت سکیورٹی اقدامات کے تحت سری نگر بھر میں تخریب کاری مخالف جانچ، علاقے میں غلبہ قائم کرنے کی کارروائیوں، نگرانی اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دیں۔
کئی چیک پوسٹوں پر دو پہیہ گاڑیوں کو روکا گیا اور سواروں کی شناخت کی تصدیق کے ساتھ ان کی تلاشی بھی لی گئی۔
یواین آئی۔ـظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
جموں، آئندہ یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے، سکیورٹی انتظامات کو مضبوط بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری طور پر نمٹنے کو یقینی بنانے کے لیے جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو سامبا ضلع کے سرحدی علاقوں میں طویل فاصلے کی گشت (ایل آر پی) اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کا انعقاد کیا۔
عہدیداروں کے مطابق اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی)، سامبا نے جموں-پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر جٹوال سے لالہ چک تک طویل فاصلے کی گشت کی۔
انہوں نے بتایا کہ گشت کے بعد سرحدی سڑک پر واقع بی پی پی لالہ چک میں فرضی مشق کی گئی، جس کا مقصد فرضی دہشت گردانہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے حصہ لینے والے اہلکاروں کی تیاری کا جائزہ لینا تھا۔ مشق کے دوران دو فرضی دہشت گردوں کو تنصیب پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ’’فرضی خطرے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس او جی کے اہلکاروں نے علاقے کو مناسب طریقے سے گھیرے میں لے لیا اور دونوں فرضی دہشت گردوں کو کامیابی سے بے اثر کر دیا۔‘‘
عہدیداروں نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد ایس او جی سامبا اور بی پی پی لالہ چک کے حصہ لینے والے اہلکاروں کے ردعمل کے نظام، باہمی تال میل، حربی تیاری اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔
ایس ایس پی سامبا نے پولیس کی جانب سے مضبوط سکیورٹی انتظامات برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، خاص طور پر آئندہ یومِ آزادی کی تقریبات اور جاری شری امرناتھ یاترا کے پیش نظر۔
یواین آئی۔ظ ا
دنیا
شام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
دمشق، دمشق کی ایک عدالت نے منگل کو شام کے سابق صدر بشار الاسد کو منصوبہ بند قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی ہے عدالت نے شام کے صوبہ درعا میں سیاسی سلامتی کے سابق سربراہ عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی عدالت نے نجیب کو منصوبہ بند قتل اور تشدد کا مجرم قرار دیا غور طلب ہے کہ بشار الاسد 2000 میں اپنے والد حافظ الاسد کی موت کے بعد شام کے صدر بنے تھے۔ ابتدائی طور پر، انہیں ایک جدید اور اصلاح پسند رہنما کے طور پر دیکھا جاتا تھا، لیکن جب 2011 میں ملک بھر میں ان کی حکمرانی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے، تو انہوں نے انہیں کچلنے کے لیے سخت فوجی کارروائی کا سہارا لیا۔ اس کے بعد شام ایک طویل اور تباہ کن خانہ جنگی میں الجھ گیا، جس میں لاکھوں شہری مارے گئے اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ اپنی دو دہائیوں سے زیادہ کی آمرانہ حکومت کے دوران، اسد پر اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے الزامات ہیں۔
شامی باغی افواج کے ہاتھوں دمشق پر قبضے اور دسمبر 2024 میں حکومت کے خاتمے کے بعد، بشار الاسد 8 دسمبر 2024 کو روسی فوج کی مدد سے راتوں رات شام سے فرار ہو گئے، جہاں صدر ولادیمیر پوتن نے انہیں اور ان کے خاندان کو سیاسی پناہ دے دی۔ وہ اس وقت روس کے دارالحکومت ماسکو میں اپنے خاندان کے ساتھ سیاسی پناہ گزین کے طور پر مقیم ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا24 hours agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا22 hours agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا1 day agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا20 hours agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا22 hours agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
جموں و کشمیر1 hour agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا5 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا4 hours agoکولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
