کھیل
صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ڈیورنڈ کپ کے 134ویں ایڈیشن کا شاندار افتتاح
نئی دہلی،صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے ایشیا کے سب سے قدیم اور ملک کے سب سے معتبر فٹ بال ٹورنامنٹ ڈیورنڈ کپ کے 134ویں ایڈیشن کا آج باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے تین باوقارڈیورنڈ کپ ٹرافیوںکو روانہ کیا یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب صدر نے یہ اس باوقار کام کو انجام دیا ہے، جو ڈیورنڈ کپ کی کھیل، خدمت اور حب الوطنی کے سنگم کے طور پر لازوال اہمیت کا گواہ ہے۔ یہ تقریب آزادی کے بعد کی شاندار روایت کو بھی جاری رکھتی ہے، جس میں ملک کے سپریم کمانڈر کا ڈیورنڈ کپ سے براہ راست تعلق تھا۔
محترمہ مرمو نے اس موقع پر کہا کہ ڈیورنڈ کپ ہندوستان کے فٹ بال وراثت اور اس کھیل کے تئیں مسلح افواج کے عزم کی زندہ و جاوداں علامت ہے۔فٹ بال کروڑوں لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے۔ فٹ بال حکمت عملی، برداشت، صبر وتحمل اور اجتماعی کوششوں کی علامت ہے۔
صدر نے کہا کہ فٹ بال لاکھوں دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے۔ فٹ بال کی خاصیت حکمت عملی، برداشت اور مشترکہ مقصد کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ ڈیورنڈ کپ جیسے مقابلے نہ صرف کھیل کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی اگلی نسل کو ترقی کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈیورنڈ کپ کے جذبے کو زندہ رکھنے اور فروغ دینے میں مسلح افواج کے کردار کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کہا کہ ڈیورنڈ کپ ہماری مسلح افواج اور قوم کی بہترین روایات کی علامت ہے ، جو ہمت و حوصلہ، نظم و ضبط اور اتحاد کی وراثت ہے۔ ہم اس تاریخی باب کی شروعات پرمحترمہ صدرکی موجودگی پر نازاںہیں۔ یہ تقریب کھیلوں اور خدمت کے ہندوستانی جذبے کے اٹوٹ بندھن کو اجاگر کرتی ہے۔
ایسٹرن کمانڈکے جی او سی-اِن-سی اور ڈی سی او سی کے سرپرست لیفٹیننٹ جنرل آر سی تیواری نے بھی اپنے خطاب میں ملک کے نوجوان فٹ بال کے شعبہ میں صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ڈیورنڈ کپ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہہندوستانی فوج کی جانب سے مسلح افواج کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ڈیورنڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے کہیں بڑھ کر ہے۔یہ ہندوستان کے اتحاد میں تنوع کا جشن ہے۔مقابلہ کے توسط سے کردار سازی کا یقین ہے او ر اور نظم و ضبط، ٹیم ورک اور خود اعتمادی جیسے مسلمہ اقدار کے ذریعے اگلی نسل کو تیار کرنے کی ذمہ داری ہے۔
اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے مسٹر سندیش جھنگن، جنہوں نے متعدد مرتبہ قومی ٹیم کی کپتانی کی ، کہا کہ آج ہم صرف ٹرافی کی نقاب کشائی نہیں کر رہے ہیں بلکہ اس وراثت اور پرانی روایت کا جشن منا رہے ہیں جس نے ہندوستانی فوج کے غیر متزلزل عزم اور قربانی کے ذریعے ہندوستانی فٹ بال کے سفر کو متشکل کیا ہے، وہ روایت ڈیورنڈ کپ ہے۔
دہلی ایریا کے جی او سی اور ڈیورنڈ فٹ بال ٹورنامنٹ سوسائٹی کی اسٹینڈنگ ورکنگ کمیٹی کے چیرمین لیفٹیننٹ جنرل بھونیش کمار نے کہا، “ڈیورنڈ فٹ بال ٹورنامنٹ سوسائٹی طویل عرصے سے ہندوستان میں فٹ بال کو فروغ دینے کی عمدہ روایت کی علامت رہی ہے۔ ہم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں”۔
ڈیورنڈ کپ، پریذیڈنٹ کپ اور شملہ ٹرافی یہ تینوں باوقار ٹرافیاں اب اس سال کی پانچ میزبان ریاستوں، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، آسام، میگھالیہ اور منی پور کے دورے پر نکلیں گی۔ ٹرافی ٹور کا انعقاد 23 جولائی 2025 کو شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل عوامی جوش و خروش اور کمیونٹی کے اندر فخر پیدا کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا عظیم الشان فائنل 23 اگست 2025 کو ہوگا۔
رواں سال پہلی مرتبہ ڈیورنڈ کپ پانچ ریاستوں مغربی بنگال، جھارکھنڈ، آسام، میگھالیہ اور منی پور میں کھیلا جا رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستانی فٹ بال نئے ہیرو اور نئی امیدوں کی تلاش میں ہے، ڈیورنڈ کپ قوم کی تعمیر کے لیے ایک پلیٹ فارم بنا ہوا ہے۔ ایک ایسامسابقتی میدان جہاں ملک کے دورافتادہ علاقوں سے اکیڈمیوں، مسلح افواج کی ٹیموں اور ریاستی کلبوں کے ہونہار کھلاڑی ملک کی حوصلہ افزائی کے لیے آگے آتے ہیں۔
راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر (آر بی سی سی) میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل امر پریت سنگھ اور ایسٹرن کمانڈ ر کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف اور ڈیورنڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی (ڈی سی او سی)کے سرپرست لیفٹیننٹ جنرل آر سی تیواری نے شرکت کی۔اس موقع پر ارجن ایوارڈ یافتہ مشہور ہندوستانی فٹبالر سندیش جھنگن بھی موجود تھے ۔
یو این آئی۔ م س ۔م الف
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoکھرگے اور راہل نے یومِ پیدائش پر مودی کو مبارکباد دی
-
جموں و کشمیر7 days agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر7 days agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا5 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
