ہندوستان
مدھیہ پردیش کے وزیروجے شاہ کو عبوری راحت دینے سےسپریم کورٹ کا انکار، کیس کی سماعت کل ہوگی
نئی دہلی، ہندوستانی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف وزیر کنور وجے شاہ کے “توہین آمیز” تبصرے کے معاملے میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ہدایت کے خلاف روک لگانے کی مانگ والی درخواست پر سپریم کورٹ نے عبوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر جمعہ کو سماعت ہوگی ہائی کورٹ نے وزیر کے مبینہ قابل اعتراض تبصرے کا از خود نوٹس لیا تھا اور ریاستی حکومت کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ شاہ کی جانب سے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت کے متعلقہ بنچ نے جمعرات کو کہا کہ وہ جمعہ کو درخواست کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ نے آج درخواست کا ذکر کئے جانے پر کہا کہ وزیر شاہ نے ایسا تبصرہ کیا ہے تو یہ غیر ذمہ دارانہ ہے اور درخواست کی سماعت کل ہوگی۔
بی جے پی لیڈر شاہ ریاستی حکومت میں قبائلی امور کے وزیر ہیں۔
جسٹس گاوائی کی سربراہی والی بنچ نے وزیر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دینے والے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم کو موجودہ مرحلے پر روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ اس معاملے کی کل خود سماعت کرے گی۔
درخواست گزار نے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اپنے خلاف درج ایف آئی آر پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔
وزیر شاہ کی وکیل ویبھا دتہ مکھیجا نے بنچ کو بتایا، “انہوں نے (شاہ) اپنے تبصروں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہیں غلط سمجھا گیا ہے… میڈیا نے اسے غلط انداز میں پیش کیا ہے۔ ہم مقدمہ درج کرنے کے حکم پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔”
تاہم بنچ نے کہا کہ شاہ ایک وزیر ہیں۔ اس حوالے سے کیا گیا تبصرہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔
بنچ کی سربراہی کرنے والے جسٹس گوائی نے کہا، “آئینی عہدے پر فائز ایسے شخص کو ذمہ داری سے بولناچاہیے… جب یہ ملک ایسی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ (شاہ) کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں…”
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے شاہ کے مبینہ بیان پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے خاتون آرمی آفیسر کے خلاف مبینہ طور پر ‘توہین آمیز’ اور ‘غلط زبان’ استعمال کرنے کے الزام میں ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
مسٹر شاہ نے آج اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے اور اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر شاہ کے خلاف 12 مئی کو اندور کے قریب ایک پروگرام میں ان کے اس ریمارکس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر خاتون افسر کو “دہشت گردوں کی بہن” کہا تھا۔
کرنل قریشی پاکستان کے زیر قبضہ مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے کیمپوں پر ہندوستانی مسلح فورسز کی کارروائی کے لئے چلائے جارہے ’آپریشن سندور‘ کے بارے میں باقاعدہ پریس بریفنگ کرنے والی ٹیم میں شامل کئے جانے کے بعد سے خبروں میں ہیں اوراسے ہندوستان میں ’ناری شکتی‘ کے عروج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
وزیر کے اس مبینہ بیان کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ کے جج اتل شریدھر اور جسٹس انورادھا شکلا کی بنچ نے وزیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کارروائی کا حکم دیا۔
بنچ نے محکمہ پولیس کو بدھ کی شام 6 بجے تک مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو نے بھی کہا کہ عدالتی حکم کے بعد وزیر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
عدالتی حکم کے بعد پولیس نے بدھ کی شام شاہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
اروناچل ہندستان کا اٹوٹ حصہ، سرحد کی صورتحال ہی چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد:ہندستان
نئی دہلی ہندستان نے اروناچل پردیش کو اپنا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اس کے دوطرفہ تعلقات سرحد کی صورتحال پر مبنی ہوں گے اور سرحدی صورتحال کا ان تعلقات پر براہِ راست اثر ہوگا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ دراصل چین کی جانب سے اروناچل پردیش اور اس کے کچھ مقامات کے نام تبدیل کرنے کے ردعمل میں ہندستان نے حال ہی میں اروناچل پردیش کی 27 اہم جگہوں کو سروے آف انڈیا کے نقشے میں سرکاری طور پر نشان زد کر دیا ہے۔ اس پر چین کی طرف سے منفی ردعمل سامنے آیا ہے۔ چین کے اس ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر جیسوال نے کہا کہ اروناچل پردیش ہندستان کا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اور کوئی بھی اس ناقابلِ تردید سچائی کو بدل نہیں سکتا۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہندستان سرحد سے جڑے معاملات کو انتہائی سنجیدہ مانتا ہے اور سرحد پر امن و استحکام اس کی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد کی صورتحال کا ہندستان اور چین کے تعلقات پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ ترجمان نے کہا، “ہندستان اور چین کے درمیان سرحدی علاقوں سے جڑے معاملات میں، ہم نے ہمیشہ چین کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ان مسائل کو بے حد سنجیدہ مانتے ہیں اور ان علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سرحدی معاملات کی صورتحال ہمارے وسیع دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کی عکاسی کرے گی۔ اس بات کو 06 اگست کو حال ہی میں منعقدہ ‘ہند-چین سرحدی معاملات پر مشاورت اور ہم آہنگی کے ورکنگ میکانزم’ کی 36ویں میٹنگ میں بھی دہرایا گیا۔ اس میٹنگ میں دونوں فریقوں نے کھلی اور واضح بات چیت کی اورحقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر صورتحال کا جائزہ لیا۔”
مسٹر جیسوال نے کہا کہ میٹنگ میں ہندستان نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات کی ہمہ گیر ترقی کے لیے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر غلط فہمی اور غلط اندازوں سے بچنے نیز باقی بچے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیے ورکنگ میکانزم کی میٹنگوں، مقامی کمانڈر سطح کی میٹنگوں اور دیگر میکانزم سمیت موجودہ سفارتی اور فوجی ذرائع کا استعمال جاری رکھا جائے گا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
سندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے راجیہ سبھا رکنِ پارلیمنٹ پی سندوش کمار نے وزیر خزانہ نِرملا سیتارمن کے ذریعہ پارلیمنٹ میں کمیونسٹ تحریک کے خلاف کیے گئے مبینہ قابلِ اعتراض تبصروں کو راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے اس سلسلے میں راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کو منگل کے روز خط لکھا ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ انکم ٹیکس (ترمیم) آرڈیننس 2026 کو منسوخ کرنے کے مطالبے پر ہونے والی بحث کے دوران وزیر خزانہ نے سی پی آئی (ایم) کے رکنِ پارلیمنٹ جان برٹاس کے حوالے سے کمیونسٹوں کو “ٹوٹل کائر” بتاتے ہوئے پوری کمیونسٹ تحریک پر تبصرہ کیا۔ سی پی آئی کے رکنِ پارلیمنٹ نے ان تبصروں پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی اہانت یا کسی پوری سیاسی تحریک کی تذلیل تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹوں نے ملک کی جدوجہدِ آزادی میں حصہ لیا، جیل گئے اور انگریزی حکومت کے مظالم اور جبر کا سامنا کیا نیز جمہوریت، مزدوروں کے حقوق، سماجی انصاف اور عوام کے حقوق کی جدوجہد میں اہم قربانیاں دیں۔
سی پی آئی کے رکنِ پارلیمنٹ نے چیئرمین سے پارلیمانی ضوابط اور قائم کردہ روایتوں کے مطابق قابلِ اعتراض تبصروں کو سرکاری ریکارڈ سے ہٹانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے تلخ سیاسی بحث تو قابلِ قبول ہے لیکن کسی نظریے یا سیاسی تحریک کے خلاف ذاتی اہانت اور قابلِ اعتراض تبصرے مناسب نہیں ہیں۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
نئی دہلی، کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ نے چڑھاوا چوری اور طلبہ پر پولیس کارروائی کے معاملے پر حکومت سے جواب طلب کرنے کے اپنے مطالبات کی حمایت میں منگل کے روز پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا۔
مظاہرین ارکانِ پارلیمنٹ ہاتھوں میں بینرز اور تختیاں تھامے حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔ احتجاجی ارکانِ پارلیمنٹ وزیرِ داخلہ امت شاہ سے پولیس کارروائی پر جواب دینے اور چڑھاوا چوری کے معاملے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بارش کی بوچھاڑوں کے درمیان احتجاج کرنے والے ارکانِ پارلیمنٹ میں کانگریس کی پرینکا گاندھی واڈرا، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، اودھیش پرساد، ترنمول کانگریس کی پرتیما منڈل، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، شیو سینا (ادھو گروپ) اور دیگر کئی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ موجود تھے۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا1 day agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر5 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا9 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان7 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا5 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا10 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا9 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
