فن و ادب
نانا پاٹیکر 74 سال کے ہو گئے
ممبئی، بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر آج 74 برس کے ہو گئے۔
نانا پاٹیکر عرف وشواناتھ پاٹیکر 01 جنوری 1951 کو ممبئی میں ایک متوسط مراٹھی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد دنکر پاٹیکر ایک پینٹر تھے۔ نانا نے ممبئی کے جے جے اسکول آف آرٹس میں تعلیم حاصل کی۔ اس دوران وہ کالج کے زیر اہتمام ڈراموں میں حصہ لیا کرتے تھے۔ ناتا پاٹیکر کو اسکیچنگ کا بھی شوق تھا اور وہ مجرموں کے اسکیچ بنا کر ممبئی پولیس کو ان کی شناخت کے لیے دیتے تھے۔
نانا نے اپنے سینی کیرئیر کا آغاز سال 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘گمن’ سے کیا تھا لیکن اس فلم میں ناظرین نے انہیں نوٹس نہیں کیا۔ اپنے وجود کی تلاش میں نانا کو فلم انڈسٹری میں تقریباً آٹھ سال تک جدوجہد کرنی پڑی۔ فلم ‘گمن’ کے بعد جو بھی کردار ملا اسے قبول کرتے چلے گئے۔ اس دوران انہوں نے گدھا بھالو شیلا جیسی کئی معمولی فلموں میں کام کیا، لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی۔ نانا پاٹیکر نے 1984 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘آج کی آواز’ میں بطور اداکار راج ببر کے ساتھ کام کیا۔ یہ فلم پوری طرح راج ببر پر مرکوز تھی، اس کے باوجود نانا اپنا کردار نبھا کر اپنی اداکاری کی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہے، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت نہیں ہوئی۔
نانا پاٹیکر کو ابتدائی کامیابی دلانے میں پروڈیوسر ڈائریکٹر این چندرا کی فلموں کا بڑا ہاتھ رہا۔ انہیں پہلا بڑا بریک فلم ‘انکش’ (1986) سے ملا۔ اس فلم میں نانا پاٹیکر نے ایک بے روزگار نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جو کام نہ ملنے پر سماج سے ناراض ہوتا ہے اور الٹے سیدھے راستے پر چلتا ہے، نانا پاٹیکر نے اپنے کردار کو اتنے خلوص سے نبھایا کہ شائقین آج بھی اس کردار کو فراموش نہیں کر سکے ہیں۔ اسے محض اتفاق ہی کہا جائے گا کہ این چندرا نے اس فلم سے بطور پروڈیوسر اور ہدایت کار اپنے سینی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔سال 1987 میں نانا پاٹیکر کو این چندرا کی ہی فلم ‘پرتیگھات’ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اگرچہ پوری فلم اداکارہ سجاتا مہتا پر مبنی تھی، لیکن نانا نے اس فلم میں ایک پاگل پولیس اہلکار کا چھوٹا سا کردار ادا کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
سال 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پرندا’ کا شمار نانا پاٹیکر کے سینی کیرئیر کی کامیاب فلموں میں ہوتا ہے۔ ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں نانا پاٹیکر نے ایک ذہنی طور پر خراب لیکن انڈر ورلڈ کے بے تاج بادشاہ کا کردار ادا کیا جو غصے کی حالت میں اپنی بیوی کو زندہ جلانے سے نہیں ہچکچاتا۔ نانا پاٹیکر اس کردار کو روکھے انداز میں ادا کر کے شائقین کی تالیاں لوٹنے میں کامیاب رہے۔1991 میں نانا نے فلم ڈائریکشن میں بھی قدم رکھا اور ‘پرہار’ کی ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی۔ اس فلم کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ اس نے اداکارہ مادھوری دکشت کو گلیمر سے عاری کردار ادا کراکے ناظرین کے سامنے ان کی اداکاری کی صلاحیت کا ایک نیا روپ پیش کیا۔
جاری
یواین آئی۔ م س
فن و ادب
جموں فلم فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن 28-29 ستمبر کو ہوگا: منتظمین
جموں، وومیدھ کی جانب سے دی اوانتی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پیش کیا جانے والا جموں فلم فیسٹیول (جے ایف ایف) کا پانچواں ایڈیشن 28 اور 29 ستمبر کو یہاں منعقد ہوگا۔
پیر کے روز اس کے پانچویں ایڈیشن کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جو خطے کے ثقافتی اور سنیما کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
پریس کانفرنس میں آئندہ ایڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے فیسٹیول ڈائریکٹر راکیش روشن بھٹ نے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ سفر یقین، ثابت قدمی اور بے شمار افراد و تنظیموں کی حمایت سے ممکن ہوا ہے۔ ہم ان سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جے ایف ایف کو ایک بامعنی پلیٹ فارم بنانے میں تعاون دیا۔ یہ سنگ میل پوری تخلیقی برادری کا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایڈیشن کی ایک خاص جھلک بہترین مقامی پروڈکشن کے لیے ایک لاکھ روپے کا انعام ہوگا، جس کا مقصد علاقائی ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنا ہے۔
فیسٹیول ڈائریکٹر روہت بھٹ نے بتایاکہ“پانچویں ایڈیشن کے ساتھ ہم علاقائی کہانیوں کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔ بہترین مقامی پروڈکشن کے لیے ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے تاکہ جموں و کشمیر کے فلم سازوں کو مضبوط پلیٹ فارم مل سکے۔”
فیسٹیول کے مشیر ڈاکٹر امیت وانچو نے کہا کہ جموں فلم فیسٹیول ایک معتبر پلیٹ فارم بن چکا ہے جو بامعنی سنیما کو فروغ دیتا ہے اور اس کی مسلسل ترقی منتظمین کی محنت اور معیاری کہانیوں میں بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
شریک پیش کنندہ کی جانب سے سنجیو کاک نے کہاکہ“ہمیں خوشی ہے کہ ہم وومیدھ کے ذریعے جموں و کشمیر میں جے ایف ایف اور ٹی آئی ایف ایف ایس جیسے بین الاقوامی فلمی میلوں سے وابستہ ہیں۔ یہ پلیٹ فارم عالمی سنیما کو یہاں کے ناظرین تک پہنچانے اور مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔”
وومیدھ کی مشیر بھاونا پنڈیتا نے کہا کہ تنظیم فن و ثقافت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور جے ایف ایف جیسے اقدامات کے ذریعے فنکاروں اور فلم سازوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
سینئر اداکارہ کسم ٹیکو نے کہا کہ ابتدا سے اس سفر کا حصہ ہونا خوش آئند ہے اور یہ دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم وقت کے ساتھ ایک اہم ثقافتی سنگ میل بن چکا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
فن و ادب
رنویر سنگھ کی فلم دھوندھر: دی ریوینج 1000 کروڑ کلب میں شامل
ممبئی، بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم دھوندھر: دی ریوینج نے ہندوستانی مارکیٹ میں 1013 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر دھوندھر کا سیکوئل، دھوندھر: دی ریونج روزانہ لاکھوں روپے کی آمد کے ساتھ کامیابی جاری ہےرنویر سنگھ نے مرکزی کردار میں اداکاری کی، یہ فلم ریلیز کے بعد سے ہی شائقین کے درمیان زبردست ہٹ رہی ہے۔ فلم کی مقبولیت اپنے عروج پر ہے۔ رنویر سنگھ، آر مادھاون، ارجن رامپال، سنجے دت، راکیش بیدی، اور سارہ علی خان نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
سکنلک کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، “دھورندھر: دی ریوینج” نے 18 مارچ تک تقریباً 43 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہندوستانی مارکیٹ میں 674.17 کروڑ روپے کمائے۔ اس نے دوسرے ہفتے میں 263.65 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے 16ویں دن 21.55 کروڑ روپے، 17ویں دن 25.65 کروڑ اور 18ویں دن 28.75 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے 18 دنوں میں ہندوستانی مارکیٹ میں 1013.77 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
فن و ادب
نوتن فلموں میں کام کرنے والی پہلی مس انڈیا تھیں
21 فروری برسی کے موقع پر
خصوصی تحریر: نسیم الدین
بالی ووڈ میں ایسی شخصیتوں کی ایک طویل فہرست ہے جِن کے کارناموں کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور جِنھوں نے فلمی دنیا میں اپنے انمٹ نقش چھوڑے ہیں اِس طویل عرصے میں کیسے کیسے نامور فن کاروں نے، جِن میں ایکٹرز، ڈائریکٹرز، گلوکار، رائٹرز، شاعر اور موسیقار اور فلمی اسکرین پر اور اس کے پس پردہ کام کرنے والی سینکڑوں شخصیتیں شامل ہیں، اپنی لگن اور فنی جوہر سے بالی ووڈ کو وہ بلند مقام دیا جہاں اُسے ہم آج دیکھتے ہیں۔اِنہی میں ایک عظیم اداکارہ نوتن بھی شامل ہیں۔
نوتن نے اپنی فطری اداکاری، سادگی اور مکالموں کی ادائیگی سے فلم شائقین کو جِس طرح متاثر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔
آج کے دور میں جہاں مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی حسیناؤں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع آسانی سے مل جاتا ہے، وہیں نوتن کو فلموں میں کام حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔
چار جون 1936 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں نوتن کا اصلی نام نوتن سمرتھ تھا۔ ان کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ اس زمانے کی معروف فلم اداکارہ تھیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے نوتن اکثر اپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔
اس وجہ سے ان کا رجحان بھی فلموں کی جانب مائل ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔نوتن نے بطور چائلڈا سٹار فلم ’نل دمينتی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس درمیان نوتن نے آل انڈیا بیوٹی مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ سرفہرست رہیں لیکن بالی ووڈ کے کسی فلمساز کی توجہ ان کی طرف نہیں گئی۔ انہیں 1950 کی فلم ہماری بیٹی میں اداکاری کرنے کا موقع ملا جس کی ہدایت کار ان کی ماں شوبھنا سمرتھ تھیں۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان2 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر10 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا10 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا14 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا14 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان12 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا10 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا14 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
