ہندوستان
16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
سنبھل، ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک 50 سالہ شخص۔ عمر کا فرق اتنا زیادہ تھا کہ ان کا رشتہ باپ بیٹی جیسا لگتا تھا۔ اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں ایک نوعمر لڑکی ادھیڑ عمر کے شخص سے شادی کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔ لڑکی کے گھر والوں نے شادی کے لیے پانچ لاکھ روپے قبول کیے تھے۔ شادی کی تیاریاں مکمل تھیں، ہلدی کی تقریب ہو چکی تھی اور بارات 15 اکتوبر کو پہنچنی تھی۔ لیکن اس سے پہلے کہ ایسا ہوتا، جسٹ رائٹس فار چلڈرن (جے آر سی) کی پارٹنر تنظیم پریتنا، پولیس اور انتظامیہ کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور شادی کو روک دیا۔
ٹیم نے گھر پر چھاپہ مارا تو شادی کی رسومات جاری تھیں۔ کارروائی کا علم ہوتے ہی لڑکی کے اہل خانہ صرف نوعمر لڑکی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جس گھر میں شادی کی تیاریاں ہو رہی تھیں وہ لڑکی کے گھر والوں کا نہیں بلکہ ایک مڈل مین کا ہے۔ درمیانی شخص پولیس کی گرفت میں نہیں آیا، حالاں کہ اس کی بیوی اور بچے جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ ٹیم نے لڑکی کو بچالیا اور اسے بحفاظت ون اسٹاپ سینٹر منتقل کردیا۔ کیس میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ملک کے سب سے بڑے نیٹ ورک، جسٹ رائٹس فار چلڈرن (جے آر سی) سے ملحق پریتنا کے پروجیکٹ مینیجر، گوری شنکر چودھری نے بتایا کہ جس شخص کے ساتھ نوعمر لڑکی کی شادی طے کی گئی تھی، اس کی عمر تقریباً 50 سال ہے۔ وہ پہلے شادی شدہ تھا اور اب رنڈوا ہے۔ گوری شنکر چودھری کے مطابق اس کیس میں بچوں کی شادی اور اسمگلنگ دونوں شامل ہیں۔ الزام ہے کہ اس شخص نے لڑکی کے گھر والوں کو شادی کے لیے پانچ لاکھ روپے دیے تھے۔
پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں لڑکی نے کہا کہ اس کے گھر والے اسے بہلا پھسلا کر وہاں لے گئے تھے اور وہ اس بات سے بے خبر تھی کہ اس کی شادی ہو رہی ہے۔ پہنچ کر اسے معلوم ہوا کہ شادی کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور اس دن ہلدی کی تقریب طے تھی۔ لڑکی کے مطابق شادی کی بارات 15 اکتوبر کو پہنچنا تھی۔
اس نے پولیس اور ریسکیو ٹیم سے کہا، “آپ لوگوں نے وقت پر پہنچ کر میری بہت مدد کی ہے۔” اس معاملے میں نخاسہ پولیس اسٹیشن آفیسر سنجے کمار اور چوکی افسر رویندر چودھری کا کردار قابل ستائش تھا۔
انہوں نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک لڑکی کی زندگی کو مصائب کی زندگی سے بچایا۔
بروقت اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی نے لڑکی کو کم عمری کی شادی کے خطرے سے بچا لیا۔ اب مبینہ لین دین کی تحقیقات، مڈل مین کا کردار اور شادی کی تیاریوں میں ملوث افراد کی ذمہ داری اہم ہوگی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
ہندوستان
مرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
نئی دہلی، مرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے (سیوفا ) میں ہندوستان کی شمولیت کو منظوری دے دی ہے۔
یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک ایسا اسٹریٹجک اقدام ہے جو عالمی ماہی گیری کے نظام میں ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔ دسمبر 2025 میں جاری کردہ ‘ہائی سیز فشریز گائیڈ لائنز’ کے بعد، یہ پہل بین الاقوامی سمندری حدود میں ہندوستانی ماہی گیری کے بیڑے کی توسیع کے لیے ایک علاقائی فریم ورک فراہم کرے گی۔
اس کے نتیجے میں، ہندوستان اپنے اسٹریٹجک مفادات کی حفاظت کرنے، معاشی مواقع کو وسعت دینے اور سیوفا فریم ورک کے تحت اعلیٰ قدر والے سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے قانونی حقوق قائم کرنے کی پوزیشن میں ہوگا۔ اس کے علاوہ، یہ کھلے سمندر میں ہندوستان کی تسلیم شدہ موجودگی کو قائم کرتا ہے اور قومی معاشی، سائنسی اور اسٹریٹجک ترجیحات کے مطابق ہندوستان کی ‘بلیو اکانومی’ کو آگے بڑھاتا ہے۔
سیوفا میں شامل ہونے کے ساتھ ہی، ہندوستانی پرچم والے مچھلی پکڑنے والے جہاز اور ادارے اس کے دائرہ اختیار میں اسکوئڈ، ٹوتھ فِش، الفونسینو اور دیگر غیر نقل مکانی کرنے والی مچھلیوں کے اسٹاک کا مجاز شکار کر سکیں گے۔
قابل غور ہے کہ کھلے سمندر عالمی سمندر کا تقریباً 65 فیصد حصہ ہیں اور فی الحال اس پر بنیادی طور پر پانچ ممالک/علاقوں کا غلبہ ہے: چین (21)، تائیوان (13)، جاپان (11)، جنوبی کوریا (11)، اور اسپین (8 فیصد)۔ معاہدے میں شامل ہونے سے ملک کو ماہی گیری کے کام کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
ممتا نے آشوتوش اور سورو کی گرفتاری کی مذمت کی
نئی دہلی، مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) سے جڑے آشوتوش رانکا اور سورو داس کی گرفتاری کی مذمت کی۔
محترمہ بنرجی نے الزام لگایا کہ اس کارروائی کا مقصد نوجوانوں کی پوری نسل کو ڈرانا اور ان کی آواز کو دبانا ہے۔ انہوں نے جمہوری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر احتجاج کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت کی لڑائی جاری رہنی چاہیے۔ انہوں نے اپنے واٹس ایپ چینل پر ایک پوسٹ میں کہا، “ہم نے اور ہم سے پہلے کی کئی نسلوں نے اپنے جمہوری حقوق کے لیے مضبوطی سے لڑائی لڑی ہے۔ ہمیں ایسا کرنا جاری رکھنا چاہیے۔”
سابق وزیر اعلیٰ نے گرفتاریوں کو اختلافِ رائے کو دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا، “یہ وقت ہم سب کے لیے ہے کہ ہم اپنے عظیم جمہوری نظام کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر لڑنے کا عزم کریں اور کھڑے ہوں۔ یہ ایک پوری نسل کو ڈرانے اور خاموش کرانے کی کوشش ہے۔ یہ قابلِ قبول نہیں ہے۔” انہوں نے کہا، “ہمیں اپنے آئینی حقوق کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔” انہوں نے ملک کے کئی حصوں میں جمہوری آزادیوں کو کمزور کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال میں 14,000 لوگ پولیس اور سیاسی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “ملک کے کئی حصوں میں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔ اس وقت بنگال میں ہمارے 14,000 لوگ پولیس اور سیاسی مظالم کا شکار ہو رہے ہیں۔”
محترمہ بنرجی نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے حکومت کے اس جمہوری اصول کا ذکر کیا جس کے مطابق حکومت “عوام کی، عوام کے ذریعہ اور عوام کے لیے” ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت اس بنیادی اصول کو بھول گئی ہے، وہ “اپنے خاتمے کے قریب” ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا، “لاکھوں نوجوانوں سے میں کہتی ہوں: آپ کی دیدی آپ کے ساتھ ہے، آج اور ہمیشہ، آئیے ہم سب مل کر کھڑے ہوں اور اپنی بھارت ماتا کو بچائیں۔”
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کو آئینی آزادی کی حفاظت کے لیے جاری وسیع تر جدوجہد کا حصہ بتایا اور نوجوانوں نیز دیگر لوگوں سے جمہوریت کے تحفظ کے لیے متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
مظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل
نئی دہلی،کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کے مطالبے کے حق میں مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ مار پیٹ کے معاملوں میں جمع کیے جا رہے ویڈیو شواہد کی بنیاد پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور مار پیٹ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو یہاں 10 جن پتھ کے باہر پریس کانفرنس میں مظاہرے میں شامل نوجوانوں سے ملاقات کی اور پولیس کی مبینہ بربریت کے بارے میں ان کی آپ بیتی سنی۔ انہوں نے خود نوجوانوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا، “یہ کسی مذہب، ذات، عورت یا مرد کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کی ایک آواز اور ایک مظاہرہ ہے، جس کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ امت شاہ جی، یہ ہندوستان ہے، اسے اچھی طرح دیکھ لیجیے۔
یہاں کوئی ہندو، مسلمان، کسی ذات کا شخص، عورت یا مرد نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کی ایک آواز ہے۔ آپ اور وزیر اعظم اس آواز کے سامنے کھڑے ہیں۔ میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس آواز کے سامنے کھڑے مت ہوں، کیونکہ اس کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ میں پولیس والوں سے پیار سے کہنا چاہتا ہوں۔”
مظاہرے میں شامل رہے سارتھ نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا، “ہم چار اکتوبر سے پرامن مظاہرہ کر رہے تھے۔ پانچ اکتوبر کو حراست میں لے کر ہمیں پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے لے جایا گیا، جہاں 15 سے 20 پولیس اہلکاروں نے ہمارے ساتھ مار پیٹ کی۔ ایک کانسٹیبل نے مجھے اور دھرمیندر کمار کو پیٹا۔ جب دھرمیندر نے الٹی آنے کی بات کہی تو پولیس اہلکاروں نے ان سے بیگ میں الٹی کرنے کو کہا۔ ہمیں پیسے لے کر مظاہرہ کرنے والا بھی بتایا گیا۔ اس کے باوجود میں اپنے حقوق کے لیے لڑتا رہوں گا۔”
دھرمیندر کمار نے کہا، “میرے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور میرے خلاف جھوٹے الزامات میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ زخمی ہونے کے باوجود مجھے تہاڑ جیل بھیجا گیا اور عدالت میں وہیل چیئر پر پیش کیا گیا۔ میں ڈر کر گھر نہیں بیٹھوں گا اور اپنا مظاہرہ جاری رکھوں گا۔”
مظاہرے میں شامل ایک طالبہ کا تعارف کراتے ہوئے مسٹر گاندھی نے انہیں ‘شیرنی’ بتایا۔ اس طالبہ نے الزام لگایا، “خاتون پولیس اہلکار نے میرا گلا دبایا، چہرے پر ناخنوں سے خراشیں ماریں، تھپڑ مارا اور بال کھینچے۔
میرے کان میں چوٹ لگی اور بالی اندر دھنس گئی، جسے ڈاکٹر نے نکالا۔ کناٹ پلیس تھانے میں بھی مجھے گھسیٹ کر پیٹا گیا اور پیروں پر ڈنڈے مارے گئے۔ اس کے باوجود میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔”
کیرالہ کی طالبہ آتیرا نے کہا، “خاتون پولیس اہلکار نہیں ہونے کے بارے میں پوچھنے پر مجھے سڑک پر گھسیٹا گیا اور ایک ایسے مقام پر لے جایا گیا جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے۔ وہاں میرے چہرے، آنکھ، سینے، پیٹ، پیٹھ اور نجی اعضا پر چوٹ پہنچائی گئی۔ پولیس اہلکاروں کے رویے سے لگا کہ انہوں نے ہمیں انسان تک نہیں سمجھا۔”
مظاہرے میں شامل رہے ارجن نے الزام لگایا، “مجھے راجیو چوک کے پاس عارضی حراستی مرکز میں لے جایا گیا، جہاں پولیس نے فون چھین کر ان کی جانچ کی۔ بعد میں جیل وین میں پولیس اہلکاروں نے مجھے پیٹا۔ وہاں چار نابالغ بھی تھے جو مظاہرے میں شامل نہیں تھے۔ ان کے ساتھ بھی مار پیٹ کی گئی۔ حراست میں لیے گئے لوگوں کو دہلی سے تقریباً 35 سے 40 کلومیٹر دور پنڈوالا خورد لے جایا گیا۔ میں اس پورے معاملے کی جوابدہی طے کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔”
کانٹینٹ کریٹر رمیت نے کہا، “11 اکتوبر کو پرامن مظاہرے کے دوران مجھے حراست میں لیا گیا۔ میرے الزام کے مطابق، کچھ لوگ مظاہرین کو دھمکیاں دے رہے تھے، لیکن پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ہمیں حراست میں لیا۔ مظاہرین کے فون چھینے گئے اور خواتین والی بس میں کوئی خاتون پولیس افسر موجود نہیں تھی۔ میں نفرت کا جواب محبت سے دینے میں یقین رکھتا ہوں۔”
رمیت سے جب راہل نے پوچھا کہ وہ ان کے ساتھ مار پیٹ کرنے والوں کو کیسا جواب دیں گے تو رمیت نے فوراً اپنی بانسری نکالی اور بانسری کی دھن سنانے لگے۔
یواین آئی۔ایف اے
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے بارہمولہ میں افضل گورو کے خاندان سے مبینہ طور پر وابستہ ڈیری شیڈ منہدم
-
ہندوستان6 days agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر عبداللہ نے ایس آئی آر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر پہلے ہی انتخابی ‘ہیرا پھیری’ دیکھ چکا ہے
-
دنیا6 days agoوائٹ ہاؤس نے پینٹاگون کو ایران پر حملوں کے لیے اختیارات تیار کرنے کی ہدایت دی: رپورٹ
-
دنیا1 week agoوسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے:ٹرمپ کا دعویٰ
-
ہندوستان4 days agoدفاعی شعبے میں خود انحصاری اور دوست ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون ضروری: راج ناتھ
-
دنیا5 days agoروس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی
-
جموں و کشمیر4 days agoسی ای سی اور بی جے پی حکومت کے خلاف سری نگر میں انڈیا اتحاد کا مشترکہ احتجاج
-
جموں و کشمیر4 days agoسوپور کے جنگلات سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
-
دنیا5 days agoفورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو ‘فائرنگ اسکواڈ’ سے دی جانے والی سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی: پینٹاگن
-
ہندوستان5 days agoہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
