تازہ ترین
دفعہ370کی تنسیخ کے6 ماہ مکمل
3سابق وزرائے اعلیٰ سمیت متعدد لیڈران ہنوز نظر بند
سجاد لون اور وحید پرہ 6مہینے بعد رہا،سب جیل سے گھر پہنچنے کیساتھ ہی لون خانہ نظر بند
سرینگر: دفعہ370کی تنسیخ کے6ماہ مکمل ہونے کے بیچ انتظامیہ نے سیاسی لیڈران کی رہائی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پیپلز کانفرنس چیر مین سجاد غنی لون اور پیلز ڈیموکریٹک کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرا کو ایم ایل اے ہوسٹل سے 6ماہ بعد رہا کیا تاہم پی سی چیرمین سجاد غنی لون کے گھر پہنچتے ہی انہیں دوبارہ خانہ نظربند رکھا گیا۔ تاہم 3سابق وزرائے اعلیٰ سمیت متعدد مین اسٹریم لیڈران ہنوز نظر بند ہیں۔
کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق چھ ماہ کی طویل ترین نظر بندی کے بعد جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے بدھوار کو سیاسی مین اسٹریم لیڈران کی رہائی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مزید 2لیڈران کو رہا کردیا۔ معلوم ہوا کہ انتظامیہ نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پیپلز کانفرنس چیرمین سجاد غنی لون اور پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر عبدالوحید پرہ کو رہا کردیا۔معلوم ہوا کہ دونوں لیڈران کو سب جیل قرار دیئے گئے ایم ایل اے ہوسٹل سرینگر کے رہا کردیا گیا، تاہم مصدقہ ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق پی سی چیرمین سجاد غنی لون کے گھر پہنچتے ہی انہیں خانہ نظر بند رکھا گیا۔
انتظامیہ نے گزشتہ برس 5اگست کو جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ370کی منسوخی کیساتھ ہی جموں وکشمیرمیں مین اسٹریم لیڈران کو ”احتیاطی“ طور پر خانہ و تھانہ نظر بند کردیا گیا۔ انتظامیہ نے جھیل ڈل کے کنارے واقع سنتور ہوٹل اور ہری نواس کو سب جیل میں تبدیل کرتے ہوئے قریباً 700افراد کو ”احتیاطی“ طور پر نظر بند کیا، تاہم جموں وکشمیر میں حالات معمول آنے کیساتھ ہی سیاسی لیڈران کی رہائی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اس سے قبل گذشتہ 3روز کے دوران7مین اسٹریم لیڈران اور ایک سیول سوسائٹی رکن کو رہا کیا گیا۔
جن لیڈران کو رہا کیا گیا اُن میں محمد یوسف بٹ،مجید لار می،ڈاکٹر محمد شفیع،محمد یوسف بٹ،اعجاز احمد میر اور سیول سوسائٹی رکن شکیل قلندر شامل ہیں۔ادھر دفعہ370کی تنسیخ کے 6ماہ مکمل ہوئے۔تاہم 3سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ،عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی ہنوز نظر بند ہے۔ان کے علاوہ اب متعدد مین اسٹریم لیڈران نظر بند ہیں،جن میں علی محمد ساگر وغیرہ قابل ذکر ہے۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا کہ انتظامیہ آنے والے دنوں میں جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو رہا کرنے جارہی ہے،تاہم این سی صدر اور موجودہ رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی سے متعلق اپنی حتمی فیصلہ لینا باقی ہے۔
دریں اثناپاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیرمنانا یا گیا ہے جس دوران سرینگر میں تمام کار باری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پرٹریفک جزوی طور چلتا ہے،اس دوران وادی کے ضلع صدر مقامات کے تقریباًتمام علاقوں میں بازار کھلے رہے اورکام کاج معمول کے مطابق چلتا رہا ہے
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیرمنانے کے سلسلے میں شہر سرینگر میں ہڑتال رہی،جس دوران لالچوک،ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ،سرائے بالا،مائسمہ،گاؤ کدل،،جہانگیر چوک،امیرا کدل،لل دید اور شہر خاص علاقوں میں تمام کار باری ادارے بند رہے جس دوران تمام دکانین بند رہے تاہم کچھ علاقوں کی سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتا ہے۔ اس دوران کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے ضلع صدر مقامات سے اطلاع دی ہے،کہ کپواڑہ،بانڈی پورہ،گاندر بل،جنوبی کشمیر،اننت ناگ،کولگام اور شوپیان میں تمام کار باری ادادرے سرکاری و غیر سرکاری دفاتر کھلے رہنے کے علاوہ سڑکوں سے معمول کا ٹریفک چلتا ہے۔ تاہم کئی مقامات پر فورسز کی اضافے نفری کو گشت کر تے ہوئے دیکھا گیا ہے۔خیال رہے پاکستان5فروری کو ہر سال یوم یکجہتی کشمیر کے طور مناتے ہیں جس دوران پورے پاکستان میں تقریبات کے علاوہ سرکاری چھٹی بھی ہوتی ہے۔(کے این ایس)
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
