جموں و کشمیر
جموں و کشمیر ایک بار پھر فلم شوٹنگ کی پسندیدہ منزل بن رہا ہے:منوج سنہا
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ نئی فلم پالیسی لانچ کرنے کے بعد جموں و کشمیر ایک بار پھر فلم شوٹنگ کی پسندیدہ منزل بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم شوٹنگ کے لئے وادی میں 80 کی دہائیوں کا دور دوبارہ لوٹ رہا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں زیرو برج پر ٹی وی سیریل ‘پشمینہ’ کے پہلے دن کے شوٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر کشمیر انتظامیہ نے دو برس قبل تمام متعلقین کے ساتھ صلح مشورے کے بعد نئی فلم پالیسی لانچ کی تھی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اس کے بعد ہم دیکھ رہے ہیں کہ جموں وکشمیر فلم شوٹنگ کے لئے پسندیدہ منزل بن رہا ہے’۔
منوج سنہا نے کہا کہ 80 کی دہائی میں جو یہاں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی شوٹنگ ہورہی تھی وہ دور دوبارہ لوٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے پشمینہ نام کے سیریل کا افتتاح کیا اس سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور معیشت بھی مستحکم ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برسوں کے دوران یہاں 3 سو فلمیں شوٹ کی گئیں۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
نئی دہلی نے جموں و کشمیر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے: فاروق عبداللہ
سری نگر، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو مرکز کی بی جے پی حکومت پر جموں و کشمیر کے ساتھ ”سوتیلی ماں جیسا سلوک” کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے اس سلسلے میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے، اسے 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیے جانے اور ریاست کا درجہ بحال کرنے میں مسلسل تاخیر کا حوالہ دیا۔
عبداللہ نے کہا کہ دھمکانا، دباؤ ڈالنا، ہراساں کرنا اور لوگوں کی آواز دبانا جمہوریت میں ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا آئین بھی اس طرح کے اقدامات کی اجازت نہیں دیتا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام کرنا ایک جمہوری معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور کسی بھی خطے یا شہری کے ساتھ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا، ”جموں و کشمیر کے ساتھ بی جے پی حکومت نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، ”سب سے پہلے عوام کی رضامندی لیے بغیر ہماری خصوصی حیثیت ختم کردی گئی اور اس تاریخی ریاست کو 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرکے اس کا درجہ گھٹا دیا گیا، جبکہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا معاملہ اب بھی تعطل کا شکار ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کو پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ انتخابات کے فوراً بعد ریاست کا درجہ بحال کردیا جائے گا۔ تاہم، انتخابات کے 2 سال بعد بھی اس سمت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ حالات کو مزید خراب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی منتخب حکومت کو ان اختیارات سے بھی محروم رکھا گیا ہے جو عام طور پر کسی مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت کو حاصل ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا، ”لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ جمہوری طور پر منتخب حکومت کے کام کاج میں مداخلت کرنے اور اس کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔”
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
سری نگر کی عدالت نے قتل کیس میں شوہر، ساس اور دیور کو عمر قید کی سزا سنائی
سری نگر، سری نگر کی ایک عدالت نے جون 2022 میں بمنہ کے علاقے میں واقع سسرال میں اپنی بیوی تسلیمہ کے قتل کی سازش رچنے کے جرم میں ایک شخص، اس کی ماں اور بھائی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج فاروق احمد بٹ نے شہنواز احمد ڈار، اس کی ماں حفیظہ بیگم اور اس کے بھائی پرویز احمد ڈار عرف بلال کو عمر قید کی سزا سنائی اور ہر ایک پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
یہ معاملہ 2022 میں پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں درج ایف آئی آر سے متعلق ہے، جس میں تعزیراتِ ہند (آئی پی سی) کی دفعات 498-A، 302، 120-B اور 201 شامل کی گئی تھیں۔
تسلیمہ کی موت 27 جون 2022 کو بمنہ کی نند رشی کالونی میں واقع اس کے سسرال میں ہوئی تھی۔ استغاثہ کے مطابق، اسے بمنہ کے جے وی سی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ منہ اور ناک بند کرکے دم گھٹنے کے نتیجے میں سانس کی ناکامی بتائی گئی تھی۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے تینوں ملزمین کو تعزیراتِ ہند کی دفعہ 302 (قتل) اور دفعہ 120-B (مجرمانہ سازش) کے تحت قصوروار قرار دیا اور بعد ازاں انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔
سری نگر پولیس نے کہا کہ یہ سزا مسلسل کوششوں، پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی تفتیش اور عدالتی کارروائی کے دوران مقدمے کی مؤثر پیروی کا نتیجہ ہے۔
پولیس نے امن و قانون برقرار رکھنے، متاثرین کو انصاف دلانے اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئی کلسٹروں کے لیے 475.41 کروڑ روپے کی منظوری پر وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر کے شکر گزار
سری نگر، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جینت چودھری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں اہم صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کے کلسٹروں کو جدید بنانے کے لیے پردھان منتری اسکلنگ اینڈ ایمپلائبلٹی ٹرانسفارمیشن تھرو اپ گریڈڈ آئی ٹی آئیز (پی ایم-سیٹو) اسکیم کے تحت 475.41 کروڑ روپے کے اسٹریٹجک سرمایہ کاری منصوبوں (ایس آئی پیز) کی منظوری دی ہے۔
اس پہل کے تحت جموں آئی ٹی آئی کلسٹر کو جدید بنایا جائے گا، جس میں آئی ٹی آئی جموں مرکزی ادارہ ہوگا، جبکہ آر ایس پورہ، نوشہرہ، سانبہ اور کٹھوعہ کے آئی ٹی آئی اس سے منسلک اداروں کے طور پر کام کریں گے۔ اس کے لیے 240 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری منظور کی گئی ہے۔
اسی طرح سری نگر آئی ٹی آئی کلسٹر کو بھی جدید بنایا جائے گا۔ اس میں آئی ٹی آئی سری نگر مرکزی ادارہ ہوگا، جبکہ گاندربل، کنگن، بڈگام اور چرار شریف کے آئی ٹی آئی اس سے منسلک اداروں کے طور پر کام کریں گے۔ اس کلسٹر کے لیے 235.41 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری منظور کی گئی ہے۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اس پہل کے تحت مرکزی اور اس سے منسلک اداروں کے نمونے پر عمل کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے تربیتی بنیادی ڈھانچے کو جدید بنایا جائے گا، نئے دور کے تقاضوں کے مطابق کورس شروع کیے جائیں گے اور نصاب کو صنعت کی بدلتی ہوئی ضروریات کے ساتھ ساتھ ملک اور دنیا میں ہنرمند افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق ڈھالا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پہل سے صنعتوں کے ساتھ روابط مضبوط ہوں گے، نتائج پر مبنی تربیت کو فروغ ملے گا اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو صنعتوں کی ضروریات کے مطابق ہنر فراہم کیے جائیں گے۔ اس سے ان کے لیے روزگار حاصل کرنے اور بہتر ذریعہ معاش کے مواقع بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری آئی ٹی آئی اداروں کو ہنرمندی کے فروغ کے جدید مراکز میں تبدیل کرنے میں مدد دے گی تاکہ پیشہ ورانہ تربیت معیشت کی بدلتی ہوئی ضروریات اور روزگار کے نئے مواقع کے مطابق ہوتی رہے۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
-
ہندوستان1 week agoدفاعی شعبے میں خود انحصاری اور دوست ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون ضروری: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoسوپور کے جنگلات سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
-
ہندوستان1 week agoجنتر منتر پر احتجاج سے پہلے کیجریوال ، سنجے سنگھ سمیت کئی ‘عآپ’ رہنما حراست میں
-
جموں و کشمیر1 week agoسی ای سی اور بی جے پی حکومت کے خلاف سری نگر میں انڈیا اتحاد کا مشترکہ احتجاج
-
دنیا7 days agoایران نے اپنی شرائط پر امریکہ کے ردعمل کو ‘ناکافی’ قرار دیا
-
دنیا6 days ago‘توانائی جنگ بندی’: روسی تیل کے معاملے پر ٹرمپ کی متضاد پالیسی کے پیچھے کیا ہے
-
ہندوستان1 week agoمودی نے جمہوریت کو آمریت میں بدل دیا ہے: پرینکا
-
ہندوستان6 days agoگیانیش کو ہٹانے اور ایس آئی آر واپس لینے کے مطالبے پر ‘انڈیا’ اتحاد کا سپریم کورٹ تک مارچ
-
ہندوستان7 days agoہریانہ، دہلی اور پنجاب میں طوفان کی وارننگ، پہاڑی علاقوں میں بارش کے آثار
-
جموں و کشمیر1 week agoدہلی میں احتجاج پر پابندیوں کو لے کر جموں و کشمیر کے سیاست دانوں کا کشمیر سے موازنہ
-
دنیا6 days agoایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے گفتگو، سفارتی حل پر زور
-
دنیا1 week agoپوتن نے ٹرمپ سے کہا، یوکرین نے فوری امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات کو نقصان پہنچایا: کریملن
