پاکستان
‘سارے آرام سے بیٹھو ، ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے’
سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بعد ایک تہلکہ ہی مچ گیا تھا اور صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پر خوب تنقید کی جا رہی تھی۔
اس تنقید کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام بھی جاری کیا گیا تھا لیکن اس تمام تر معاملے کے بعد گلوکار عاصم اظہر خاموش ہی تھے۔
لیکن اب حال ہی میں عاصم اظہر نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین اور اپنے مداحوں کے لیے طویل پیغام شیئر کیا۔
گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ‘میرے لیے شروع سے ہی یہ ایک آسان سفر نہیں رہا، تصور کریں کہ میں نے 16 سال کی عمر میں اپنے آپ کو دنیا کے سامنے جج کرنے کے لیے چھوڑ دیا’۔
عاصم اظہر نے اپنے اس سفر میں ان کا ساتھ دینے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے گانوں کے لیے آپ سب کی محبت خاص طور پر ‘تم تم’ کے ردِ عمل پر بے حد مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تم تم گانا آج بھی یوٹیوب ٹرینڈ 1 پر ہے اور اس گانے کو صرف 10 دنوں میں 50 لاکھ بار دیکھا گیا ہے اور یہ گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کر رہا تھا۔
عاصم اظہر نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیومر (مزح) کا کافی مزہ آیا لیکن کبھی کبھی آپ لوگ غیر ارادی طور پر اس لکیر سے آگے بڑھ جاتے ہیں، خیال تو کر لیا کریں۔
عاصم اظہر نے کہا کہ الحمد اللہ میں جہاں ہوں خوش اور مطمئن ہوں، میں اپنے آپ کو ایک بہتر بیٹا، ایک بہتر دوست، ایک بہتر فنکار اور سب سے بڑھ کر ایک بہتر انسان بنانے کی سمت میں کام کر رہا ہوں، اور میں دعا کرتا ہوں کہ ہم سب اپنے اندر خوشی اور سکون حاصل کریں اور تمام چیلنجوں کا صبر کے ساتھ مقابلہ کریں۔
اپنے پیغام کے آخر میں گلوکار نے کہا کہ جیسا کے ہانیہ نے کہا کہ ہمارا رشتہ ایسا ہے جو کسی بھی سوچ سے ہٹ کر ہے، میرے لیے یہ کسی بھی لیبل سے بڑھ کر ہے، تو سارے آرام سے بیٹھو ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے۔
عاصم اظہر نے کہا کہ ہانیہ ایک انتہائی خوبصورت انسان ہیں، میں ہمیشہ اس کے لیے حاضر ہوں جیسے وہ میرے حاضر ہے اور یہ اس کا مجھ پر اثر ہے کہ اس نے مجھے ہمیشہ پیار بانٹنا سکھایا ہے۔
اپنے پیغام کے علاوہ عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو خوشخبری بھی سنائی کہ ان کا نیا گانا ‘سونیا’ 23 جولائی کو ریلیز ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لائیو سیشن کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا تھا کہ عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں۔(جیو نیوز)
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر8 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا12 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا8 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا8 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا12 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا12 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا11 hours agoکولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
