پاکستان
مہک شاہد ایک ٹرینڈ سیٹر ہیں
مہک شاہد کو بلوچستان کی پہلی خاتون اسپورٹس جرنلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس شعبے کو عموماﹰ مردوں کی مخصوص فیلڈ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں زیادہ تر فیلڈ ورک ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ صحافت کے دیگر اقسام کی بہ نسبت اسپورٹس جرنلز م میں خواتین صحافیوں کی تعداد پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ابھی کافی کم ہے۔ ایک مشکل اور نوآموز فیلڈ کو اختیار کرنے اور اس میں پیش آنے والے مسائل پر ڈی ڈبلیو اردو سے گفتگو کرتے ہوئے مہک کا کہنا تھا، ”مجھےاسپورٹس خصوصاﹰ کرکٹ کا شوق بچپن سے ہے اور میں ورلڈ کپ کے میچز گھر والوں کے ساتھ بہت شوق سے دیکھا کرتی تھی۔‘‘
مہک شاہد نے بلوچستان یونیورسٹی سے ماس کمیونیکشن میں ماسٹرز کرنے کے بعد سن 2018 میں اسپورٹس رپورٹنگ کی فیلڈ میں قدم رکھا تو ا نہیں اپنی فیملی خصوصا والدین کی مکمل سپورٹ حاصل تھی۔ وہ کہتی ہیں، ”اس کے باوجود بلوچستان کے قدامت پسند معاشرے میں لائیو فیلڈ ورک اور کوریج کرنا انتہائی مشکل کام تھا۔ مجھے بھی ابتدا میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ کسی کو مرد کھلاڑیوں کے درمیان رپورٹنگ کرنے پر اعتراض تھا تو کسی کو میری آواز عجیب معلوم ہوتی تھی۔‘‘
مہک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک عشرے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث بلوچستان خصوصاﹰ کوئٹہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہوتی جا رہی تھیں لیکن اب اس پر کافی کام کیا جا رہا اور گزشتہ دو برسوں میں مقامی سطح پر کھیل کے مقابلوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ”لہذا اب مجھے بھی کام کرنے میں مزا آتا ہے۔ کوئٹہ میں اسٹیڈیم جا کر کسی میچ کی کوریج کرنا ایک مشکل کام اس لیے بھی ہے کیونکہ وہاں خواتین شائقین کی تعداد انتہائی کم ہو تی ہے۔‘‘ مگر مہک ایک ٹرینڈ سیٹر بھی ہیں، جو مقامی لڑکیوں اور خواتین کی سپورٹس میں دلچسپی بڑھانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی چاہتی ہیں کہ ان کی اپنی کہانی بھی بلوچستان کی تمام خواتین تک پہنچے۔
مہک شاہد کا کہنا تھا، ”مجھے اسپورٹ ایونٹ کور کرتے ہوئے تین سال کا عرصہ ہونے والا ہے، میں نے کسی میڈیا گروپ کا حصہ بننے کے بجائے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے کوریج کو ترجیح دی۔‘‘ ان کے خیال میں اب ٹرینڈز تبدیل ہو رہے ہیں اور فری لانسر یا یوٹیوب چینل کے ذریعے زیادہ بہتر انداز میں کام کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس طرح متعلقہ میڈیا گروپ کی پالیسی یا دیگر پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ وہ لائیو کوریج سے ویڈیو ایڈیٹنگ تک سارا کام خود ہی کرتی ہیں اور پھر ان ویڈیوز کو اپنے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل کے ذریعے نشر کرتی ہیں۔ مہک اب تک کرکٹ اور فٹ بال میچز کی کوریج کر چکی ہیں اور سپورٹس جرنلزم میں زینب عباس ان کی آئیڈیل ہیں۔
مہک شاہد کا کہنا ہے کہ انہیں احساس ہے کہ بلوچستان میں خواتین کو ہر فیلڈ میں بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ”عموماﹰ لڑکیوں کو گھر والے ہی سپورٹ نہیں کرتے۔ والدین کی سوچ ابھی قدامت پسند ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ بہت سی فیلڈز عورتوں کے لیے نہیں ہیں۔ اس کے بعد آپ کو گھر سے باہر بہت سے مسائل در پیش ہوں گے۔ دن رات ایسے لوگوں سے سامنا ہو گا، جو آپ کے آگے بڑھنے کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ ان سے بھی آپ اسی وقت نمٹ سکتی ہیں، جب آپ باہمت ہوں اور زندگی و مستقبل کے لیے ایک واضح راہ متعین کر چکی ہوں۔ ‘‘(قومی آواز)
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا19 hours agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان24 hours agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا24 hours agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا18 hours agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا1 day agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا16 hours agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا18 hours agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
جموں و کشمیر17 hours ago7.12 لاکھ روپے کے کپواڑہ پل گھپلے کے معاملے میں اے سی بی نے 10 افراد کے خلاف فردِ جرم عائد کی
-
جموں و کشمیر17 hours agoکابینہ میں توسیع ’کسی وقت‘ ہوگی، عمر عبداللہ
-
دنیا1 hour agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا1 hour agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا59 minutes agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
