پاکستان
پاکستان: عمران حکومت کے خلاف جاری مہم کو پی ڈی ایم نے بتایا ’جہاد‘
پاکستان میں 10 اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے اتوار کی شام بہاولپور میں ایک ریلی کی تھی جس میں رہنماؤں نے عمران حکومت کے خلاف اپنی مہم کو جہاد قرار دیا۔
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف پارٹی حکومت کے خلاف اپنی مہم کو ‘جہاد’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دستبرداری ایک ‘بہت بڑا گناہ’ ہوگا۔ دس اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کی اتوار کی شام بہاولپور میں ہوئی ایک ریلی میں رہنماؤں نے اس ضمن میں اظہار خیال کیا۔ اس ریلی میں پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن، پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنماؤں نے عمران حکومت کو خاص طور پر اس کی معاشی کارکردگی کو جم کر نشانہ بنایا۔
مریم نواز نے پی ڈی ایم کے لئے لوگوں کو ملنے والی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ، ’’اگر میں ان لوگوں سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کو کہوں تو کیا ہوگا؟ ایسی صورتحال میں کٹھ پتلی وزیر اعظم کو چھپنے کی کوئی جگہ نہیں مل پائے گی۔‘‘ گیلانی نے پی ڈی ایم کے شو کو فلاپ کہنے سے پہلے بہاولپور میں ‘لوگوں کے سمندر’ کو دیکھنے کا چیلنج دیا۔قبل ازیں مولانا رحمان نے پی ڈی ایم کے اندر پائی جانے والی درار کے بارے میں کسی قیاس آرائی کو صاف طور پر مسترد کر دیا۔ روزنامہ ڈان نے مولانا رحمان کے حوالے سے کہا، ’’حکمت عملی میں تبدیلی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اپنے موقف سے ہٹ گیا ہے۔ میڈیا پی ڈی ایم کے اتحادیوں کے درمیان اتحاد کے سلسلے میں قیاس آرائیاں کرکے عوام کو گمراہ کررہا ہے۔ پی ڈی ایم برقرار ہے اور ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ جب بھی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی آتی ہے، میڈیا اسے پیش کرتا ہے کہ جیسے پی ڈی ایم کے اسٹینڈ میں کوئی تبدیلی آرہی ہو۔‘‘
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ارکان پارلیمنٹ کے استعفی سونپنے سمیت پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی 31 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کو استعفی دینے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد، پی ڈی ایم کی اتحادی پارٹیوں کی قیادت کی مشاورت کے بعد لمبے مارچ کو تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے اسلام آباد کے غیر قانونی قبضے میں ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم گزشتہ چھ برسوں سے زیر التواء پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے کے لئے 19 جنوری کو اسلام آباد میں ای سی پی کے دفاتر کے باہر دھرنا دے گی۔
مریم نواز نے معاشی کارکردگی پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ڈھائی برسوں کے دوران قرض دوگنا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ، ’’ملک کے لوگ بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں اور چکن اور سبزیاں بھی نہیں خرید سکتے ہیں۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سارا پیسہ ان کی جیب میں جا رہا ہے۔ ‘‘ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار نے الزام لگایا کہ پاکستان حکومت میڈیا کو خصوصی طورپر حزب اختلاف کے رہنماؤں کو دی جانے والی کوریج کو سنسر کررہی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اب عمران خان حکومت کے دن گنتی کے بچے ہیں۔(قومی آواز)
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر9 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا13 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا9 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا9 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا13 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا13 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا12 hours agoکولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
