تازہ ترین
ڈی ڈی سی انتخابات کا ساتواں مرحلہ اختتام پذیر،ووٹنگ شرح 50فیصد سے زیادہ ریکارڈ
298امیدواروں کی قسمت پر قریب 7لاکھ رائے دہند گان نے اپنی مہر ثبت کی
280حلقوں میں سے252حلقو ں میں انتخابی عمل مکمل،آخری مرحلے میں ہوگی28حلقوں میں ووٹنگ
سرینگر: شدید سردی،کورونا وبا اور سخت ترین سیکیورٹی بندوبست کے بیچ جموں وکشمیر میں بدھ کے روز ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت31حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔اس دوران 298امیدواروں کی قسمت پر قریب 7لاکھ رائے دہند گان نے اپنی مہر ثبت کی۔
ادھر کل 280حلقوں میں سے اب تک252حلقوں میں انتخابی عمل مکمل ہوگیا جبکہ آٹھویں اور آخری مرحلے میں 28حلقوں میں 19دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے گئے۔ساتویں مرحلے کی پولنگ بھی حسب سابق صبح کے ساتھ7 بجے شروع ہوئی اور دن کے ٹھیک 2 بجے ختم ہوئی۔جموں اور کشمیر کے بیشتر پولنگ مراکز پر ساتویں مرحلے کی پولنگ میں حصہ لینے کے لئے بھی لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں جن میں زن و مرد رائے دہنگان کو اپنی اپنی باریوں کا انتظار کرتے دیکھا گیا۔
پولنگ مراکز پر سردی کے باوجود بھی رائے دہند گان قطاروں میں کھڑے تھے اور ان میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین رائے دہندگان بھی موجود تھیں۔رائے دہندگان میں بزرگ ووٹر بھی شامل تھے اور عمر رشیدہ رائے دہندگان نے بھی اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
ایک اطلاع کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے سنگھ پورہ علاقے میں ایک پولنگ مرکز پر ایک115 سالہ رائے دہندہ اور ان کی 100 سالہ اہلیہ نے آکر اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالے۔اسی طرح ربی تار گاندر بل میں قریب90سال کی ایک خاتون ووٹر نے بھی ان ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران اپنی رائے دہی کا استعمال کیا۔
جموں وکشمیر کے الیکشن کمشنر کے کے شرما نے دن کے ایک بجے تک کی پولنگ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں دن کے ایک بجے تک مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرح 47.43 فیصد درج ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دن کے ایک بجے تک کشمیر میں ووٹنگ کی شرح 32.41 فیصد جبکہ صوبہ جموں میں 59.90 فیصد شرح ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ کے لئے بدھ کے روز 31 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ساتویں مرحلے کی پولنگ میں کل 298 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے148 کا تعلق کشمیر سے جبکہ150 امیدوار صوبہ جموں کے ہیں۔ان امیداروں کی قسمت پر رائے دہندگان نے اپنی مہر ثبت کی۔
ساتویں مرحلے کی پولنگ کے لئے جموں وکشمیر میں کل1852 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں جن میں سے کشمیر میں 1068 جبکہ جموں میں 785 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ کل6.87لاکھ رائے دہندگان اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات سال گذشتہ کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کے بعد جہاں یہاں یہ پہلی بڑی سیاسی سرگرمی ہے وہیں مغربی پاکستان کے مہاجروں کو بھی پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوا ہے۔
ان انتخابات سے جہاں جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا وہیں 20اضلاع میں 280 نمائندے منتخب ہوں گے۔ ضلع ترقیاتی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔جموں و کشمیر میں گذشتہ پنچایتی انتخابات نومبر۔ دسمبر سال2018 میں منعقد ہوئے تھے جن میں 3ہزار459سرپنچ جبکہ 22ہزار214 پنچ منتخب ہوئے تھے۔
ہر ضلع ترقیاتی کونسل میں 14 منتخب نمائندے ہوں گے اور پانچ اسٹینڈنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو ضلع کی کلہم تعمیر ترقی پر کام کریں گی۔جموں وکشمیر میں کل280 ڈی ڈی سی حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں جن میں سے252 حلقوں کے لئے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔
بقیہ28 حلقوں میں 8ویں اور آخری مرحلے میں 19دسمبر پولنگ ہوگی۔22دسمبر کو ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج ظاہر کئے جائیں گے۔(کے این ایس)
ہندوستان
سندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے راجیہ سبھا رکنِ پارلیمنٹ پی سندوش کمار نے وزیر خزانہ نِرملا سیتارمن کے ذریعہ پارلیمنٹ میں کمیونسٹ تحریک کے خلاف کیے گئے مبینہ قابلِ اعتراض تبصروں کو راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے اس سلسلے میں راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کو منگل کے روز خط لکھا ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ انکم ٹیکس (ترمیم) آرڈیننس 2026 کو منسوخ کرنے کے مطالبے پر ہونے والی بحث کے دوران وزیر خزانہ نے سی پی آئی (ایم) کے رکنِ پارلیمنٹ جان برٹاس کے حوالے سے کمیونسٹوں کو “ٹوٹل کائر” بتاتے ہوئے پوری کمیونسٹ تحریک پر تبصرہ کیا۔ سی پی آئی کے رکنِ پارلیمنٹ نے ان تبصروں پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی اہانت یا کسی پوری سیاسی تحریک کی تذلیل تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹوں نے ملک کی جدوجہدِ آزادی میں حصہ لیا، جیل گئے اور انگریزی حکومت کے مظالم اور جبر کا سامنا کیا نیز جمہوریت، مزدوروں کے حقوق، سماجی انصاف اور عوام کے حقوق کی جدوجہد میں اہم قربانیاں دیں۔
سی پی آئی کے رکنِ پارلیمنٹ نے چیئرمین سے پارلیمانی ضوابط اور قائم کردہ روایتوں کے مطابق قابلِ اعتراض تبصروں کو سرکاری ریکارڈ سے ہٹانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے تلخ سیاسی بحث تو قابلِ قبول ہے لیکن کسی نظریے یا سیاسی تحریک کے خلاف ذاتی اہانت اور قابلِ اعتراض تبصرے مناسب نہیں ہیں۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
نئی دہلی، کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ نے چڑھاوا چوری اور طلبہ پر پولیس کارروائی کے معاملے پر حکومت سے جواب طلب کرنے کے اپنے مطالبات کی حمایت میں منگل کے روز پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا۔
مظاہرین ارکانِ پارلیمنٹ ہاتھوں میں بینرز اور تختیاں تھامے حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔ احتجاجی ارکانِ پارلیمنٹ وزیرِ داخلہ امت شاہ سے پولیس کارروائی پر جواب دینے اور چڑھاوا چوری کے معاملے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بارش کی بوچھاڑوں کے درمیان احتجاج کرنے والے ارکانِ پارلیمنٹ میں کانگریس کی پرینکا گاندھی واڈرا، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، اودھیش پرساد، ترنمول کانگریس کی پرتیما منڈل، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، شیو سینا (ادھو گروپ) اور دیگر کئی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ موجود تھے۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
بگوٹا، کولمبیا میں تباہ کن زلزلے کے بعد کم از کم 132 افراد ہلاک اور 570 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں. اس سانحے کی شدت کے پیش نظر صدر ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا نے قومی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں منہدم عمارتوں کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
کولمبیا کی جیولوجیکل سروس کے مطابق یہ اس صدی میں ملک میں ریکارڈ کیا گیا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔ زلزلے کی شدت 7.4 تھی اور اس کا مرکز دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 240 کلومیٹر دور سانجوس ڈیل پالمر کے قریب تھا۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ملک بھر میں 86 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہیں۔
پیریرا، کولمبیا کے بڑے کافی پیدا کرنے والے علاقے میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں کم از کم 60 ہیں۔
کیلی شہر سے مزید 188 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پانچ بڑے صوبائی دارالحکومتوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور سات ہوائی اڈوں پر آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ پیریرا میں ایک فضائی کیبل کار میں تقریباً چھ گھنٹے تک پھنسے سولہ افراد کو بچا لیا گیا۔
صدر اسپریلا نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے اور امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام سرکاری وسائل کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا ہے۔ امریکہ نے کولمبیا کو خوراک، پناہ گاہ اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 15.5 ملین ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ یہ پہاڑی اور اقتصادی لحاظ سے اہم خطہ 1999 میں ایک بڑے زلزلے سے بھی تباہ ہوا تھا جس میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو آنے والے زلزلے کا مرکز سطح سے تقریباً 107 کلومیٹر نیچے تھا۔ لاپتہ افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یو این آئی۔ع ا۔
-
دنیا22 hours agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا21 hours agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا1 day agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا21 hours agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا18 hours agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
جموں و کشمیر20 hours ago7.12 لاکھ روپے کے کپواڑہ پل گھپلے کے معاملے میں اے سی بی نے 10 افراد کے خلاف فردِ جرم عائد کی
-
دنیا3 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
جموں و کشمیر20 hours agoکابینہ میں توسیع ’کسی وقت‘ ہوگی، عمر عبداللہ
-
دنیا3 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
