تازہ ترین
سرینگر سمیت وادی کے تمام اضلاع میں اچانک برفباری ، شااہراہ ٹریفک کےلئے معطل
خبراردو:
جواہرٹنل کے آرپارتازہ برف باری اورمتواتربارشیں ہونے کے باعث سری نگرجموں شاہراہ کوپھرایک مرتبہ بندکردیاگیاجسکے نتیجے میں سینکڑوں مسافراورمال بردارگاڑیاں مختلف مقامات پردرماندہ پڑی ہیں۔ اس دوران سادھناٹاپ،فرکیاں اورزیڈگلی پرتازہ برف باری ہونے کے بعدکپوارہ کرناہ شاہراہ کوبھی بندکردیاگیا۔خیال رہے موسم سرماکی پہلی برف باری ہونے کے بعدسرینگرلیہہ شاہراہ ،گریزبانڈی پورہ شاپراہ اورمغل روڑماہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کردئے گئے ہیں۔تازہ برف باری اور بارشیں ہونے کے بعدسری نگرسمیت وادی کے سبھی ضلعی و تحصیلی صدرمقامات کی سڑکوں ،گلیوں اوربازاروں میں پانی جمع ہوجانے کے باعث لوگوں کوعبورومرورمیں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے جموں ،کشمیراورلداخ کے میدانی وبالائی علاقوں میں متواتربارش اورہلکی تادرمیانہ درجے کی برف باری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ امکان ظاہرکیاکہاتوارتک موسمی صورتحال پھرمعمول پرآجائیگی۔ موسمیاتی ماہرین کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب سے کشمیروادی کے کئی حصوں ،خطہ چناب ،خطہ پیرپنچال ،جموں اورلداخ خطے میں موسمی صورتحال نے کروٹ لی ،اورمیدانی علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ ہونے کیساتھ ہی بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔

معلوم ہواکہ سرحدی تحصیل ٹنگڈارکوضلعی کپوارہ سے جوڑنے والی اس واحدشاہراہ کے بالائی مقامات پرتازہ برف باری ہوئی جبکہ نزدیکی علاقوں میں بارشیں بھی ہوئیں ،اس وجہ سے سنیچرکی صبح اس پْرخطر شاہراہ کوبندکردیاگیااورکسی بھی گاڑی کوسفرکی اجازت نہیں دی گئی۔کپوارہ پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ سادھناٹاپ جیسے مقامات پرتازہ برف بارہ ہوجانے کے بعدکرناہ ،کپوارہ شاہراہ کوبندکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ تازہ برف باری اوربارشیں ہوجانے کے بعدکرناہ ،کیرن،مڑھل اورٹنگدارجیسے بالائی علاقوں کازمینی رابطہ کپوارہ سے کٹ کررہ گیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ تازہ برف باری اور بارشیں ہونے کے بعد برفانی ومٹی کے تودے ،پسیاں وچٹانیں گرآنے کااندیشہ بڑھ گیاہے ،اسلئے صورتحال کامکمل جائزہ لینے کے بعدہی کپوارہ ،کرناہ شاہراہ کوگاڑیوں کیلئے کھول دیاجائیگا۔ ٹنگڈار کپوارہ اور سادھنا ٹاپ کو تازہ بارف باری کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سادھنا ٹاپ پر 1فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیڈ موڈ پر بھی 1فٹ برف جمع ہوئی ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ سرحدی اضلاع میں تازہ برف باری کے نتیجے میں یہاں معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپوارہ ، اوڑی، کرناہ، ٹنگڈار وغیرہ علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے بجلی کا کہی نام و نشان نہیں ہے جبکہ کئی دنوں سے یہاں موبائل ٹاؤروں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ بجلی کی نایابی کی وجہ سے ضلع بھر میں طبی سہولیات بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مختلف تشخیصی ٹیست نہ ہونے کے نتیجے میں ہسپتالوں سے مریض مایوس لوٹ رہے ہیں۔

ادھر شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع و تحصیل صدر مقاما ت گزشتہ رات سے جاری بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئی ہیں۔ شہر کے تجاری مرکز لعل چوک، ریگل چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، امیر کدل، پولو ویو، ریذیڈنسی روڑ، نمائشی، مگر مل باغ سمیت متعدد علاقوں میں بارشوں کا پانی جمع ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سنیچر صبح سے جاری برف باری نے حکومتی دعوؤں کی پول کھول کر رکھ دی ہے کیوں کہ شہر سرینگر کے تجارتی مرکز میں ہر سو پانی نظر آرہا ہے جس کی نکاسی کے لیے سرکار اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔

ادھر وادی کے دیگر اضلاع و تحصیل صدر مقامات پر بھی سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس کے نتیجے میں یہاں بھی لوگوں کے چلنے پھرنے میں دشواریاں آرہی ہیں۔ اس دوران عوامی حلقوں میں حکومت کی طرف سے بار بار کئے جارہے دعوؤں کو لے کر سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ فی الوقت ریاست کی کرسی پر گورنر براجمان ہے تاہم ان کے ہوتے ہوئے بھی یہاں کی زمینی صورتحال میں کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک روز سے بوندا باندی کے نتیجے میں شہر سرینگر میں بجلی کا کہیں نام و نشان نہیں ہے جبکہ چند انچ برف گرنے کے بعد سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے اپنی مشنری کو الرٹ رکھنا چاہیے تھا تاہم ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی صورتحال جوں کی توں ہے۔ادھر موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے سرینگر ائرپورٹ پر بھی پروازوں کی آواجاہی میں خلل واقع ہوا۔ ائر ذرائع نے بتایا کہ رن وے پر کم روشنی اور برف باری کی وجہ سے پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ جونہی موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی تو ائر پورٹ انتظامیہ رن وے پر پروازوں کی آواجاہی کو بحال کرے گی۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
