Connect with us

تجزیہ

ہند۔ نیپال تعلقات: باہمی انحصار اور اقتصادی سفارت کاری کی جانب پیش قدمی

Published

on

جینت رائے چودھری

نئی دہلی، نیپال کے وزیر اعظم بالین شاہ، جو گزشتہ سال جن زی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار میں آئے تھے، ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں ایک عملی راستہ اختیار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی توجہ بڑے پڑوسی ملک ہندوستان پر ”انحصار” کے بجائے اقتصادی سفارت کاری اور باہمی انحصار پر مبنی تعلقات کے قیام پر زیادہ مرکوز ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور مسٹربالین شاہ کی ملاقات میں نمایاں اعداد و شمار سامنے آئے۔ ہندوستان نے اگست میں آنے والے تباہ کن اچانک سیلاب کے بعد ہمالیائی ملک کی تعمیر نو کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کے لیے 24,000 کروڑ نیپالی روپے، جو تقریباً 15,000 کروڑ ہندوستانی روپے کے برابر ہیں، کے ترقیاتی تعاون پیکیج کا اعلان کیا۔

دونوں ملکوں نے ریل رابطے، اضافی بندرگاہوں تک رسائی، سرحدی بنیادی ڈھانچے اور ادارہ جاتی تعاون کے غیر معمولی طور پر وسیع دائرے پر مشتمل آٹھ معاہدوں کے معاملے میں بھی پیش رفت کی۔

نیپال خبر کے کنسلٹنگ ایڈیٹر کوبیر چالیسے نے کہا، ”بالین شاہ نے تعمیری اقتصادی سفارت کاری کی جانب قدم بڑھایا ہے، جس کے تحت نیپال انحصار سے نکل کر باہمی انحصار کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ یہ ایک عملی قدم ہے اور ہندوستان کے پیکیج سے نیپال کی تعمیر نو کی کم از کم ایک تہائی ضروریات پوری ہو جانی چاہئیں۔”

تاہم، بالین کے دورے کی اہمیت مالیاتی پیکیج سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ مسٹر چالیسے نے کہا، ”وہ اس بات کا اشارہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں کہ نیپال ہندوستان کے ساتھ زیادہ عملی اور نتائج پر مبنی روابط چاہتا ہے۔”

اس کے ساتھ ہی شاہ نے متنازعہ مقامات پر بات چیت اور 1950 کے معاہدے پر مذاکرات سے متعلق نکات شامل کرنے کے باوجود، جسے نیپال میں کچھ لوگ یک طرفہ سمجھتے ہیں، ان معاملات کو زیادہ اہمیت نہیں دی اور انہیں دوبارہ اٹھانے سے گریز کیا۔

2023 میں کھٹمنڈو کے میئر کی حیثیت سے شاہ نے بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، کیونکہ چین کے ایک نقشے میں لیپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا کو متنازعہ علاقہ دکھانے کے بجائے ہندوستان کے اندر دکھایا گیا تھا۔

بعد میں انہوں نے اپنے موقف میں کچھ تبدیلی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان اور چین دونوں نے نیپال کی سرزمین میں دراندازی کی ہے۔ اس طرح انہوں نے نیپال کے دونوں بڑے پڑوسیوں کے درمیان تقریباً یکساں فاصلہ رکھنے کی کوشش کی۔

پیر کو نئی دہلی میں بالین شاہ نے ایسی دوستی کی بات کی، جس میں اعتماد ”ہمالیہ جتنا بلند” ہو۔

وزارت خارجہ میں سابق سکریٹری (اقتصادی تعلقات) پنک آر چکرورتی نے کہا، ”نیپال کے وزیر اعظم نے عملی رویہ اختیار کیا ہے، وہ دوستانہ بھی ہیں اور معاملہ فہمی کے ساتھ لین دین پر مبنی طرز عمل بھی اپنا رہے ہیں، جیسا کہ انہیں ہونا چاہیے۔”

نئی دہلی کے پالیسی ساز اس پیش رفت سے مطمئن دکھائی دیے، کیونکہ اس سے انہیں حکومت کی طویل عرصے سے جاری ”پڑوسی مقدم پالیسی” پر توجہ مرکوز کرنے اور اسے مضبوط بنانے کا موقع ملا ہے۔

تاہم، ان کے سامنے چیلنج یہ ہوگا کہ ان منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت کے اندر یقینی بنائی جائے جس کا وعدہ کیاگیاہے۔

اس کا متبادل یہ ہوگا کہ ہندوستان کا موازنہ چین سے کیا جائے، جو بڑے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی سے کام مکمل کرنے کے لیے ایشیا بھر میں معروف اور قابل ستائش ہے۔

بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں مہارت رکھنے والے آزاد مرچنٹ بینکر امیت بنرجی نے کہا، ”اگرچہ چین کی چیک بک سفارت کاری، جو اکثر کسی ملک کی خودمختاری کو متاثر کرتی ہے، کسی بھی ملک کو پسند نہیں آتی، لیکن ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ اس کے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کو دل ہی دل میں سراہا جاتا ہے۔”

وزارت خارجہ کے حکام نے نشاندہی کی کہ ہندوستان اور نیپال کے تعلقات طویل عرصے سے ”قریبی جغرافیائی، ثقافتی اور اقتصادی باہمی انحصار کی خصوصیت رکھتے ہیں، تاہم ان میں وقتاً فوقتاً سیاسی بداعتمادی بھی پیدا ہوتی رہی ہے۔” کھلی سرحد، گہرے سماجی روابط اور ہندوستان کے راستے نقل و حمل کی نیپال کی ضرورت نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک قریبی رشتے میں باندھ رکھا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی نیپال کو ”انحصار کرنے والا” سمجھے جانے کی قیمت بھی ادا کرنی پڑی، جس سے ناراضگی پیدا ہوئی۔

بالین شاہ کا نئی دہلی کا دورہ اس بات کا اعتراف معلوم ہوتا ہے کہ ماضی کا یہ بوجھ دور کرنے کی ضرورت ہے اور اس کا راستہ ترقیاتی مالیات، نقل و حمل کے روابط، بندرگاہوں تک رسائی، سرحدی سہولتوں اور تکنیکی تعاون کے امتزاج پر مبنی زیادہ لین دین والے تعلقات سے نکلتا ہے۔ حکام نے نشاندہی کی، ”ان اقدامات سے کاروباری اداروں سے لے کر عام لوگوں تک، استفادہ کرنے والے طبقات کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، بجائے اس کے کہ صرف سرخیاں بنائی جائیں یا سیاسی رہنماؤں کو خوش کیا جائے۔”

امید ہے کہ تعلقات کی اس نئی ترتیب سے عوام کے درمیان روابط پر توجہ بڑھے گی۔ اس میں اہم مذہبی مقامات کو آپس میں جوڑنے، کولکاتا بندرگاہ کے روایتی استعمال کے علاوہ نئی بندرگاہوں کے ذریعے زیادہ ٹرانزٹ سہولتیں فراہم کرنے، فضائی رابطوں میں اضافے اور براہ راست ریلوے روابط پر زور دیا جائے گا۔

تاہم، حکام نے خبردار کیا کہ ”معاہدے کی اصل قدر” کا تعین آخرکار اعلانات سے نہیں بلکہ اس بات سے ہوگا کہ منصوبوں پر کتنی تیزی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

نیپال کا خشکی سے گھرا جغرافیائی محل وقوع طویل عرصے سے اس کی معیشت کے لیے ٹرانزٹ سہولتوں تک رسائی کو ایک اہم کمزوری بناتا رہا ہے۔ چالیسے کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ کے متبادل راستوں میں اضافہ کرکے کھٹمنڈو اپنے شہریوں کو بتا سکتا ہے کہ انحصار کو باہمی انحصار میں تبدیل کر دیا گیا ہے، کیونکہ نیپال سے حاصل ہونے والی بندرگاہوں اور ٹرانزٹ فیس کے باعث ہندوستان بھی نیپال کی جانب تجارت کو فروغ دینے میں اتنا ہی مفاد رکھے گا۔

نیپال کے وزیر اعظم کے دورے کو سمجھنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اگرچہ اس سے ہندوستان کو ہمالیائی ملک میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کا موقع ملتا ہے، لیکن اسے سفارتی فتح کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، بلکہ تعلقات کی ایک نئی ترتیب کے طور پر سمجھنا چاہیے، جو کھٹمنڈو اور نئی دہلی کے درمیان بہتر تعلقات کی بنیاد بن سکتی ہے۔

یواین آئی۔ ایف اے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تجزیہ

انڈونیشیا کے جنگلوں میں آتش زدگی: موسمیاتی بحران کی ایک سنگین علامت

Published

on

خصوصی مضمون: ظفراقبال

دنیا اس وقت جس موسمیاتی بحران سے گزر رہی ہے، اس کی بنیادی وجوہات میں فضا میں گرین ہاؤس گیسوں، بالخصوص کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار شامل ہے۔ صنعتی سرگرمیاں، فوسل ایندھن کا بے تحاشہ استعمال، جنگلوں کی کٹائی اور قدرتی وسائل کا غیر محتاط استحصال اس بحران کو مسلسل شدت دے رہے ہیں۔ تاہم، اس صورت حال کا ایک ایسا پہلو بھی ہے جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، اور وہ ہے جنگلوں میں لگنے والی آگ۔ جنگلوں کی آگ محض درختوں اور پودوں کو تباہ نہیں کرتی بلکہ فضا میں کاربن کی بھاری مقدار خارج کرکے موسمیاتی تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کر دیتی ہے۔ انڈونیشیا میں رواں سال جنگلوں اور زمین کے وسیع علاقوں میں لگنے والی آگ اسی خطرناک رجحان کی ایک نمایاں مثال ہے۔

یورپی یونین کی موسمیاتی نگرانی کی سروس کوپرنیکس کے مطابق، 15 نومبر 2026 تک انڈونیشیا میں اس سال لگنے والی آگ سے تقریباً 20 کروڑ میٹرک ٹن کاربن کا اخراج ہو چکا تھا۔ یہ 2003 سے شروع ہونے والے ریکارڈ میں کسی ایک سال کے دوران ہونے والا تیسرا سب سے زیادہ اخراج ہے۔ کوپرنیکس ایٹموسفیر مانیٹرنگ سروس (سی اے ایم ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 2015 کے دوران جنگلوں کی آگ سے تقریباً 40 کروڑ ٹن کاربن خارج ہوا تھا، جو اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ 2006 میں بھی، جو ایل نینو کا ایک شدید سال تھا، آگ سے ہونے والا کاربن کا اخراج رواں سال کے مقابلے میں قدرے زیادہ رہا تھا۔ اس طرح 2026 کا سال انڈونیشیا کے لیے جنگلوں میں آتش زدگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ماحولیاتی نقصان کے اعتبار سے انتہائی تشویش ناک ثابت ہوا ہے۔

انڈونیشیا میں رواں سال جنگلوں کی آگ کے غیر معمولی پھیلاؤ کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں۔ ان میں غیر معمولی خشک موسم، درجہ حرارت میں اضافہ، سپر ایل نینو سے وابستہ موسمی حالات اور زمین کو صاف کرنے کے لیے کی جانے والی سرگرمیاں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ایل نینو بحرالکاہل کے استوائی خطے میں سمندر کی سطح کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے سے وابستہ ایک قدرتی موسمیاتی رجحان ہے۔ اس کے اثرات دنیا کے مختلف خطوں میں بارشوں، درجہ حرارت اور ہواؤں کے نظام کو متاثر کرتے ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیا کے کئی علاقوں میں ایل نینو کے دوران خشک سالی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس سے جنگلوں میں آگ لگنے اور اس کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔

جب طویل عرصے تک بارش نہیں ہوتی تو جنگلوں کی زمین، خشک پتے، جھاڑیاں اور درختوں کی شاخیں آگ پکڑنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کر دیتی ہیں۔ ایسے حالات میں اگر کسی مقام پر آگ بھڑک اٹھے تو اسے قابو میں رکھنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ تیز ہوائیں اور زیادہ درجہ حرارت آگ کو وسیع علاقے میں پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خشک موسم میں جنگلوں کی آگ محض ایک محدود حادثہ نہیں رہتی بلکہ بعض اوقات بڑے ماحولیاتی بحران کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

یہاں یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ ایل نینو بذات خود جنگلوں کی آگ کا واحد سبب نہیں ہوتا۔ یہ موسمیاتی حالات کو اس طرح تبدیل کرتا ہے کہ آگ لگنے اور پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اگر جنگل پہلے ہی انسانی سرگرمیوں کے باعث متاثر ہوں، زمین خشک ہو اور قدرتی نباتات کمزور پڑ چکی ہوں تو ایسے موسمی حالات کے اثرات کہیں زیادہ تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ قدرتی عوامل اور انسانی مداخلت مل کر اس مسئلے کو سنگین بناتے ہیں۔

انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے مسئلے کو صرف قدرتی موسمیاتی عوامل کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ زمین کو زرعی مقاصد، تجارتی باغات اور دیگر معاشی سرگرمیوں کے لیے صاف کرنے کا عمل بھی اس بحران میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بعض مقامات پر جنگلاتی زمین کو صاف کرنے کے لیے آگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اگرچہ یہ طریقہ بعض حالات میں کم خرچ اور آسان سمجھا جاتا ہے، لیکن خشک موسم میں اس کے نتائج انتہائی تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ معمولی سی آگ بھی وسیع جنگلوں، جھاڑیوں اور زیر زمین نامیاتی مادے تک پھیل سکتی ہے۔

انڈونیشیا کے بعض علاقوں میں دلدلی اور پیٹ لینڈز بھی پائے جاتے ہیں۔ پیٹ لینڈز ایسی زمینیں ہیں جہاں ہزاروں برس کے دوران پودوں اور نامیاتی مادے کی تہیں جمع ہوتی رہتی ہیں۔ یہ علاقے بڑی مقدار میں کاربن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جب ان زمینوں کو زرعی یا تجارتی استعمال کے لیے خشک کیا جاتا ہے یا ان میں آگ لگتی ہے تو سطح پر موجود نباتات کے ساتھ ساتھ زمین کے اندر جمع نامیاتی مادہ بھی جلنے لگتا ہے۔ اس عمل سے کاربن کی بڑی مقدار فضا میں خارج ہو سکتی ہے اور بعض اوقات آگ کو مکمل طور پر بجھانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے جنگلات کی تباہی کے ساتھ پیٹ لینڈز کا نقصان بھی عالمی ماحولیاتی نظام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

زمین صاف کرنے کے اس عمل میں ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ جنگلوں کی تباہی سے مقامی آبادی کے قدرتی وسائل بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جنگلات بہت سے لوگوں کے لیے خوراک، ایندھن، ادویاتی پودوں اور روزگار کا ذریعہ ہیں۔ جب انہیں تجارتی مقاصد کے لیے ختم کیا جاتا ہے تو مقامی برادریوں کی روایتی معیشت اور طرز زندگی بھی متاثر ہوتا ہے۔ اس لیے جنگلات کے تحفظ کو محض ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ سماجی اور معاشی انصاف کے تناظر میں بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔

جنگلات قدرتی طور پر فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے اسے اپنے اندر محفوظ کرتے ہیں۔ درخت اپنی نشوونما کے دوران کاربن کو لکڑی، پتوں، جڑوں اور دیگر نباتاتی حصوں میں جمع کرتے ہیں۔ اس طرح جنگلات عالمی سطح پر کاربن کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن جب یہی جنگلات آگ کی لپیٹ میں آتے ہیں تو ان میں محفوظ کاربن دوبارہ فضا میں خارج ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جنگلوں کی تباہی سے مستقبل میں کاربن جذب کرنے کی قدرتی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے۔

یہ صورت حال ایک خطرناک چکر کو جنم دیتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں درجہ حرارت بڑھتا ہے اور بعض علاقوں میں خشک سالی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ خشک حالات جنگلاتی آگ کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔ آگ کے نتیجے میں مزید کاربن فضا میں شامل ہوتا ہے، جو عالمی حدت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ اس طرح موسمیاتی تبدیلی جنگلاتی آگ کو بڑھاتی ہے اور جنگلاتی آگ موسمیاتی تبدیلی کو مزید شدید کرتی ہے۔ انڈونیشیا میں رواں سال ہونے والا تقریباً 20 کروڑ ٹن کاربن کا اخراج اسی باہمی تعلق کی ایک واضح مثال ہے۔

یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ جنگلات کی بحالی میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں، جبکہ آگ کے ذریعے ان کی تباہی چند گھنٹوں یا دنوں میں ہو سکتی ہے۔ ایک بڑا درخت کاربن جذب کرنے کے ساتھ ساتھ مٹی کو محفوظ رکھنے، بارش کے پانی کو زمین میں جذب کرنے اور مقامی درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس کے ضائع ہونے سے صرف ایک درخت نہیں بلکہ قدرتی ماحول کی کئی اہم خدمات متاثر ہوتی ہیں۔

جنگلوں میں لگنے والی آگ کا نقصان صرف کاربن کے اخراج تک محدود نہیں رہتا۔ اس سے حیاتیاتی تنوع، جنگلی حیات، مقامی آبادیوں اور انسانی صحت کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ انڈونیشیا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں جنگلات اور قدرتی ماحولیاتی نظام میں بے شمار انواع کے جانور، پرندے اور نباتات پائے جاتے ہیں۔ جنگلوں کی تباہی سے ان جانداروں کی رہائش گاہیں ختم ہوتی ہیں اور ان کے خوراک، افزائش اور بقا کے قدرتی ذرائع متاثر ہوتے ہیں۔ بعض نایاب انواع کے لیے رہائش گاہوں کا خاتمہ ان کی بقا کو مزید مشکل بنا سکتا ہے۔

آگ سے اٹھنے والا دھواں بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس میں موجود باریک ذرات اور نقصان دہ گیسیں فضا کے معیار کو خراب کرتی ہیں۔ ان کے باعث سانس کی بیماریوں، آنکھوں میں جلن اور دیگر صحت کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر دھواں آبادی والے علاقوں تک پہنچ جائے تو بچوں، بزرگوں اور پہلے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو خاص طور پر خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی نقل و حمل، تعلیم، روزگار اور روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

جنگل کی آگ کے نتیجے میں زمین کی زرخیزی بھی متاثر ہوتی ہے۔ نباتاتی تہہ جلنے سے مٹی کا تحفظ کم ہو جاتا ہے اور بارش کے دوران مٹی کے کٹاؤ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں مٹی اور تلچھٹ جمع ہونے لگتی ہے، جس کے اثرات آبی حیات اور پانی کے معیار پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ یوں ایک ہی آتش زدگی کئی سطحوں پر قدرتی نظام کو نقصان پہنچاتی ہے۔

انڈونیشیا میں جنگل کی آگ سے ہونے والا کاربن کا اخراج محض اس ملک کا داخلی مسئلہ نہیں ہے۔ فضا میں شامل ہونے والی گرین ہاؤس گیسیں قومی سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں۔ ان کا اثر پوری دنیا کے موسمیاتی نظام پر پڑتا ہے۔ اسی لیے جنگلات کے تحفظ اور آتش زدگی کی روک تھام کو عالمی موسمیاتی پالیسی کا بنیادی حصہ بنایا جانا چاہیے۔

ترقی یافتہ ممالک کی بھی اس سلسلے میں ایک اہم ذمہ داری ہے۔ انہیں ترقی پذیر ممالک کو جنگلات کے تحفظ، جدید نگرانی کے نظام، آگ بجھانے کی ٹیکنالوجی اور پائیدار زراعت کے لیے مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنا چاہیے۔ تاہم، اس تعاون کا مقصد محض ہنگامی حالات میں امداد دینا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایسے معاشی متبادل پیدا کرنا بھی ہونا چاہیے جن کے ذریعے مقامی آبادی جنگلات کو نقصان پہنچائے بغیر روزگار حاصل کر سکے۔ جنگل کے تحفظ کے لیے مختص مالی وسائل کا شفاف استعمال اور ان کے نتائج کی باقاعدہ نگرانی بھی ضروری ہے۔

انڈونیشیا کی حکومت کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ جنگلوں کی غیر قانونی کٹائی اور زمین صاف کرنے کے لیے آگ کے استعمال پر مؤثر پابندیاں عائد کرے۔ جنگلاتی علاقوں کی مسلسل نگرانی، خشک موسم سے پہلے احتیاطی اقدامات، مقامی آبادی کی تربیت اور آگ کے ابتدائی مرحلے میں فوری کارروائی اس مسئلے کی شدت کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیٹ لینڈز کی بحالی اور ان علاقوں میں پانی کی قدرتی سطح برقرار رکھنے کے اقدامات بھی انتہائی اہم ہیں۔

انڈونیشیا میں 2026 کے دوران جنگلاتی آگ سے ہونے والا کاربن کا اخراج دنیا کے لیے ایک انتباہ ہے۔ تقریباً 20 کروڑ ٹن کاربن کا فضا میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ موسمیاتی بحران اب محض مستقبل کا خدشہ نہیں بلکہ ایک جاری حقیقت ہے۔ اگرچہ رواں سال کا اخراج 2015 کے ریکارڈ سے کم ہے، لیکن اسے اطمینان کی وجہ نہیں سمجھا جا سکتا۔ کسی ملک میں ایک سال کے دوران ہونے والا تیسرا سب سے بڑا جنگلاتی کاربن اخراج بھی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قدرتی وسائل پر دباؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ جنگل کو صرف لکڑی، زرعی زمین یا تجارتی منافع کا ذریعہ سمجھنے کے بجائے انہیں عالمی ماحولیاتی توازن کے بنیادی ستون کے طور پر دیکھا جائے۔ جنگلات بارشوں کے نظام، زمین کی زرخیزی، حیاتیاتی تنوع اور کاربن کے قدرتی ذخیرے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا تحفظ دراصل انسانی زندگی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تحفظ ہے۔

انڈونیشیا کا تجربہ دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک سبق ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے صرف کاربن کے صنعتی اخراج میں کمی کافی نہیں۔ قدرتی کاربن ذخائر کی حفاظت، جنگلوں کی غیر قانونی کٹائی کی روک تھام اور آتش زدگی کے خطرے کو کم کرنے کے اقدامات بھی اتنے ہی ضروری ہیں۔

حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کو بنیادی اہمیت دیں اور معاشی ترقی کے نام پر قدرتی وسائل کی تباہی کی اجازت نہ دیں۔

اگر عالمی برادری نے اس خطرے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو مستقبل میں خشک سالی، جنگلاتی آتش زدگی اور کاربن کے اخراج کا یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ زمین کے قدرتی نظام کو محفوظ رکھنے کے لیے اب محض وعدوں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انڈونیشیا کے جنگلوں میں بھڑکنے والی آگ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ قدرتی ماحول کی تباہی کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہتی؛ اس کے اثرات پوری انسانیت کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ جنگلوں کو بچانا دراصل زمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی کوشش ہے۔

(یواین آئی)

Continue Reading

تجزیہ

ایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ اورعالمی سطح پرفوسل فیول کے اخراج میں کمی

Published

on

خصوصی مضمون: ظفراقبال

دنیا کی تاریخ میں جنگوں کو عموماً انسانی جانوں کے اتلاف، معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، توانائی کے بحران اور عالمی طاقتوں کے درمیان کشمکش کے حوالے سے دیکھا جاتا ہے۔ لیکن بعض اوقات کسی جنگ کے ایسے اثرات بھی سامنے آتے ہیں جن کا ابتدائی مرحلے میں اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ ایران کی جنگ بھی ایک ایسا ہی واقعہ ہے، جس نے عالمی توانائی کے نظام کو شدید دھچکا پہنچانے کے ساتھ ایک غیر متوقع ماحولیاتی تبدیلی کی راہ ہموار کی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 2026 میں عالمی سطح پر فوسل فیول، یعنی کوئلہ، تیل اور قدرتی گیس کے استعمال سے پیدا ہونے والے کاربن اخراج میں معمولی کمی متوقع ہے۔ اگر یہ اندازہ درست ثابت ہوتا ہے تو کووڈ-19 کی وبا کے بعد پہلی مرتبہ عالمی فوسل فیول اخراج میں سالانہ کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ اخراج میں کمی کی وجہ کسی عالمی ماحولیاتی معاہدے، حکومتوں کی مشترکہ حکمت عملی یا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کسی بڑے پروگرام کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایک جنگ ہے۔

ایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ نے تیل اور قدرتی گیس کی عالمی رسد کو متاثر کیا، قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا اور متعدد ممالک کو توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کردیا۔ اس صورت حال نے ایک مرتبہ پھر یہ سوال پیدا کردیا ہے کہ کیا عالمی معیشت فوسل فیول پر اپنے انحصار کو کم کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے یا یہ محض ایک عارضی تبدیلی ہے، جو جنگ ختم ہوتے ہی واپس پلٹ جائے گی؟

جنگ کے ابتدائی مرحلے میں آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی توانائی کی منڈیوں کو شدید متاثر کیا۔ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں شمار ہوتی ہے۔ دنیا کے تقریباً 25 فیصد خام تیل اور 19 فیصد مائع قدرتی گیس کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔ اس راستے میں رکاوٹ پیدا ہونے کا مطلب صرف مشرق وسطیٰ کی توانائی کی تجارت متاثر ہونا نہیں، بلکہ ایشیا، یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں کی معیشتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونا ہے۔

تیل اور گیس کی رسد میں کمی کے نتیجے میں قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ توانائی درآمد کرنے والے ممالک کے لیے یہ صورت حال ایک بڑے معاشی چیلنج میں تبدیل ہوگئی۔ صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھنے لگی، ٹرانسپورٹ مہنگی ہوئی اور عام صارفین کے لیے ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا۔ کئی حکومتوں کو اپنی توانائی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا پڑی۔ انہوں نے تیل اور گیس کی کھپت کم کرنے، متبادل ذرائع اختیار کرنے اور توانائی کے استعمال میں کفایت شعاری کو فروغ دینے کی کوششیں شروع کردیں۔

اس بحران نے واضح کردیا کہ عالمی توانائی کا نظام کس قدر نازک ہے اور چند اہم بحری راستوں پر انحصار کس طرح پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کرسکتا ہے۔

گلوبل کاربن پروجیکٹ کے نئے اعداد و شمار کے مطابق 2026 میں فوسل فیول سے پیدا ہونے والے کاربن اخراج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نصف فیصد سے بھی کم کمی متوقع ہے۔ بظاہر یہ کمی بہت معمولی ہے، لیکن اس کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کہ اس سے پہلے ماہرین رواں سال اخراج میں اضافے کی توقع کررہے تھے۔

یہاں ایک بنیادی نکتہ سمجھنا ضروری ہے کہ کاربن اخراج میں کمی کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا نے اچانک صاف توانائی کی طرف بڑی پیش رفت کرلی ہے۔ اس کمی کے پیچھے بنیادی طور پر توانائی کی قلت، قیمتوں میں اضافہ اور تیل کے استعمال میں کمی جیسے عوامل کارفرما ہیں۔ جنگ نے عالمی معیشت کو ایک ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں متعدد ممالک کے لیے فوسل فیول کا استعمال جاری رکھنا پہلے کے مقابلے میں زیادہ مہنگا اور مشکل ہوگیا ہے۔

تاہم اس تبدیلی کا ایک مثبت پہلو بھی ہے۔ توانائی کے بحران نے حکومتوں، صنعتوں اور صارفین کو یہ سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ کیا ان کی معیشتیں ہمیشہ تیل اور گیس کی عالمی رسد پر انحصار کرتی رہیں گی؟ کیا ایسے متبادل ذرائع اختیار نہیں کیے جاسکتے جو نہ صرف ماحول دوست ہوں بلکہ توانائی کے تحفظ اور معاشی خودمختاری کو بھی یقینی بنائیں؟

ایران جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے توانائی بحران کا ایک منفی پہلو یہ بھی سامنے آیا کہ بعض ممالک نے تیل اور قدرتی گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے کوئلے کا استعمال بڑھا دیا۔ کوئلہ فوسل فیول میں سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والا ایندھن سمجھا جاتا ہے۔ اس کے جلنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے علاوہ متعدد مضر آلودگی پیدا ہوتی ہیں، جو انسانی صحت اور ماحول دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔

توانائی کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے کوئلے کی طرف واپسی بظاہر ایک آسان راستہ دکھائی دیتی ہے، لیکن طویل مدت میں یہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایران۔

امریکہ جنگ کے بعد بعض ممالک میں کوئلے کی کھپت بڑھنے کے باوجود مجموعی فوسل فیول اخراج میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ تیل کے استعمال میں نمایاں کمی بتائی گئی ہے، جس نے کوئلے کی اضافی کھپت کے اثرات کو کسی حد تک زائل کردیا ہے۔

یہ صورت حال ایک اہم سبق دیتی ہے کہ توانائی کے بحران کا حل ایک فوسل فیول کی جگہ دوسرے فوسل فیول کو اختیار کرنا نہیں ہوسکتا۔ اگر دنیا واقعی کاربن اخراج کم کرنا چاہتی ہے تو اسے کوئلے، تیل اور قدرتی گیس، تینوں پر انحصار بتدریج کم کرنا ہوگا۔

ایران۔امریکہ جنگ کے بعد توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان میں الیکٹرک گاڑیوں اور قابل تجدید توانائی کو خصوصی اہمیت حاصل ہوئی ہے۔ متعدد ممالک نے تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال، شمسی توانائی، ہوائی توانائی اور دیگر صاف ذرائع کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

الیکٹرک گاڑیاں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تیل کی کھپت کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن سکتی ہیں۔ اسی طرح شمسی اور ہوائی توانائی کے منصوبے بجلی کی پیداوار میں کوئلے اور گیس پر انحصار کم کرسکتے ہیں۔ اگر حکومتیں ان شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھتی ہیں تو جنگ کے باعث پیدا ہونے والا عارضی توانائی بحران ایک مستقل تبدیلی کا نقطہ آغاز بن سکتا ہے۔

تاہم اس سلسلے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بیٹریوں کی تیاری، بجلی کی ترسیل کے نظام اور توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ضروری ہے۔ صرف الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد بڑھانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، اگر ان گاڑیوں کو چلانے کے لیے بجلی بھی کوئلے سے پیدا کی جارہی ہو۔ اسی طرح قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو مؤثر بنانے کے لیے جدید گرڈ سسٹم اور توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولتیں بھی ناگزیر ہیں۔

اس وقت سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا فوسل فیول کے اخراج میں یہ کمی مستقل رجحان کی ابتدا ہے یا کووڈ-19 کے دوران 2020 میں ریکارڈ کی گئی کمی کی طرح ایک عارضی تبدیلی ثابت ہوگی؟

ماہرین کی رائے اس معاملے میں منقسم ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنگ ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی عالمی طلب دوبارہ بڑھ جائے گی۔ ان کے مطابق موجودہ کمی کا بنیادی سبب توانائی کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہے، نہ کہ عالمی معیشتوں کی بنیادی ساخت میں کوئی بڑی تبدیلی۔ اگر آبنائے ہرمز دوبارہ کھل جاتی ہے، رسد معمول پر آجاتی ہے اور تیل کی قیمتیں کم ہوجاتی ہیں تو ممالک دوبارہ پرانے توانائی نظام کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔

دوسری جانب بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ایران۔امریکہ جنگ نے صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے عمل کو تیز کردیا ہے۔ ان کے مطابق جن ممالک نے توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری شروع کردی ہے، وہ مستقبل میں بھی اس عمل کو جاری رکھیں گے، کیونکہ اس سے انہیں نہ صرف ماحولیاتی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ عالمی سیاسی کشیدگی اور توانائی کی رسد میں ممکنہ رکاوٹوں سے تحفظ بھی ملے گا۔
حقیقت یہ ہے کہ دونوں امکانات موجود ہیں۔ اگر حکومتیں موجودہ بحران کو محض عارضی مشکل سمجھ کر نظرانداز کردیں تو فوسل فیول پر انحصار دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔ لیکن اگر اس تجربے سے سبق حاصل کرکے توانائی کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں کی جائیں تو یہ بحران ایک مثبت تاریخی موڑ ثابت ہوسکتا ہے۔

ایران۔امریکہ جنگ نے ایک اہم حقیقت کو نمایاں کیا ہے کہ توانائی کا تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں۔ جو ممالک اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے دوسرے خطوں اور مخصوص بحری راستوں پر حد سے زیادہ انحصار کرتے ہیں، وہ عالمی تنازعات کے دوران شدید مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کے برعکس مقامی سطح پر شمسی، ہوائی اور دیگر قابل تجدید ذرائع کو فروغ دینے والے ممالک توانائی کے معاملے میں نسبتاً زیادہ خودمختار ہوسکتے ہیں۔

اس تناظر میں ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی یہ ایک اہم سبق ہے۔ انہیں اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری، عوامی ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانا، توانائی کی بچت، عمارتوں میں مؤثر برقی نظام اور صنعتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ایسے اقدامات ہیں جو درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرسکتے ہیں۔

ہندوستان جیسے بڑے اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ملک کے لیے یہ معاملہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات، تیل کی درآمدات اور شہری ٹرانسپورٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر صاف توانائی کی طرف منتقلی محض ماحولیاتی ضرورت نہیں بلکہ معاشی اور تزویراتی ضرورت بھی ہے۔ شمسی توانائی، الیکٹرک گاڑیوں، بیٹری ٹیکنالوجی اور توانائی کے مؤثر استعمال میں سرمایہ کاری مستقبل کے توانائی بحرانوں سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ایران جنگ کے نتیجے میں عالمی فوسل فیول اخراج میں متوقع کمی ایک غیر معمولی واقعہ ضرور ہے، لیکن اسے ماحولیاتی کامیابی قرار دینا درست نہیں ہوگا۔ جنگ کے انسانی، معاشی اور سیاسی نقصانات اپنی جگہ انتہائی سنگین ہیں۔ توانائی کی قلت اور مہنگائی نے دنیا کے متعدد ممالک کو مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ ایسے حالات میں کاربن اخراج میں معمولی کمی کو کسی بڑی کامیابی کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔

اصل کامیابی اس وقت ہوگی جب دنیا جنگ یا کسی دوسرے بحران کے بغیر بھی فوسل فیول کے استعمال میں مسلسل کمی لانے کے قابل ہوجائے۔ اس کے لیے حکومتوں کو واضح اہداف، مستقل پالیسیاں اور طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ صاف توانائی کو محض ہنگامی متبادل نہیں بلکہ قومی ترقی اور عالمی ماحولیاتی حکمت عملی کا بنیادی حصہ بنانا ہوگا۔

دنیا کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ توانائی کی سلامتی صرف تیل کے ذخائر، گیس کی پائپ لائنوں اور بحری تجارتی راستوں کے تحفظ سے حاصل نہیں ہوسکتی۔ حقیقی توانائی تحفظ کا تقاضا ہے کہ ہر ملک اپنی ضروریات کے مطابق قابل اعتماد، سستی اور ماحول دوست توانائی کے ذرائع پیدا کرے۔

ایران۔امریکہ۔ اسرائیل جنگ نے دنیا کو ایک تلخ مگر اہم سبق دیا ہے: فوسل فیول پر حد سے زیادہ انحصار صرف ماحول کے لیے خطرہ نہیں بلکہ عالمی معیشت اور قومی سلامتی کے لیے بھی ایک کمزوری ہے۔ اگر اس بحران کے بعد دنیا نے اپنی توانائی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں کیں تو 2026 میں اخراج کی متوقع کمی محض ایک عارضی اعداد و شمار نہیں رہے گی، بلکہ ایک زیادہ پائیدار اور ماحول دوست مستقبل کی جانب سفر کا نقطہ آغاز بن سکتی ہے۔ بصورت دیگر جنگ ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی کھپت میں دوبارہ اضافہ ہوگا اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جدوجہد ایک بار پھر اسی پرانے دائرے میں گھومنے لگے گی۔

(یواین آئی)

Continue Reading

تجزیہ

راولاکوٹ: خوف، دباؤ اور بے یقینی میں سانس لیتا شہر

Published

on

دانش ارشاد
رات کے کسی پہر راولاکوٹ میں اچانک بھاری ہتھیاروں کی آواز گونجتی ہے۔ چند لمحوں کے لیے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پورا شہر سانس روک کر کھڑا ہو گیا ہو۔

گھروں کی دیواریں لرزتی ہیں، سوئے ہوئے لوگ جاگ جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے چہروں پر نظریں جم جاتی ہیں۔ فائرنگ رکنے کے بعد خاموشی ضرور لوٹ آتی ہے مگر یہ وہ خاموشی نہیں ہوتی جو سکون دیتی ہو بلکہ یہ وہ خاموشی ہوتی ہے جس میں لوگ اگلی آواز کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔

چار ماہ سے زیادہ عرصے سے راولاکوٹ ایک غیر معمولی کیفیت میں زندہ ہے۔ ایک ایسا شہر جس کی راتوں میں فائرنگ کی گونج موجود ہو، جس کے اوپر ڈرون منڈلاتے ہوں، جہاں دن کے اوقات میں فلیگ مارچ اور فورسز کی نقل و حرکت معمول بن چکی ہو اور جہاں اندر آنے یا باہر جانے والے مقامی افراد مختلف ناکوں پر بار بار اپنی شناخت ثابت کرنے پر مجبور ہوں، وہاں زندگی صرف عملی طور پر محدود نہیں ہوتی بلکہ آہستہ آہستہ لوگوں کے ذہنوں میں بھی سمٹنے لگتی ہے۔

راولاکوٹ کی حالیہ کہانی میں گرفتاریوں، خوف، نقل مکانی، بندشوں اور غیر یقینی مستقبل کا ذکر ہے۔ دوسری طرف مقتدرہ کی جانب سے ایکشن کمیٹی اور اس سے وابستہ عناصر پر امن و امان خراب کرنے اور مسلح سرگرمیوں کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

ابھی آٹھ اکتوبر کو راولاکوٹ کے دھرنے کو چار ماہ مکمل ہوئے۔ اس دوران ہر شخص نے اپنے حصے کی ایک الگ حقیقت دیکھی۔ کسی نے احتجاجی اجتماعات دیکھے، کسی نے بند بازار، کسی نے جنازے اور کسی نے ناکوں پر شناخت پریڈ کے بے رحم عمل کو دیکھا، کسی سے خوراک اور دوائیں تک چھینیں گئیں، کئی لوگوں نے گرفتاریوں کی خبریں سنیں اور کئی خاندانوں نے خاموشی سے اپنے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

اگست کے آغاز میں میرپور ڈویژن کے دو اضلاع کا سفر ہوا تو منظر بالکل مختلف تھا۔ بازار کھلے ہوئے تھے، معمولات زندگی جاری تھے اور روزمرہ کی مصروفیات میں کسی بڑے بحران کا عکس واضح نہیں تھا۔ گفتگو کے دوران اکثر لوگ ایک ہی مقام پر آ کر رک جاتے تھے۔

“لوگوں کی ہمدردیاں ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں، لیکن…”
یہ “لیکن” دراصل ایک مکمل داستان تھا۔

اس کے پیچھے خوف بھی تھا، بے یقینی بھی اور شاید یہ احساس بھی کہ ہمدردی اور عملی شمولیت دو مختلف چیزیں ہیں۔ لوگ رائے رکھتے تھے مگر اسے عمل میں ڈھالنے کے نتائج سے بھی آگاہ تھے یا پھر قیادت کی غیر موجودگی اس “لیکن” کا بڑا سبب تھی۔

مظفرآباد سے آنے والی باتوں میں بھی کچھ ایسی ہی کیفیت محسوس ہوئی۔ صحافی دوست آپریشنوں، گرفتاریوں اور دباؤ کے ماحول کا ذکر کرتے تھے۔ ان کے مطابق بہت سے لوگ ایسے تھے جو کھل کر سامنے آنے سے گریزاں تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ بعض حلقوں سے احتجاجی تحریک سے فاصلہ اختیار کرنے کی آوازیں بھی سنائی دینے لگیں۔

یہ صورت حال صرف میرپور ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن کے علاقوں تک محدود نہیں تھی۔ باغ کے مختلف علاقوں سے بھی تحریک کی بازگشت کمزور سنائی دیتی رہی اور پلندری میں معمولات زندگی بڑی حد تک بحال ہوتے دکھائی دیے۔ اگرچہ آٹھ اکتوبر کو بھی پلندری میں غیر معمولی عوامی اجتماع دیکھنے میں آیا مگر مجموعی تصویر یہی تھی کہ پورے خطے میں وہ کیفیت برقرار نہیں رہی جو ابتدائی دنوں میں محسوس ہوتی تھی۔

یہیں ایک بنیادی سوال جنم لیتا ہے۔ اگر مختلف علاقوں میں لوگوں کی ہمدردیاں موجود ہیں تو پھر اس بحران کا اصل بوجھ صرف راولاکوٹ کے کندھوں پر کیوں آ گیا؟ وہ شہر جہاں سب سے زیادہ دباؤ محسوس کیا گیا۔ وہ شہر جہاں مسلسل غیر یقینی صورت حال نے روزمرہ زندگی کو متاثر کیا۔ وہی شہر جہاں بہت سے خاندانوں نے خوف اور بے یقینی کو اپنی زندگی کا حصہ بنتے دیکھا۔

شاید اس سوال کا ایک جواب موجودہ سیاسی جغرافیے میں پوشیدہ ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ مقتدرہ کے لیے یہ بحران بتدریج ایک وسیع خطے کے مسئلے سے سکڑ کر پونچھ کے مسئلے کی شکل اختیار کرتا چلا گیا۔ جب کسی احتجاج کی جغرافیائی حدود محدود دکھائی دینے لگیں تو اس کے ساتھ نمٹنے کی حکمت عملی بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔

یہ تاثر پیدا کیسے ہوا؟ اس پر بحث کی جا سکتی ہے مگر اس حقیقت سے انکار مشکل ہے کہ ایکشن کمیٹی بھی دانستہ یا نادانستہ طور پر اس عمل کا حصہ بنتی دکھائی دی۔ اس کی مرکزی قیادت راولاکوٹ میں موجود رہی، فیصلے وہیں سے ہوتے رہے اور بیشتر اعلانات بھی وہیں سے جاری ہوتے رہے۔ ان اعلانات کی بازگشت ان علاقوں میں تو سنائی دیتی ہے جو ایکشن کمیٹی کی اثر میں ہیں لیکن ان مقامات تک کم پہنچ سکی جہاں ریاست کی رِٹ موجود ہے۔

شاید کچھ ذمہ داران کو یہ امید بھی تھی کہ مختلف اداروں میں عہدوں کی تبدیلیاں حالات کا رخ بدل سکتی ہیں۔

انتظار کیا گیا، امکانات پر نظر رکھی گئی مگر جب زمینی حقیقت میں کوئی بڑا فرق پیدا نہ ہوا تو نئی حکمت عملی کی ضرورت محسوس ہونے لگی۔ اس وقت تک شاید قیمتی وقت گزر چکا تھا اور یہی موجودہ تعطل کا سب سے اہم پہلو ہے۔

اعلامیے سیاسی پیغام تو دے سکتے ہیں مگر وہ اپنے طور پر عوامی تحریک کا متبادل نہیں بن سکتے۔ کسی بھی تحریک کی اصل قوت اس کے لوگوں سے براہ راست تعلق میں ہوتی ہے۔ جب قیادت اور عوام کے درمیان فاصلہ بڑھنے لگے تو الفاظ کی تاثیر بھی کم ہونے لگتی ہے۔

آج راولاکوٹ کے بحران کو صرف ایک دھرنے یا چند سیاسی بیانات کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ اس کے اندر خوف، تھکن، امید، انتظار اور بے یقینی کے کئی رنگ شامل ہو چکے ہیں۔ بہت سے لوگ شاید اب بھی ایکشن کمیٹی کے موقف سے اتفاق رکھتے ہوں مگر خاموش ہیں اور خاموشی ہمیشہ مخالفت نہیں ہوتی۔ بعض اوقات خاموشی خوف ہوتی ہے، کبھی مایوسی، کبھی تھکن اور کبھی یہ احساس کہ فردِ واحد کی حیثیت سے کچھ بدلنا ممکن نہیں۔

اسی لیے شاید موجودہ مرحلے میں اصل سوال یہ نہیں کہ ہمدردیاں کہاں موجود ہیں بلکہ یہ ہے کہ ان ہمدردیوں اور عملی شرکت کے درمیان کھڑی دیوار کیسے گرائی جا سکتی ہے۔

اس کا جواب کسی ایک تقریر، ایک جلسے یا ایک نئے اعلامیے میں نہیں ملے گا۔ اس کے لیے دوبارہ رابطہ قائم کرنا ہو گا، منتشر حلقوں کو جوڑنا ہو گا اور ان علاقوں تک واپس جانا ہو گا جہاں وقت کے ساتھ خاموشی گہری ہوتی گئی ہے۔

کیونکہ تحریکیں صرف نعروں سے زندہ نہیں رہتیں، وہ اپنے لوگوں کے درمیان زندہ رہتی ہیں۔

اور جب ایک تحریک اپنے لوگوں تک پہنچنا چھوڑ دے تو اس کا جغرافیہ سکڑنے لگتا ہے۔

پھر پورے خطے کا سوال آہستہ آہستہ ایک شہر کا سوال بن جاتا ہے۔

اور اس مرحلے پر راولاکوٹ، تمام تر ہمدردیوں کے باوجود خود کو تنہا کھڑا پاتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement
دنیا12 minutes ago

یمن میں بس اور ٹرک پر فضائی حملہ، 26 افراد ہلاک

ہندوستان14 minutes ago

ہندوستان کا ہنرمندی کا نظام اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے : جینت چودھری

ہندوستان17 minutes ago

شرومنی اکالی دل کی این ڈی اے میں واپسی، پنجاب میں بی جے پی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑے گا

ہندوستان19 minutes ago

سونیا کی کتاب میں کئی باتیں چھوٹ گئی ہیں: راہل

تجزیہ22 minutes ago

ہند۔ نیپال تعلقات: باہمی انحصار اور اقتصادی سفارت کاری کی جانب پیش قدمی

جموں و کشمیر25 minutes ago

بھاری مشینری کے استعمال پر تنازع کے درمیان محبوبہ مفتی کو شیش ناگ جھیل جانے سے روک دیا گیا

جموں و کشمیر27 minutes ago

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے کسانوں کو بااختیار بنانے اور ڈوگرہ ورثے کے تحفظ کی اپیل کی

جموں و کشمیر35 minutes ago

شیش ناگ جھیل کے قریب سڑک چوڑی کرنے کے معاملے پر الطاف ٹھاکر کا پی ڈی پی پر ‘مخصوص سیاست’ کرنے کا الزام

جموں و کشمیر37 minutes ago

سی پی آئی (ایم) کے رکن اسمبلی طارقامی نے بلند پہاڑی علاقے میں واقع شیش ناگ جھیل کے قریب تعمیراتی کام فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا

دنیا40 minutes ago

حسینہ کا 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپسی کا منصوبہ، حکام نے حوالگی کے بغیر واپسی کے امکان کو مسترد کر دیا

دنیا43 minutes ago

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کا راستہ ہموار ہونے کا آئزن کوٹ نے دیا اشارہ، لیکوڈ کے ساتھ بات چیت بے نتیجہ

دنیا46 minutes ago

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرایا چوتھا آئل ٹینکر، آگ بھڑک اٹھی: ایران

دنیا2 hours ago

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا آبادی میں اضافے اور جلد شادی پر زور

دنیا4 hours ago

امریکہ کا ایران کے ‘شیڈو بینکنگ نیٹ ورک’ پر بڑا وار، چار ممالک میں تیل کے سہولت کاروں پر پابندیاں عائد

دنیا4 hours ago

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، پانچ فلسطینی جاں بحق، متعدد زخمی

دنیا4 hours ago

ایران کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار، سات شرائط پوری کرنے کا مطالبہ

ہندوستان7 hours ago

جے رام رمیش نے جیور ہوائی اڈے کا نام مودی کے نام پر رکھنے پر سوال اٹھایا، نہرو کی روایت کا حوالہ دیا

ہندوستان7 hours ago

پرکاش پرو کے موقع پر کھرگے، راہل، پرینکا نے اہل وطن کو مبارک باد دی

جموں و کشمیر7 hours ago

کشمیر میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے، پہلگام سب سے سرد

ہندوستان8 hours ago

گرو نانک دیو کی 557ویں یوم پیدائش کے موقع پر عقیدت مندوں نے گولڈن ٹیمپل میں مقدس اسنان کیا

دنیا10 hours ago

امریکہ کو 50 بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ: وال اسٹریٹ جرنل

ہندوستان10 hours ago

وزیر اعظم مودی نے کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی پر عوام کو مبارک باد دی، خدمت کے جذبے کو اجاگر کیا

جموں و کشمیر1 day ago

جموں و کشمیر بی جے پی صدر کی خواتین کے درمیان پارٹی کی سرگرمیاں بڑھانے اور سیاست میں ان کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر زور

جموں و کشمیر1 day ago

جموں و کشمیر حکومت نے خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے اسکول کے لیے 5 کنال اراضی مختص کی

ہندوستان1 day ago

سیتارمن نے پیر کو دو بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاسوں میں صحت، سماجی شعبہ، اعلیٰ تعلیم اور آر اینڈ ڈی شعبہ کے ماہرین کی تجاویز سنیں

پاکستان1 day ago

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت تشویشناک، ذاتی معالج نے خبردار کیا

جموں و کشمیر1 day ago

وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے بعد اہم پیش رفت، سکیورٹی اداروں نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر1 day ago

ہندوستان بدل چکا ہے، ہماری قیادت مضبوط ہے: کرن رجیجو

جموں و کشمیر1 day ago

امرناتھ یاترا کے بعد سڑکوں کی توسیع کا کام حفاظتی اور ماحولیاتی ضوابط کے مطابق جاری: بی آر او

دنیا1 day ago

یوکرین کے ڈرون نے لیبیا کے ساحل کے قریب روسی جنگی جہاز کو ڈبویا: زیلنسکی

دنیا1 day ago

بنگلہ دیش کی عدالت نے 2024 کی عوامی بغاوت کے معاملے میں عوامی لیگ کے 6 سینئر رہنماؤں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا

دنیا1 day ago

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو چیلنج کرتے ہوئے زیر زمین میزائل اڈوں اور جدید ہتھیاروں کے نظام کی نمائش کی

دنیا1 day ago

ایرانی حملوں کی جرمنی اور قطر کی مذمت پر ایران نے قطری سفارت کار کو طلب کیا

دنیا1 day ago

ٹرمپ نے انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کو اپنی پیش گوئیوں سے جوڑا، ڈیموکریٹس اور ایران پر الزامات عائد کیے

ہندوستان1 day ago

کانگریس اور ایس پی کے درمیان اتحاد پر اتفاق، دو سے تین دن میں نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ

ہندوستان1 day ago

ہندوستان نے نیپال کی ترقی کے لیے 24 ہزار کروڑ نیپالی روپے کے پیکیج کا اعلان کیا

تجزیہ1 day ago

انڈونیشیا کے جنگلوں میں آتش زدگی: موسمیاتی بحران کی ایک سنگین علامت

جموں و کشمیر1 day ago

محبوبہ مفتی کا 28 نومبر کو ہونے والے سب انسپکٹر امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ

کھیل1 day ago

جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے انتخابات کے لیے حتمی انتخابی فہرست میں 11 کلب شامل: ریٹرننگ افسر

دنیا1 day ago

سیرانگ میں مٹھائی کی فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، اب تک 24 لاشیں برآمد

دنیا1 day ago

آبنائے ہرمز اور اس کے آس پاس جہازوں پر حملوں کی تعداد اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سب سے زیادہ رہی: برطانوی نگرانی ایجنسی

دنیا1 day ago

کیف کے علاقے میں رہائشی عمارت پر حملے میں 11 افراد ہلاک: یوکرین

جموں و کشمیر1 day ago

شیش ناگ جھیل کے قریب بھاری مشینری کے استعمال پر شدید ناراضگی، میرواعظ اور پی ڈی پی رہنماؤں نے تشویش ظاہر کی

ہندوستان1 day ago

مودی نے بالیندر شاہ کا راشٹرپتی بھون میں خیرمقدم کیا

ہندوستان1 day ago

مودی۔ شاہ کی جوڑی کا پس پردہ کھیل جاننا چاہتا ہے ملک: کانگریس

ہندوستان1 day ago

وزیر اعظم مودی نے اوم برلا کی سالگرہ پر انہیں مبارک باد پیش کی

دنیا3 days ago

یمن میں فضائی حملوں میں 11 بچوں اور 7 خواتین سمیت 41 افراد ہلاک

دنیا3 days ago

چین اور روس ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے مخالف ہیں، عباس عراقچی

جموں و کشمیر3 days ago

جموں بس اڈے پر مشکوک حالات میں فوجی جوان کی لاش برآمد

جموں و کشمیر3 days ago

لداخ میں پنچایت اور بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری، وانگچوک کے گھر سے پولیس ہٹی

جموں و کشمیر10 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان8 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

ہندوستان7 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر9 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں5 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

پاکستان7 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین9 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

جموں و کشمیر3 months ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

تازہ ترین5 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر8 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تجزیہ12 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین10 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

تازہ ترین10 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

اہم خبریں10 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین5 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

کھیل10 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

اہم خبریں10 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین10 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تازہ ترین10 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین10 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین10 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تازہ ترین1 year ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین11 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

ہندوستان10 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا10 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

دنیا9 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین10 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تجزیہ1 year ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

جموں و کشمیر10 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

جموں و کشمیر10 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین10 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر8 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر9 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین9 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر10 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں10 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں10 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین10 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر4 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین4 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین4 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر4 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending