جموں و کشمیر
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح
قومی تعلیمی پالیسی کے تحت جموں وکشمیرکے سرکاری سکولوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری
سرکاری اسکولوں کو نجی اداروں کے برابر لانے کےلئے پرعزم:منوج سنہا ،نظام تعلیم میں کثیر الضابطہ نقطہ نظر کی ضرورت پر زور
سری نگر:جے کے این ایس : جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پیرکویہاںگورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح کیا جو2023 میں گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کوٹھی باغ میں فضل اور شبانہ فاو ¿نڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ یہ ہر بچے کےلئے عالمی معیار کی تعلیم کو یقینی بنانے اور ان کےلئے بڑے خواب دیکھنے اور ترقی پسند ماحول کےلئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ سرکاری اسکول ہندوستان کے تعلیمی اصلاحات کے مستقبل کی رہنمائی کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ روبوٹکس لیب، STEM(سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی) اختراعی مراکز، سمارٹ کلاس رومز، جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ ترقی، اور جامع سیکھنے کی جگہیں ہر بچے کی صلاحیت کو کھول دے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں قومی تعلیمی پالیسی (NEP) کے نفاذ کےساتھ تعلیمی نظام میں ایک بڑی تبدیلی آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سرکاری اسکولوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی نے تعلیمی منظرنامے میں ایک مثبت تبدیلی لائی ہے کیونکہ اسکول بتدریج پرانے سیکھنے کے نمونوں سے ہٹ رہے ہیں اور اختراعی اور طلبہ پر مرکوز انداز اپنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے کامیاب نفاذ سے سرکاری سکولوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر، تدریسی طریقوں کو اپ گریڈ کرکے، اور طلبہ کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنا کر سرکاری اسکولوں کو نجی اداروں کے برابر لانے کےلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے صرف تعلیمی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے بچوں کی متنوع صلاحیتوں کو پہچاننے کی اہمیت پر زور دیا۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے کہاکہہمیں اپنے طلبہ کی موروثی صلاحیتوں کی شناخت اور پرورش کرنی چاہیے۔
انہوںنے مزیدکہاکہ اسکولوں کو ان کی مہارتوں کی تشکیل میں مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنے منتخب کردہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں ۔تعلیم میں کثیر الضابطہ نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ڈگری حاصل کرنے کی روایتی ذہنیت سے آگے بڑھیں اور اس کے بجائے طلبہ کو متعدد مہارتوں، تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کی صلاحیتوں سے آراستہ کریں۔جموں و کشمیر میں طالبات کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، منوج سنہا نے کہا کہ لڑکیاں تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لڑکیاں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ وہ بہت سے لوگوں کے لیے تحریک بن گئی ہیں۔لیفٹنٹ گورنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت نوجوان ذہنوں کو پروان چڑھانے اور اعتماد کے ساتھ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کے لیے اسکولی تعلیم کے شعبے کو مضبوط کرتی رہے گی۔
جموں و کشمیر
راجوری میں 20000 روپے کی رشوت کے معاملے میں ٹریژری کلرک گرفتار
جموں، جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کے اہلکاروں نے راجوری ضلع میں محکمہ صحت کے ایک ریٹائرڈ ملازم سے 20000 روپے کی رشوت مانگنے اور قبول کرنے کے الزام میں ٹریژری دفتر کے ایک کلرک کو گرفتار کیا ہے۔
اے سی بی کے ترجمان کے مطابق، ملزم کی شناخت کالاکوٹ واقع ٹریژری دفتر میں تعینات کلرک خادم حسین کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے شکایت کنندہ سے اس کی 50000 روپے کی گریجویٹی رقم کی ادائیگی کی کارروائی آگے بڑھانے کے عوض 25000 روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ محکمہ صحت کے ریٹائرڈ چوتھے درجے کے ملازم شکایت کنندہ اپنی 50000 روپے کی گریجویٹی رقم نکالنے کے لیے ٹریژری دفتر، کالاکوٹ پہنچے تھے، تبھی خادم نے ان کے معاملے پر کارروائی کرنے کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا۔
شکایت کے مطابق، شکایت کنندہ اپنی گریجویٹی کی رقم نکلوانے کے سلسلے میں ٹریژری دفتر، کالاکوٹ گئے تھے اور خادم سے ملاقات کی تھی۔ بات چیت کے دوران ملزم افسر نے شکایت کنندہ کی گریجویٹی رقم کی ادائیگی کے معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے غیر قانونی طور پر 25000 روپے کی رشوت طلب کی۔
رپورٹ کے مطابق، شکایت کنندہ نے خود کو غریب بتاتے ہوئے ملزم افسر سے اپنی مالی حالت پر غور کرنے کی درخواست کی، لیکن ملزم مسلسل 25000 روپے کی رشوت مانگنے پر اڑا رہا۔ اس کے بعد رشوت کی رقم پر بات چیت ہوئی اور یہ 20000 روپے میں طے ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ “چونکہ شکایت کنندہ کوئی رشوت نہیں دینا چاہتا تھا اور اس غیر قانونی مطالبے کے آگے جھکنا نہیں چاہتا تھا، اس لیے اس نے انسداد بدعنوانی بیورو سے رابطہ کیا اور ملزم افسر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری شکایت درج کرائی۔” شکایت موصول ہونے کے بعد الزامات کی تصدیق کی گئی اور مقدمہ درج کرنے کے بعد جال بچھانے کے لیے اے سی بی پولیس اسٹیشن راجوری کے افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ اس کارروائی کے دوران اے سی بی کی ٹیم نے خادم حسین کو شکایت کنندہ سے غیر قانونی رشوت کے طور پر 20000 روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم افسر کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد معاملے کے سلسلے میں راجوری میں واقع ملزم کے رہائشی احاطے کی بھی تلاشی لی گئی۔
یو این آئی۔این یو۔
جموں و کشمیر
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ: آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے
سری نگر، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں اس سال سیاحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سال 2026 کے پہلے 8 ماہ (جنوری سے اگست) میں ہی 4.05 لاکھ سے زیادہ سیاح لداخ پہنچ چکے ہیں۔ ان 8 ماہ کے اعداد و شمار نے سال 2025 کے پورے سال کے مجموعی سیاحتی اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کے ذریعے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری اور اگست 2026 کے درمیان 4.05 لاکھ سیاح پہنچے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ تعداد 2.69 لاکھ تھی۔ یہ سالانہ بنیاد پر 50.37 فیصد کا اضافہ ہے۔ سال 2025 میں مجموعی سیاحوں کی آمد صرف 3.35 لاکھ تھی۔
علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد و رفت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سال جنوری سے اگست کے درمیان لداخ میں 33,346 غیر ملکی سیاح آئے، جبکہ 2025 کی اسی مدت میں یہ تعداد 25,082 تھی۔
صرف اگست کے مہینے میں 2026 میں 74,753 سیاحوں نے لداخ کا دورہ کیا، جو گزشتہ سال اگست کے مہینے میں آنے والے 45,201 سیاحوں کے مقابلے میں 65.38 فیصد زیادہ ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر سکسینہ نے اس اضافے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے نظریے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مرکزی حکومت کی مسلسل توجہ اور لداخ کی سیاحت دوست پالیسی کے خاکے کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس علاقے میں پائیدار، ذمہ دار اور پورے سال جاری رہنے والی سیاحتی معیشت قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیاحتی موسم سے باہر ہونے والی تقریبات اور پروگراموں کو فروغ دے کر مقامی نوجوانوں، کاریگروں اور ہوم اسٹے چلانے والوں کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، تاکہ سیاحوں کو پرسکون اور سستا تجربہ حاصل ہو سکے۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا
سری نگر، جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے بدھ کو یہاں منعقدہ ایک تقریب میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے جسٹس بھاٹی کو عہدے کا حلف دلایا۔ مسٹر سکسینہ اس وقت جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا اضافی چارج بھی سنبھال رہے ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے شالیمار آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر، کئی کابینی وزرا، ہائی کورٹ کے جج اور سینئر سول و پولیس افسران شریک ہوئے۔
مرکزی حکومت نے 05 ستمبر کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس بھاٹی کی تقرری کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر4 days agoبڈگام انکاؤنٹر میں مارے گئے لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پرہوئی
-
جموں و کشمیر1 week agoیاسین ملک کا سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار، کہا وہ بے قصور تھیں
-
دنیا1 week agoامریکہ-ایران جنگ: لڑائی میں شدت کے ساتھ ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے اردن اور بحرین کو نشانہ بنایا
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کردیا، تہران کو ’’مکمل فوجی شکست‘‘ دینے کا دعویٰ
-
جموں و کشمیر4 days agoاین سی بی نے جموں و کشمیر میں ہیروئن سپلائی کے دو راستوں کا انکشاف کیا، ایک مہینے میں تقریباً سات کلوگرام ہیروئن ضبط
-
دنیا1 week agoمصر کے سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
-
جموں و کشمیر4 days agoکشمیر میں جنگلی سوروں کی اصل کا پتہ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
-
ہندوستان1 week agoجے رام رمیش نے 7.8 فیصد جی ڈی پی نمو کے دعوے کو چیلنج کیا، سابق فنانس سکریٹری کے 2.6 فیصد تخمینے کا حوالہ دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر میں یومیہ اجرت ملازمین کا احتجاج، وقت مقررہ میں مستقلی کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoای او ڈبلیو کشمیر نے زمین پر قبضے کے دس سال پرانے معاملے میں فردِ جرم داخل کی
-
ہندوستان1 week agoخواتین کے لیے انتہائی غیر محفوظ بن گیا ہے دہلی – این سی آر: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoسرینگر میں اپنی پارٹی کی خواتین رہنماؤں اور کارکنوں کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
