جموں و کشمیر
مشینری مٹی اور ملبے کے نیچے دب گئی تھی، مکمل بحالی میں مزید5 سے6 دن لگنے کا امکان:پروجیکٹ ڈائریکٹرپرشوتم کمار
سری نگر جموں قومی شاہراہ پرموجودہزاروں ٹن ملبے اورمٹی کے تودوں کو صاف کرنے کیلئے درجنوں مشینیں اور ٹیمیں تعینات
شاہراہ دوبارہ کھلنے اور ٹریفک کی آمدورفت کی بحالی کو لیکر تذبذب
سری نگر: جے کے این ایس : اتوارکو بادل پھٹنے اورموسلا دار بارشوں کے بعد ضلع رام بن میں متعدد مقامات پر سری نگرجموں قومی شاہراہ کو بھاری نقصان پہنچا،کئی مقامات پر زمین کھسک جانے کے بعد شاہراہ کئی مقامات پردھنس جانے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور مال بردار گاڑیاں گہری کھائیوںمیں جاگریں ،جس کے نتیجے میں کئی مویشی اور مرغ ہلاک ہوگئے اور کروڑوں روپے کی مالیت کی گاڑیاں تباہ ہوجانے کیساتھ ساتھ سیلابی ریلوںکی زدمیںآکر متعددمکانات اور ہوٹلوں کو بھاری نقصان پہنچا جبکہ اس علاقے میں ایک بازار مکمل طور پر ملیامیٹ ہوگیا ۔جے کے این ایس کے مطابق رام بن سیکٹر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سری نگر جموں قومی شاہراہ اتوارسے بند ہے تاہم درماندہ گاڑیوں کو نکال کر بانہال کی جانب روانہ کیاگیا۔یہ قومی شاہرہ جموں اور سری نگر کے درمیان ایک اہم رابطہ اور وادی کشمیر کے لیے لائف لائن ہے۔حکام نے بتایاکہ بحالی کے کام کو تیز کرنے کےلئے، بانہال، کراچیال، ڈگڈول، میترا، اور چندر کوٹ سے کوئیک ری ایکشن ٹیمیں (QRTs) تعینات کی گئیں۔جبکہ بھاری مشینری، بشمولJCBs اور KRCL،CPPL، اور DMR جیسی ایجنسیوں کے ارتھ موورز، ملبہ ہٹانے اور تباہ شدہ سڑک کی مرمت کے لئے بلا روک ٹوک کام کر رہی ہیں۔ہندوستانی فوج نے سول انتظامیہ کےساتھ مل کر پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد، ضروری خدمات کی فراہمی اور مرمت کے جاری کاموں میں مدد کے لیے ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے۔ رام بن ضلع میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری نے ایس ایس پی رامبن کلبیر سنگھ اور ایس ایس پی ٹریفک این ایچ راجہ عادل حامد کے ساتھ کئی متاثرہ مقامات کا دورہ کیا تاکہ بحالی کی جاری کوششوں کی نگرانی کی جا سکے۔ڈی سی نے کہا کہ ہماری ٹیمیں پورے رام بن میں سرگرم ہیں اور اس مشکل وقت میں لوگوں کی مکمل مدد کر رہی ہیں۔ڈی سی چودھری اور ایس ایس پی رامبن کلبیر سنگھ ذاتی طور پر زمینی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں، بحالی کو تیز کرنے اور حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششوں کو مربوط کر رہے ہیں۔حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ سفری ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سرکاری ذرائع سے اپ ڈیٹ رہیں۔ جاری بارشوں کی وجہ سے، مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے، جس سے سفر غیر محفوظ ہو رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ سری نگرجموں قومی شاہراہ کو جلد از جلد دوبارہ کھولنے، خلل کو کم کرنے اور خطے کی رابطہ اور سپلائی لائنوں کو بحال کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری نے بتایاکہ جموں سری نگر قومی شاہراہ ، جو کہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے، کو مکمل طور پر صاف ہونے میں2دن لگ سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری نے رام بن کا دورہ کرکے جائزہ لینے کے بعد مزید کہا کہ کل شام یا اگلی صبح تک یک طرفہ ٹریفک کی اجازت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ڈی سی نے کہا کہ ہم ہائی وے کو کلیئر کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر رام بن نے کہاکہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو، ہم کل(منگل) شام یا اگلی صبح تک یک طرفہ ٹریفک کی اجازت دے سکتے ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ ہائی وے پر کوئی گاڑی نہیں پھنسی ہے۔ اس سے پہلے، تقریباً140 گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں، لیکن اب سبھی کو بحفاظت بانہال کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے، جس سے مسافروں اور ان کے اہل خانہ کی پریشانیوں کو کم کیا گیا ہے۔حکام نے اب اندازہ لگایا ہے کہ اس اہم شاہراہ کو مکمل طور پر بحال کرنے میں مزید 5سے6 دن لگ سکتے ہیں۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پرشوتم کمار نے بتایا کہ رام بن ضلع میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر ہزاروں ٹن ملبہ ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوںنے کہاکہ زمین کھسکنے والے ملبے کی بھاری مقدار کی وجہ سے، شاہراہ کی مکمل بحالی میں مزید 5سے 6 دن لگنے کا امکان ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر پرشوتم کمار نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کی مشینری رام بن اور مروگ کے درمیان مٹی اور ملبے کے نیچے دب گئی تھی، اور بحالی کا کام دوبارہ شروع کرنے کے لیے تازہ انتظامات کیے گئے ہیں۔پروجیکٹ ڈائریکٹر پرشوتم کمار نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ ہائی وے پر کسی بھی نقل و حرکت کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے ٹریفک ایڈوائزری کے ساتھ اپ ڈیٹ رہیں۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
