جموں و کشمیر
سیاحوںکی ہلاکت کیخلاف عوامی ،سماجی اورسیاسی حلقوںمیں سخت ناراضگی
سری نگرمیں پی ڈی پی ،سوپورمیں مختلف تنظیموں اورپٹن میں JKNPFکا احتجاجی مارچ
یہ ہم سب پر حملہ :محبوبہ مفتی ،کشمیریت کا قتل :سوپورٹریڈرس،انسانیت سوز جرم کاارتکاب:منیرخان
سری نگر، اپریل: جے کے این ایس : پہلگام حملے کیخلاف سری نگرسمیت کشمیرکے کئی علاقوںمیں احتجاجی مارچ برآمد ہوئے ،جن میں شامل لوگوںنے اس المناک واقعے کے حوالے سے بینر اور پلے کارڈس اُٹھارکھے تھے ۔اس دوران پٹن اورسوپورمیں بھی احتجاجی مارچ نکالے گئے ،اور واقعے کیخلاف سخت غم وغصے کااظہارکیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے پہلگام حملے کے خلاف ایک احتجاجی مارچ کی قیادت کی ،جس میں پارٹی رہنماو ¿ں اور کارکنوں نے شرکت کی۔محبوبہ مفتی نے پارٹی ہیڈکوارٹرکے قریب کارکنوں کے ہمراہ شیر کشمیر پارک کے قریب پارٹی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوکر احتجاجی مارچ کا آغاز کیا۔یہ پُرامن احتجاجی مارج شہرکے مرکزی تجارتی مرکز لالچوک میں اختتام پذیر ہوا۔مارچ میں شامل کارکنوں نے ہاتھوںمیں بینر اور پُلے کارڈس اُٹھارکھے تھے ،جن پر لکھاہواتھاکہ ”یہ ہم سب پر حملہ ہے، معصوموں کا قتل دہشت گردی ہے، اور معصوموں کے قتل بند کرﺅ“۔اُدھر شمالی کشمیرکے پٹن علاقے میں نیشنل پیپلز فرنٹ کے صدر منیر احمدخان کی قیادت میں شہری ہلاکتوں کیخلاف ایک مارچ نکالاگیا۔مارچ میں شامل کارکنوں اورعام لوگوںنے ہاتھوںمیں بینر اور پلے کارڈس اُٹھائے ہوئے تھے ،جن پر لکھاتھا”ہم پہلگام میں سیاحوںکی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں“۔اس موقع پر منیرخان نے پہلگام ہلاکتوںکوایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ کچھ ناعاقبت اندیش کشمیری قوم کوبدنام اور پریشان کرنے پر بضد ہیں ۔انہوںنے ہلاکتوںکی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سیاحوںکی جانیں لینے والوںنے ایک سنگین اور انسانیت سوز جرم کاارتکاب کیا ہے ۔اس دوران پہلگام میں مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد بدھ کو سوپور قصبہ میں بھی احتجاجی مظاہروں کا مشاہدہ کیا گیا ۔ سوپور میں نجی تعلیمی اداروں کےساتھ تمام دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے۔سوپور قصبے کی سول سوسائٹی، ٹریڈرز فیڈریشن، فروٹ ٹریڈرز، انڈسٹریل اسٹیٹ، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن، اور اسٹریٹ وینڈرز ایسوسی ایشن کے اراکین نے ایک مشترکہ احتجاج قصبہ بھر میں نکالا گیا، جس میں معصوم ہلاکتوں کی مذمت کی گئی۔احتجاجیوںنے کہاکہ یہ صرف ایک دہشت گردانہ حملہ نہیں ہے ،یہ کشمیریت کا قتل ہے، مظاہرین نے کہا،کہ ہمارے مہمانوں کا قتل ناقابل معافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہماری سرزمین کا امن بحال ہو۔انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔اسی طرح بار ایسوسی ایشن سوپور نے اپنے گہرے غم کا اظہار کیا ۔بار ایسوسی ایشن سوپور نے کہاکہ پہلگام میں معصوم سیاحوں پر ہونے والے المناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اورہم متاثرین اور ان کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
