جموں و کشمیر
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی سلسلہ وارجائزہ میٹنگوںکا انعقاد
آج وزیراعظم مودی کی صدارت میں 3 غیرمعمولی اجلاس
حالیہ فیصلوں کے تناظر میںسیکورٹی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر اہم تبادلہ خیال کاامکان
سری نگر: جے کے این ایس: وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں میٹنگوں کا ایک سلسلہ بدھ کو طے شدہ ہے کیونکہ ملک22اپریل کو پہلگام میں ہونے والے ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں اپنی سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لے رہا ہے ۔اس دوران مرکزی وزارت داخلہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں مرکزی داخلہ سیکرٹری کے علاوہ مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران موجودتھے ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق حساس اور اہم ترین سیکورٹی معاملات پر فیصلہ لینے والی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کی اہم میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ30اپریل کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ہے ۔ یہ پہلگام حملے کے بعد اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت کا دوسرا دور ہوگا۔ اس اہم ترین میٹنگ میں سیکورٹی کی تیاریوں پر بات ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کی اہم میٹنگ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ،وزیردفاع راجناتھ سنگھ ،وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور مرکزی وزیرخزانہ نرملاسیتارمن بھی موجود ہوں گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کی میٹنگ کے بعد سیاسی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ بھی وزیراعظم مودی کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ سیاسی امور کی کابینہ کمیٹی میں وزیر اعظم کے علاوہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری، وزیر صحت جے پی نڈا، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، اور دیگر سینئر وزراءشامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے سلامتی اور سیاسی امور کی کابینہ کمیٹی کی الگ الگ میٹنگوں کے بعد کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاسبھی ہوگا،جبکہ ان میٹنگوں کے بعد کابینہ کا اجلاس ہوگا۔پہلگام قتل عام کے2دن بعد جمعرات کو اپنی آخری میٹنگ میں، کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا اور فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔اور اس عزم کا اظہار کیا گیاتھاکہ پہلگام خون ناحق کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پہلگام حملے میں اس کے کردار کے سامنے آنے کے بعد پاکستان کےخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے اسلام آباد کے ساتھ پانی کی تقسیم کا ایک اہم معاہدہ، انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کمیٹی نے سارک کے ویزے بھی معطل کر دئیے، واہگہ،اٹاری بارڈر بند کر دینے کافیصلہ لیا، اور پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو گھٹا دیا۔حکومت نے ہندوستان میں مقیم تمام پاکستانیوں کو بھی کہا تھا کہ وہ اتوار27اپریل تک اپنے وطن واپس آجائیں، اور میڈیکل ویزا رکھنے والوں کو منگل30اپریل تک کی مہلت دی گئی ہے۔اس دوران مرکزی وزارت داخلہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں مرکزی داخلہ سیکرٹری کے علاوہ مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران موجودتھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹنگ میں موجود افراد میں مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن ، بارڈر سیکورٹی فورس، آسام رائفلز اور نیشنل سیکیورٹی گارڈ کے ڈائریکٹر جنرلز، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے سینئر افسران شامل ہیں۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
