جموں و کشمیر
پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
بہت جلدوزارت داخلہ کو پیش کئے جانے کاامکان
حملہ آوروں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی (ISI) اور پاکستانی فوج کی معاونت کاانکشاف
مشتبہOGWSکی فہرست تیار،جموں میں قید 2دہشت گردوں سے بھی پوچھ تاچھ
سری نگر:جے کے این ایس : اسبات کا انکشاف ہواہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) بہت جلد سیاحتی مقام پہلگام کی بائسرن چراگاہ میں22 اپریل کو ہوئے دہشت گرد حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرنے والی ہے۔حکام نے ہفتے کو اس کی تصدیق کی اورکہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، حملے میں پاکستان کی ممنوعہ تنظیم لشکرِ طیبہ کےساتھ ساتھ پاکستان کی خفیہ ایجنسی (ISI) اور پاکستانی فوج کی معاونت شامل تھی۔
جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کے ڈائریکٹر جنرل سدانند داتے کی براہِ راست نگرانی میں تیار کی گئی ابتدائی مگرجامع تحقیقاتی رپورٹ میں تقریباً 150 گواہوں کے بیانات، جائے وقوعہ کی 3D ری تخلیق، اور استعمال شدہ کارتوسوں کی بیلسٹک جانچ شامل ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں ایک سینئر افسر (نام ظاہر نہیں)کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاہے کہ پہلگام کایہ حملہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا جس میں سرحد پار سے تعاون حاصل تھا۔انہوںنے مزیدکہاکہ بیتاب ویلی (جو پہلگام میں ہی ہے) میں اسلحہ پہلے سے پہنچا دیا گیا تھا، اور مقامی اوور گراونڈ ورکرز (OGWs) نے حملہ آوروں کو پناہ، نگرانی اور لاجسٹک مدد فراہم کی۔مذکورہ فسر کے مطابق، حملہ آور کارروائی کے دوران پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے اور اب بھی جنوبی کشمیر کے کچھ علاقوں میں سرگرم ہو سکتے ہیں۔ادھر پہلگام حملے کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے مشتبہ اوور گراو نڈ ورکرز کی فہرست تیار کر لی ہے، اور ان کےخلاف قانونی و انتظامی کارروائی کی تیاری جاری ہے۔ NIA کے ڈائریکٹر جنرل سدانند داتے نے حال ہی میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق کئی این آئی اے ٹیمیں اب بھی جائے وقوعہ پر شواہد جمع کرنے اور عینی شاہدین سے تفتیش میں مصروف ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ این آئی اے کی ایک سینئر ٹیم، جس کی قیادت ایک انسپکٹر جنرل کر رہے ہیں، پہلگام میں تعینات ہے اور جموں و کشمیر پولیس کو معاونت فراہم کر رہی ہے۔
تفتیش کی نگرانی ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھی کر رہے ہیں۔ واقعات کی مکمل تفصیلات جاننے کےلئے، قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے ملک کے مختلف علاقوں میں ٹیمیں بھیج کر حملے میں بچ جانے والے افراد کے بیانات قلم بند کئے۔ ان میں سے کئی گھوڑے بان شامل ہیں جو جائے وقوعہ پر موجود تھے، جبکہ ایک فوٹوگرافر کو کلیدی گواہ سمجھا جا رہا ہے۔جموں و کشمیر پولیس نے حملے میں ملوث 3 مشتبہ افراد کی شناخت اور خاکے جاری کیے ہیں،جن میں2پاکستانی شہری علی بھائی المعروف طلحہ بھائی، ہاشم موسیٰ عرف سلیمان جبکہ تیسرا ایک مقامی، اننت ناگ کا عادل حسین ٹھوکر، یہ سبھی لشکرِ طیبہ سے وابستہ ہیں۔حکام کے مطابق، وادی بھر میں 2ہزار سے زائد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کے بارے میں اطلاع دینے پر20 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔حملے کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ملوث دہشت گردوں کی تعداد5سے 7 تک ہو سکتی ہے۔دریں اثناءپہلگام دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں این آئی اے نے جموں میں قید 2دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کی۔ایک میڈیارپورٹ کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروںنے اپریل2023 سے جموں میں قید2 دہشت گردوں، مشتاق اور نثار سے پوچھ گچھ کی۔حکام کے مطابق یہ دونوں دہشت گرد اپریل 2023 سے راجوری ضلع میں عام شہریوں پر دہشت گردانہ حملے میں اپنے کردار کے الزام میں جیل میں ہیں، جس کے بعد آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تھا۔ ان حملوں میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔این آئی اے نے باضابطہ طور پر پہلگام دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی، 27 اپریل کو جموں میں ایک کیس درج کیا۔ ایجنسی کی کئی ٹیموں نے دہشت گردی کی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے شواہد کی تلاش اور متاثرہ افراد کے رشتہ داروں سمیت عینی شاہدین سے پوچھ گچھ شروع کی۔ این آئی اے کی ٹیموں نے مہاراشٹرا، اڈیشہ اور مغربی بنگال سمیت دیگر ریاستوں میں متاثرہ خاندان کے افراد کے اکاو نٹس ریکارڈ کئے ہیں۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا7 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
