جموں و کشمیر
نئے میڈیکل کالجوں کا خواب ہوگابہت جلد شرمندہ تعبیر:2019میں ہونگےشروع
خبراردو:
ریاستی گورنرستیہ پال ملک نے اننت ناگ ، بارہمولہ ، راجوری ، ڈوڈہ اور کٹھوعہ اضلاع میں 5نئے میڈیکل کالج شروع ہونے میں ہوئی تاخیرکاسخت نوٹس لیتے ہوئے صحت وطبی تعلیم کے اعلیٰ حکام کویہ ہدایات دی ہیں کہ وہ ان کالجوں کوچالوکرانے کیلئے درکارتمام انتظامات کواب بلاتاخیرمکمل کریں ۔ذرائع نے بتایاکہ بدھ کوسرمائی راجدھانی جموں میں طلب کردہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران گورنرایس پی ملک نے تعمیراتی ایجنسیوں بالخصوص جے کے پی سی سی کے افسروں کوہدایت دی کہ میڈیکل کالجوں کیلئے درکارعمارات اوردیگرتعمیراتی کاموں کوفوراًسے پیشترمکمل کیاجائے ۔اسکے ساتھ ہی ریاستی گورنر نے صحت وطبی تعلیم اورمختلف بھرتیوں ایجنسیوں کویہ ہدایت دی کہ پانچ نئے میڈیکل کالجوں کیلئے درکار افسروں ،منتظمین ومدرسین اوردیگرعملہ کی بھرتی عمل میں لانے کاکام جلدپوراکیاجائے ۔معلوم ہواکہ میٹنگ کے دوران حکام نے گورنرموصوف کوبتایاکہ مرکزی سرکارنے ریاست میں 5نئے میڈیکل کالجوں کاقیام عمل میں لانے کیلئے کل 945کروڑروپے کی رقم منظورکی ہے ،اوراب تک اس رقم کازیادہ ترحصہ مرکزنے واگزارکردیاہے ۔حکام کاکہناتھاکہ ہرمیڈیکل کالج پربرابری کی بنیادپرفی کالج189کروڑروپے خرچ ے جائیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ مختص کردہ رقم یعنی189کروڑروپے میں سے ،69کروڑدرکارعمارات کی تعمیرپرخر چ ہونگے جبکہ 50کروڑروپے کی رقم ضروری سامان اورمشینری خریدنے پرصرف کی جائے گی ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ہرمیڈیکل کالج میں ہوسٹلوں کی تعمیرویہاں دگرسہولیات پر40کروڑروپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ کالجوں میں مختلف تعلیمی وتدریسی شعبوں پرفی کالج30کروڑروپے کی رقم صرف کی جائیگی ۔گورنرکویہ بھی جانکاری فراہم کی گئی کہ ہرنئے میڈیکل کالج کیساتھ 500بستروں والاایک اسپتال بھی ہوگا۔
معلوم ہواکہ پانچ نئے میڈیکل کالجوں میں میڈیکل نشستوں کی کل تعدادیاصلاحیت500ہوگی ،اورہرکالج میں 100طلباء وطالبات کوایم بی بی ایس کورس کیلئے داخلہ دیاجائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ اگلے سال یعنی2019کے اوائل میں یہ پانچ نئے میڈیکل کالج چالوکرنے کیلئے میڈیکل کونسل آف انڈیاسے رجوع کیاجائیگا،اورایم سی آئی کے ماہرین کی ٹیم اننت ناگ ،بارہمولہ ،راجوری ،ڈوڈہ اورکٹھوعہ کادورہ کرکے یہاں میڈیکل کالجوں کیلئے تعمیرکردہ عمارات ،دیگرلازمی سہولیات ،سامان ومشینری اوردرکارتدریسی وغیرتدریسی عملہ کی بھرتی کاازخودجائزہ لے گا۔ذرائع نے بتایاکہ میڈیکل کونسل آف انڈیاکی جانب سے منظوری اوراجازت ملنے کے فوراًبعدریاست میں قائم پانچوں نئے میڈیکل چالوکئے جائیں گے ،اوران کالجوں میں میڈیکل کورسزکیلئے اہل اُمیدواروں کوداخلہ دینے کا عمل شروع کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ اگرسب کچھ بغیرکسی رکاؤٹ کے آگے بڑھاتوعین ممکن ہے کہ جولائی 2019میں پانچوں نئے میڈیکل کالج چالوکئے جائیں گے ،اوریہاں 500طلاب کوداخلہ دیکردرس وتدریس کاعمل شروع کیاجائیگا۔
محبوبہ مفتی کی سربراہی والی سابق مخلوط سرکارنے سال2018میں ہی پانچوں میڈیکل کالج چالوکرنے کافیصلہ لیاتھالیکن درکاربنیادی ڈھانچے کی تیاری میں تاخیراوردیگرلازمی انتظامات وسہولیات مکمل نہ ہونے کی بناء پرایسانہیں ہوسکا۔ ذرائع کامزیدکہناتھاکہ پانچ نئے میڈیکل کالجوں میں کل3375افسروں ،منتظمین ومدرسین اوردیگرعملہ کی بھرتی عمل میں لائی جارہی ہے ۔بدھ کوجموں میں ریاستی گورنرکی زیرصدارت میٹنگ کے دوران حکام نے بتایاکہ اننت ناگ ، بارہمولہ ، راجوری ، ڈوڈہ اور کٹھوعہ اضلاع میں5نئے میڈیکل کالجوں پر کام شدو مد سے جاری ہے اور ان پروجیکٹوں کو وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالجوں کیلئے تمام آسامیاں معرض وجود میں لائی گئی ہیں اور اُنہیں بھرتی ایجنسیوں کو بھیج دیا گیاہے تا کہ اُنہیں تیز تر بنیادوں پر پُر کیا جا سکے اور اگلے تدریسی سیشن سے کالجوں میں پہلا بیچ شروع کیا جا سکے ۔حکام نے بتایاکہ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے میڈیکل افسروں کی ایک ہزار آسامیاں پی ایچ سی کو ریفر کی گئی ہیں جنہیں جلد از جلد پُر کیا جائے گا ۔میٹنگ میں ریاستی پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین لطیف الزمان دیوا نے بتایا کہ5میڈیکل کالجوں کیلئے فیکلٹی ممبران کی بھرتی کا کام تدریسی سیشن شروع کرنے سے پہلے مکمل کیا جائے گا ۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
