جموں و کشمیر
1971کی ہندپاک جنگ کے بعدملک میں اپنی نوعیت کی پہلی بڑی شہری دفاعی مشق مرکزی داخلہ سیکرٹری نے لیا تیاریوں کا جائزہ
آج جموں وکشمیر سمیت کئی ریاستوں کے تقریباً250اضلاع میں مورک ڈرل کاانعقاد
عوامی تربیت، بلیک آو ٹ، اہم ڈھانچوںکی چھپائی اور انخلاءکے منصوبوںکی تازہ کاری شامل
سری نگر:جے کے این ایس : پہلگام حملے کے بعد پاکستان کیساتھ بڑھتی سفارتی وسرحدی کشیدگی کے بیچ مرکزی حکومت نے ایک غیر معمولی اقدام کے تحت پیر کو کئی ریاستوں کو ہدایت کی کہ وہ بدھ، 7 مئی کو شہری دفاع کی تیاریوں کو بڑھانے کےلئے سیکورٹی کی فرضی مشقیں کریں۔قابل توجہ ہے کہ یہ شہری دفاعی یافرضی مشق ،1971 کی پاک بھارت جنگ کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی مشق ہے۔معلوم ہواکہ سرحدی ریاستوںمیں بدھ کوموک ڈرل 244 اضلاع میں کرائی جائے گی۔یہ بھی معلوم ہواکہ عوامی مقامات، اسکولوں، مالوں، ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹانڈوں اور دیگر پرہجوم علاقوں میں7 مئی کو موک ڈرل کی جائے گی۔ اس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عام لوگوں، سیکورٹی اہلکاروں اور ریسکیو ٹیموں کے فوری ردعمل اور تیاریوں کو جانچنا ہے۔اس دوران مرکزی داخلہ سیکرٹری گووندموہن نے منگل کومتعلقہ ریاستوںکے چیف سیکرٹریوں اور اور ملک بھر سے سول ڈیفنس کے سربراہان کیساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شہری دفاع کے میکانزم کو مضبوط بنانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی ملک گیر مشق کے لئے پانچ اہم ہدایات میں فضائی حملے کے سائرن کو چالو کرنا،شہری دفاع کے پروٹوکول پر عوامی تربیت، کریش بلیک آو ٹ کا نفاذ، اہم بنیادی ڈھانچے کی چھپائی اور ریہرسل اور انخلاءکے منصوبوں کی تازہ کاری شامل ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن منگل کو شہری دفاع کے میکانزم کو مضبوط بنانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا، جس میں فضائی حملے کے وارننگ سائرن پر فرضی مشقیں کرنا، دشمنانہ حملے کی صورت میں شہریوں کو اپنی حفاظت کے لیے تربیت دینا اور بنکروں اور خندقوں کی صفائی شامل ہے۔پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناو ¿ کے درمیان ابھرنے والے نئے اور پیچیدہ خطرات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں سے بدھ کو فرضی مشقیں کرنے کو کہا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی داخلہ سیکرٹری نے متعلقہ ریاستوںکے چیف سیکرٹریوں اور اور ملک بھر سے سول ڈیفنس کے سربراہان کیساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے244اضلاع میں سول ڈیفنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ شہری دفاعی یاحفاظتی مشق یعنی مورک ڈرل کے تحت دیگر اقدامات کریش بلیک آو ¿ٹ کے اقدامات، اہم پلانٹس اور تنصیبات کی جلد چھپائی اور انخلاء کے منصوبوں کو اپ ڈیٹ اور ریہرسل کرنے کے انتظامات ہیں۔فرضی مشقوں میں ہندوستانی فضائیہ کےساتھ ہاٹ لائن اور ریڈیوومواصلاتی روابط کو فعال کرنا، کنٹرول رومز اور شیڈو کنٹرول رومز کی فعالیت کی جانچ کرنا بھی شامل ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل فائر سروس، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز کے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں، نئے اور پیچیدہ خطرات وچیلنجز ابھر کر سامنے آئے ہیں، لہذا، یہ سمجھداری کی بات ہوگی کہ ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شہری دفاع کی بہترین تیاری ہر وقت برقرار رکھی جائے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے7 مئی کو ملک کے 244 زمرہ بند سول ڈیفنس اضلاع میں سول ڈیفنس مشق اور ریہرسل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خط میں کہا گیاکہ مشق کے انعقاد کی منصوبہ بندی گاو ¿ں کی سطح تک کی گئی ہے۔ اس مشق کا مقصد تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شہری دفاع کے طریقہ کار کی تیاری کا جائزہ لینا اور اسے بڑھانا ہے ۔
اس میں کہا گیا ہے کہ مشق میں ضلعی کنٹرولرز، مختلف ضلعی حکام، سول ڈیفنس وارڈنز، رضاکاروں، ہوم گارڈز (ایکٹو اور ریزروسٹ رضاکار)، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)، کالج اور اسکول کے طلباءکی فعال شرکت کا تصور کیا گیا ہے۔اس نے کہاکہ مذکورہ سول ڈیفنس مشق کا مقصد مختلف شہری دفاعی اقدامات کی آپریشنل افادیت اور آپریشنل کوآرڈینیشن کا جائزہ لینا ہے۔موک ڈرل کیا ہے؟:موک ڈرل پہلے سے منصوبہ بند مشق ہوتی ہے جس میں کسی آفت یا خطرے کی صورت حال کو ڈرامائی طور پر نقل کیا جاتا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ اس وقت لوگ کیا ردعمل ظاہر کریں گے۔موک ڈرل کے دوران کئی بار حقیقت پسندانہ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جیسے کہ کہیں آگ لگی ہو، دہشت گرد حملہ ہوا ہو یا زلزلہ آ گیا ہو۔ لوگوں کو بحفاظت نکالنے اور اس صورت حال میں امدادی کارروائیاں کرنے کا پورا عمل سنجیدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔موک ڈرل کیوں ضروری ہیں؟:کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال اور ایمرجنسی کے لیے ہمیشہ تیار رہنا ضروری ہوتا ہے۔ ان تیاریوں کو انتظامیہ موک ڈرل کے ذریعہ چیک کرتی ہے۔ اس میں دیکھا جاتا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں عام لوگ کیسا رویہ اختیار کریں گے؟، سیکورٹی اور ریسکیو ٹیمیں کتنی تیزی سے رد عمل دیتی ہیں؟ علاقوں کے موجودہ سیکیورٹی ٹولز اور الرٹ سسٹم کتنے موثر ہیں۔موک ڈرل کس طرح کی جاتی ہے؟:موک ڈرل کے دوران مندرجہ ذیل باتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ پہلے سے طے شدہ وقت پر الارم یا الرٹ کی آواز آتی ہے، لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ صورتحال کیا ہے، جیسے کہ آتشزدگی، بم کا گرنے یا پھٹنے کا خطرہ یا زلزلہ، سب کو تیزی سے اور محفوظ طریقے سے نکالنے کی مشق، فائر بریگیڈ، این ڈی آر ایف، پولیس اور طبی ٹیمیں جائے واقعہ پر فوری پہنچتی ہیں اور موک ڈرل کے دوران پورے عمل کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ اس میں کتنا وقت لگا، کیا کوتاہیاں تھیں، اور کیا بہتر کیا جا سکتا ہے۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا4 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
