جموں و کشمیر
جانی ومالی نقصان بڑا سانحہ قرار،متاثرین کی حالت زار کو قومی سطح پر اُجاگر کرنے کا عہد
4دنوںکی گولہ باری، میزائلوں اور ڈرون حملوں میں 28شہری ہلاک،70دیگرزخمی
راہول گاندھی کی گولہ باری متاثرین کیساتھ ملاقات
پونچھ : جے کے این ایس : لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اورکانگریس کے سینئررہنماراہل گاندھی نے ہفتہ کے روز پونچھ میں پاکستانی فوج کی طرف سے گولہ باری کے متاثرین سے ملاقات کی ۔انہوںنے گولی باری سے ہونے والے جانی ومالی نقصان کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے متاثرین کی حالت زار کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کا عہد کیا۔
جے کے این ایس کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی ہفتہ کی صبح دوسرے کئی لیڈران کے ہمراہ پونچھ پہنچے ،اورانہوںنے پونچھ شہر کا دورہ کیا اور متاثرہ آبادی کےساتھ ایک گھنٹے سے زیادہ بات چیت کی، بشمول وہ خاندان جنہوں نے 7مئی سے 10 مئی کے درمیان گولہ باری میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا تھا۔راہل گاندھی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ ایک بڑا سانحہ ہے۔ بہت سے لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ انہوں نے (پاکستانی فوج) نے براہ راست شہری اہداف کو نشانہ بنایا۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ میں نے لوگوں سے بات کی اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی اور انہوں نے مجھ سے قومی سطح پر اپنا مسئلہ اٹھانے کو کہا جو میں کروں گا ۔بعد میں، ایکس پر ایک پوسٹ میں، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈرراہول گاندھی نے کہاکہ آج میں نے پونچھ میں پاکستانی فوجیوں کی گولہ باری میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں سے ملاقات کی، تباہ شدہ مکانات، بکھرے ہوئے سامان، نم آنکھیں اور پیاروں کو کھونے کی دردناک کہانیاں۔انہوںنے کہاکہ یہ محب وطن خاندان جنگ کا سب سے بڑا بوجھ حوصلے اور وقار کے ساتھ اٹھاتے ہیں۔ ہر بار سلام پیش کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے مزید کہاکہ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ میں ان کے مطالبات اور مسائل کو قومی سطح پر ضرور اٹھا ں گا۔ان کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈران، پارٹی کی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر طارق حمید قرہ اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری جی اے میر بھی تھے۔یادرہے راہول گاندھی نے 25 اپریل کو دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں سے ملنے سری نگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، چیف منسٹر اور اس وقت کے کئی اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات کی تھی۔پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح کانگریس کے سابق صدرراہول گاندھی جموں ہوائی اڈے پر پہنچے اور سرحد پار گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور سوگوار خاندانوں سے ملنے کے لیے ہیلی کاپٹر میں پونچھ کے لیے روانہ ہوئے۔پہلگام قتل عام کے جواب میں7 مئی کو پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے نو مراکز پر آپریشن سندورکے تحت ہندوستان کی طرف سے درست حملے کیے جانے کے بعد پونچھ سیکٹر میں توپ خانے اور مارٹر گولہ باری میں اضافہ ہوا تھا۔جموں و کشمیر میں 7 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان کی طرف سے توپ خانے کی گولہ باری، میزائلوں اور ڈرون حملوں کی لہر میں 28 افراد ہلاک ہوئے، 13 صرف پونچھ ضلع میں، اور 70 سے زیادہ زخمی ہوئے۔حکومت کے زیر انتظام ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے کے لیے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحدی علاقوں سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی،اورابھی بھی بے شمارلوگ ریلیف کیمپوںمیں رہ رہے ہیں۔بھارت اور پاکستان نے 10 مئی کو سرحد پار سے ڈرون اور میزائل حملوں کے چار دنوں کے بعد فوجی محاذ آرائی ختم کرنے کے لیے ایک مفاہمت کی تھی۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
