جموں و کشمیر
آئندہ گولیوں کا جواب توپ کے گولوں سے دیا جائے گا:وزیر اعظم مودی
سندور بہادری کی علامت
ٓٓآپریشن سندور دہشت گردوں کےخلاف سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن
’درپردہ جنگ ‘ نہیں چلے گی، ایسا ہوا تو ہم اُنہیں گھرمیں گھس کر ماریں گے
سری نگر :جے کے این ایس : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان کے ردعمل کے بعد سندور بہادری کی علامت بن گیا ہے،اور پاکستان کو خبردار کیا کہ گولیوں کا جواب توپ کی گولیوں سے دیا جائے گا۔انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ اب دہشت گردوں کے ذریعے ’پراکسی وار‘ نہیں چلے گا اور اگر ایسا ہوا تو ہم انہیں گھرمیں گھس کر ماریں گے۔ انہوں نے آپریشن سندھ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشن بھی قرار دیا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم مودی نے بھوپال میں لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکر کے 300ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ مہیلا سشکتی کرن مہاسمیلن سے خطاب کیا۔ اپنی تقریباً 40 منٹ کی تقریر میں وزیراعظم نے اپنے خطاب کو خواتین کی بہادری پر مرکوز رکھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ہندوستان ثقافت اور روایات کا ملک ہے، اور ہماری روایت میں سندور خواتین کی طاقت کی علامت ہے۔
ہنومان جی، جو رام بھکتی میں ڈوبے ہوئے ہیں، سندور بھی کھیلتے ہیں۔ ہم شکتی پوجا میں سندور پیش کرتے ہیں۔ یہ سندور بہادری کی علامت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام میں دہشت گردوں نے نہ صرف ہندوستانیوں کا خون بہایا بلکہ ہماری ثقافت پر بھی حملہ کیا، انہوں نے ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دہشت گردوں نے ہندوستان کی خواتین کی طاقت کو چیلنج کیا ہے ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ چیلنج دہشت گردوں اور ان کے ہینڈلرز کے لیے موت کی گھنٹی بن گیا ہے۔ آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن ہے۔
انہوںنے کہاکہ جب کہ پاک فوج سوچ بھی نہیں سکتی تھی، ہماری فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ اب دہشت گردوں کے ذریعے پراکسی وار نہیں چلے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ہم انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے۔ جو بھی دہشت گردوں کی مدد کرے گا اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اب ہر ہندوستانی کہہ رہا ہے اور ان کے جذبات کے مطابق اب اگر وہ ”گولی“ چلائیں گے، تو اس کا جواب”گولے“ سے دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پہلگام میں دہشت گردوں نے نہ صرف ہندوستانیوں کا خون بہایا ہے بلکہ انہوں نے ہماری ثقافت پر بھی حملہ کیا ہے۔مودی نے کہاکہ ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں نے ہندوستان کی ناری شکتی کو للکارا ہے۔ یہ چیلنج دہشت گردوں اور ان کے آقاوں کے لیے ”موت“ بن چکا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہاکہ اس حملے کے بعد ہندوستان کی کارروائی ”آپریشن سندور“ دہشت گردوں کے خلاف ملک کا اب تک کا سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن ہے۔
مودی نے کہاکہ پاکستانی فوج نے سوچا بھی نہیں تھا ، وہاں ہماری فوج نے سینکڑوں کلومیٹر دور تک دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مٹی میں ملادیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس بار75 خواتین پارلیمنٹ کی ممبر بنی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اس تعداد کو بڑھایا جائے۔ ناری شکتی وندن ادھینیم کے پیچھے یہی جذبہ ہے۔ پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کا ریزرویشن اب حاصل ہو گیا ہے، جو کافی عرصے سے زیر التوا تھا۔ناری شکتی وندن ادھینیم، جسے خواتین کے ریزرویشن بل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک تاریخی قانون سازی ہے جس کا مقصد لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں کل نشستوں کا ایک تہائی ریزرو کرنا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ بی جے پی حکومت ہماری بہنوں اور بیٹیوں کو ہر سطح اور ہر میدان میں بااختیار بنا رہی ہے۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دنیا آج قومی دفاع میں ہندوستان کی بیٹیوں کی صلاحیت کا مشاہدہ کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسکول سے لے کر میدان جنگ تک، آج ملک کو اپنی بیٹیوں کی بہادری پر بے مثال اعتماد ہے۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر5 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر6 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا7 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا7 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا7 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا6 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
