جموں و کشمیر
کشمیرکیلئے براہ راست ٹرین سروس کا خواب 3روز بعد شرمندہ تعبیرہونے کاامکان
کشمیرکیلئے براہ راست ٹرین سروس کا خواب 3روز بعد شرمندہ تعبیرہونے کاامکان
وزیر اعظم ممکنہ طورپر 6 جون کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
کٹرا اسٹیڈیم میں بڑی عوام ریلی سے نریندرمودی کا خطاب،تمام انتظامات کو حتمی شکل
ضرورت پڑنے پر امرناتھ یاتریوں کیلئے اضافی ریل گاڑیاں چلانے کااقدام زیر غور
سری نگر :جے کے این ایس : وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر 6جون کو ماتا ویشنو دیوی مندرکے بیس کیمپ کٹرا سے کشمیر کےلئے براہ راست ٹرین خدمات کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد وندے بھارت ٹرین کٹرا اور بارہمولہ کے درمیان چلنا شروع ہو جائے گی۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے ایک میڈیارپورٹ میں اسبات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کشمیر کےلئے ٹرین خدمات شروع کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور وزیر اعظم6 جون کو وادی کے لئے پہلی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا سکتے ہیں۔کشمیرکیلئے براہ راست ٹرین سروس کا آغاز19 اپریل کو ہونا تھا لیکن اس دن کی پیش گوئی کی گئی خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر اسے ملتوی کر دیا گیا۔ مزید تاخیر 22 اپریل کو پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہوئی ۔کشمیرکیلئے براہ راست ٹرین سروس عین اسوقت شروع کی جارہی ہے،جب 3جولائی سے سالانہ امرناتھ یاتراشروع ہوگی ،جو9اگست تک جاری رہے گی ،اور ٹرین سروس امرناتھ یاترامین شامل ہونے والے ہزاروںیاتریوں کیلئے آرام دہ اور محفوظ ثابت ہوسکتی ہے،، خاص طور پر جب اس سیزن میں ابتدائی اور بھاری مانسون کی اطلاعات ہیں جو رام بن اور بانہال کے کمزور حصوں کے درمیان جموں سری نگر قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کا باعث بن سکتی ہیں۔
سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ ریل ٹریک کھولنے سے امرناتھ جی کے مسافروں کی کٹرا سے سری نگر تک نقل و حرکت آسان ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر یاتریوں کے رش کو دُور کرنے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جا سکتی ہیں خاص طور پر سری نگرجموں قومی شاہراہ بندہونے کی صورت میں ۔فی الحال، حکام کے مطابق، کٹرا اور بارہمولہ کے درمیان صرف وندے بھارت ٹرین کے چلنے کی امید ہے۔وزیر اعظم نریندرمودی کٹرہ سے بارہمولہ اور عملی طور پر بارہمولہ سے کٹرہ تک ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وہ کٹرا اسٹیڈیم میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے ریل پل اور ریاسی ضلع میں ریلوے ٹریک پر پہلے کیبل اسٹیڈ پل کا دورہ کریں گے اور کٹرا سے ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ ٹرین کٹرہ سے بارہمولہ تک چلے گی۔ تاہم، جموں ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم کی تعداد میں اضافے سمیت توسیعی کام کی تکمیل کے بعد غالباً اگست،ستمبر میں، وادی کے لیے ٹرین جموں سے چلائی جائے گی ۔حکام نے واضح کیاہے کہ فی الحال دہلی یا کسی دوسرے حصے سے کشمیر کےلئے کوئی سیدھی ٹرین نہیں جائے گی۔ مسافروں کو کٹرا میں اتر کر ٹرین کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ بعد میں یہی عمل جموں منتقل ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ کٹرہ سے بارہمولہ تک ٹرین کے کئی ٹرائلز کامیاب ہوئے ہیں جن میں وندے بھارت ٹرین بھی شامل ہے۔ آپریشن سندور کے دوران، فوج کے جوانوں کو لے جانے والی ٹرین بھی سری نگر تک ٹریک پر چلائی گئی۔حکام کے مطابق پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعدریلوے ٹریک کا تازہ سیکورٹی آڈٹ کیا گیا اور تمام مسائل کو مزید پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ حل کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر
میر واعظ کا الزام: ایک بار پھر نظر بند کیا گیا، ’معمول کی صورتِ حال‘ کے دعووں پر سوال اٹھائے
سری نگر، کشمیر کے میر واعظ اور حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کو کہا کہ انہیں ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا ہے اور سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جانے سے روک دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں میر واعظ نے بتایا کہ یہ نئی پابندی مقدس ماہ ربیع الاول کے آغاز کی شب عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں حکام کی جانب سے ’معمول کی صورتِ حال‘ کے کیے جانے والے دعووں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں بار بار سری نگر کی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے سے روکنا انتظامیہ کے ان سرکاری دعووں کی ساکھ کو ختم کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اگر حکام خود اپنے معمول کی صورتِ حال کے دعووں پر اتنا اعتماد نہیں کرتے کہ مجھے بار بار جامع مسجد جانے سے روکتے ہیں، تو اس دعوے کی کیا ساکھ رہ جاتی ہے؟‘‘
انتظامیہ کی جانب سے میر واعظ پر عائد پابندیوں کی فوری طور پر کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر، خاص طور پر جمعہ کے دن، ان پر اسی طرح کی پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں، جس کے باعث وہ تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے اور لوگوں سے خطاب کرنے سے محروم رہے ہیں۔
اس دوران میر واعظ نے ایک بیان جاری کرکے جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ربیع الاول کے بابرکت ماہ کی مبارکباد دی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
