جموں و کشمیر
جموں وکشمیرکی سیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل 135جے کے اے ایس افسران کے تبادلوں اورنئی جگہوں پر تعیناتی کے احکامات
کمشنر سکریٹری ایم راجو(آئی اے ایس) کی جانب سے 2حکومتی حکم نامے جاری
سری نگر : جے کے این ایس : جموں وکشمیر حکومت نےسیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے تحت منگل کے روز مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے مختلف محکموں اور اضلاع میں تعینات 135جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتی سے متعلق2احکامات جاری کردئیے۔جے کے این ایس کے مطابق کمشنر سکریٹری ایم راجو کے ذریعہ10 جون2025 کو جاری کردہ حکومتی حکم یعنی گورنمنٹ آرڈرنمبر 686-JK)GAD)آف2025کے مطابق جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع اور محکموںمیں تعینات 134 جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز (جے کے اے ایس) افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیاگیاہے۔انتظامیہ کے مفاد میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، بشیر احمد ڈار جے کے اے ایس، منیجنگ ڈائریکٹر، جے کے پی سی سی، کو فوری اثر کےساتھ دستیاب اسامی پر جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔راجندر سنگھ تارا، جے کے اے ایس، ڈائریکٹر جنرل، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، جے اینڈ کے، کو کنٹرولر، لیگل میٹرولوجی، جموں و کشمیر کے طور پر تبدیل کرکے تعینات کیا گیا ہے۔ محترمہ نیتو گپتا، جے کے اے ایس، محکمہ خزانہ میں سکریٹری، کا تبادلہ کرکے محکمہ زراعت کی پیداوار میں سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔محترمہ سمیتا سیٹھی،جے کے اے ایس، صنعت و تجارت کے محکمے میں سکریٹری، کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے کمشنر، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، جموں وکشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ محترمہ انورادھا گپتا، جے کے اے ایس، کنٹرولر، لیگل میٹرولوجی، جے اینڈ کے، کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، جے اینڈ کے تعینات کیا گیا ہے۔محترمہ متھورا معصوم، جے کے اے ایس، حکومت کی اسپیشل سکریٹری، محکمہ سیاحت، کا تبادلہ اور مسٹر شفاعت سلطان کی جگہ منیجنگ ڈائریکٹر، جے اینڈ کے فائنانشل کارپوریشن کے طور پر تعیناتی کی گئی ہے، جنہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار ہے۔ عبدالحفیظ شاہ، جے کے اے ایس ، ڈویڑنل کمشنر، کشمیر کے دفتر میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں، کو حکومت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔مذکورہ بالاحکومتی حکم نامے کے تحت مشیر احمد، جے کے اے ایس، حکومت کے خصوصی سکریٹری، محکمہ سماجی بہبود کو تبدیل کرکے مشن ڈائریکٹر، آئی سی ڈی ایس، جے اینڈ کے تعینات کیا گیا ہے۔ نواب دین، جے کے اے ایس، ریجنل ڈائریکٹر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز (سابقہ سیٹلمنٹ آفیسر) ادھم پور، کو تبدیل کرکے کسٹوڈین جنرل، جموں و کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ گلزار احمد ڈار، جے کے اے ایس، حکومت کے اسپیشل سیکریٹری، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، کو تبدیل کرکے حکومت، منصوبہ بندی، ترقی اور نگرانی کے محکمے میں اسپیشل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔محمد ممتاز علی، جے کے اے ایس، ڈائریکٹر، دیہی ترقی، جموں، کا تبادلہ اور ڈائرکٹر، قبائلی امور، جموں و کشمیر، غلام رسول، جے کے اے ایس کی جگہ تعیناتی کی گئی ہے، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کریں گے۔مذکورہ بالاآرڈر کے مطابق جن دیگر جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اورنئی جگہوں پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ،اُن میں رشپال سنگھ، کشوری لال، ،منصور اسلم چودھری، ، پنکج گپتا، شہناز اختر، فیاض احمد بانڈے، محترمہ پریرنا رینا، محترمہ ریمپی اوہری، ڈاکٹر سباش چندر، وید پرکاش، پردیپ سنگھ، غالب محی الدین شاہ، میر افروز، کرشن لال، نذیر احمد میر، راکیش کمار، محترمہ کنچن بالا، سدرشن کمار، سنیل کمار، محترمہ سباح مہتا، محترمہ وناکشی کول، دیویندر سنگھ بھاو ¿، محترمہ دیپیکا رانا،خالد حسین ملک، ریاض احمد شاہ، ایم ایس۔ پرمجیت سنگھ، رومن احمد، چاند کشور شرما، وسیم راجہ، غلام نبی بھٹ، ظہور احمد رینا، اشونی کمار، غلام محمد بھٹ، اشوک کمار، شازیہ کوسر، وریندر کمار منیال، کلبھوشن کھجوریہ، محمد روف رحمن، جوگندر سنگھ جسروٹیا، راجیش لکھن، راجیو کمار، راجیش کمار، راجیش کمار، راجیو کمار، راجیو کمار انیرودھ رائے،آفاق احمد، الیاس احمد نصرو، فرید احمد کوہلی، بابو رام ٹنڈن، کلراج سنگھ، سوارن سنگھ، کسم چب، نزہت خورشید، رئیس احمد بھٹ، گیاس الحق، رضوان اصغر، شہزادہ نورالحامد، محمد عمران خان، وکاس آنند، گوردیو علی احمد، سرجج کمار، سرجج احمد، شرجیل احمد، نور الحامد ہرپال سنگھ، سانچی مشرا، محترمہ منتاشا بنتی راشد، اعزاز احمد شاہ، امیش شرمابھی شامل ہیں۔جبکہ گورنمنٹ آرڈرنمبر 684-JK)GAD)آف2025کے مطابق اندرجیت جے کے اے ایس کو کمشنر سروے اینڈ لینڈریکارڈس تعینات کیاگیا ہے۔
جموں و کشمیر
ابھرتے ہوئے طبی اختراعی نظام میں شامل ہوں: ڈاکٹر جتیندر کی جموں و کشمیر سے اپیل
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اگلی نسل کے طبی طریقۂ علاج کے میدان میں عالمی رہنما بننے کی جانب گامزن ہے اور ملک حیاتیاتی علوم، طبی تحقیق اور صحت کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔
طب کے موجودہ دور کو انتہائی دلچسپ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے ظہور سے صحت کے شعبے میں ایسے امکانات پیدا ہو رہے ہیں جن کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج ٹیکنالوجی پر مبنی طریقۂ کار اور کلینیکل میڈیسن کے درمیان بہترین تال میل پیدا کرنا ہوگا، تاکہ سائنسی اور تکنیکی ترقی کو مریضوں کے لیے حقیقی اور بامعنی نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔
انہوں نے یہاں انٹرنیشنل میڈیکل سائنسز اکیڈمی (آئی ایم ایس اے) کے جموں و کشمیر چیپٹر کی جانب سے منعقدہ پہلے ’آروگیہ شکھر سمان۔ ایک میڈیکل انویسٹیچر تقریب‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’مستقبل میں طبی طریقۂ علاج کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی طریقوں اور کلینیکل میڈیسن کے درمیان بہترین تال میل ضروری ہوگا۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جینومکس، کوانٹم ٹیکنالوجی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز صحت کے شعبے میں نئے امکانات کے دروازے کھول رہی ہیں۔‘‘
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کئی علاج اور تشخیصی طریقۂ کار میں ایک بڑی نعمت ثابت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کلچر ٹیسٹ کے لیے درکار وقت کم کرنے اور جین کی ترتیب معلوم کرنے میں اے آئی کی صلاحیت کا حوالہ دیا، تاہم زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو کلینیکل میڈیسن کا متبادل نہیں بننا چاہیے۔
مرکزی وزیر نے خبردار کیا کہ ٹیکنالوجی پر حد سے زیادہ انحصار ایسی صورت حال پیدا کر سکتا ہے جس میں ڈاکٹر کی طبی بصیرت متاثر ہو۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والے متبادل طریقوں کو دستیاب رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، لیکن مریض کے علاج میں ڈاکٹر کا طبی فیصلہ بنیادی حیثیت رکھنا چاہیے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی کی 29 ستمبر کو دہلی میں احتجاج میں شرکت کی اپیل
سری نگر، جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو ’’سیکولر ذہن رکھنے والے‘‘ لوگوں سے ملک میں جمہوریت اور بھائی چارے کے تحفظ کے لیے 29 ستمبر کو دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی۔
محبوبہ مفتی نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ احتجاج دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے ان لوگوں سے اس اجتماع میں شرکت کی اپیل کی جو ہندوستان کی ’’جمہوری اور سیکولر اقدار‘‘ کو عزیز رکھتے ہیں۔
پوسٹ کے ساتھ جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مساجد، درگاہوں اور گرجا گھروں کو ’’بے رحمی سے منہدم‘‘ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے حامیوں اور ’’سیکولر ذہن رکھنے والے لوگوں، خاص طور پر مسلمانوں‘‘ کے نام ووٹر فہرستوں سے حذف کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ان تمام مظالم کے خلاف انڈین مسلمانوں کی مانیٹرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 29 ستمبر کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کیا جائے گا۔‘‘
پی ڈی پی صدر نے سیکولر ذہن رکھنے والے لوگوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت جمہوریت، ملک کی فلاح و بہبود اور اس کی ’’گنگا-جمنی تہذیب‘‘ کے تحفظ کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
منشیات اسمگلنگ اور دہشت گرد سرگرمیوں سے منسلک 7.11 کروڑ روپے کی جائیدادیں منسلک
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں اور ان کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف جاری کارروائی کے تحت سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت تقریباً 7.11 کروڑ روپے مالیت کی چار غیر منقولہ جائیدادیں منسلک اور منجمد کی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ان جائیدادوں کی شناخت غیر قانونی سرگرمیوں سے منسلک یا ان سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی گئی املاک کے طور پر کی گئی۔
زکورہ پولیس اسٹیشن نے بلال کالونی، زکورہ میں واقع ایک رہائشی مکان اور اس سے منسلک زمین کو منسلک کیا، جس کی مالیت تقریباً 2.5 کروڑ روپے ہے اور یہ اویس احمد رَیدھر کی ملکیت ہے۔ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/22 اور 29 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 34/2026 کے سلسلے میں کی گئی۔
این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف (1) کے تحت کی گئی اس کارروائی کے بعد مجاز اتھارٹی کے مزید احکامات تک جائیداد کی فروخت، لیز، منتقلی، ردوبدل یا اس میں کسی تیسرے فریق کا مفاد پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس سے قبل نوگام پولیس اسٹیشن نے وگورا، بی کے پورہ کے رہائشی شیراز احمد شیخ کی تقریباً 2.85 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا تھا۔ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/15 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 121/2023 کے سلسلے میں کی گئی۔
اس جائیداد میں 18 مرلہ اراضی پر تعمیر شدہ دو منزلہ کنکریٹ عمارت، دو دکانیں اور ایک رائس مل شامل ہیں۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت جائیداد کو منسلک کیا گیا۔
ایک اور کارروائی میں احمد نگر پولیس اسٹیشن نے حضرت بل کے دانی ہامہ علاقے میں واقع تقریباً 1.30 کروڑ روپے مالیت کی ایک رہائشی جائیداد کو منسلک کیا۔ یہ جائیداد ظہور احمد میر کی ملکیت ہے۔
یہ کارروائی آرمس ایکٹ کی دفعہ 7/25 اور یو اے (پی) ایکٹ کی دفعات 13، 18، 18-B، 19، 20، 23، 38 اور 39 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 20/2026 کے سلسلے میں کی گئی۔ جائیداد میں چھ مرلہ اراضی پر تعمیر شدہ ایک منزلہ رہائشی مکان اور اس سے منسلک زمین شامل ہے۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد اسے یو اے (پی) ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت منسلک کیا گیا۔
دریں اثنا، شالٹینگ پولیس اسٹیشن نے سری نگر کے چیک مجگنڈ میں سات مرلہ اراضی پر تعمیر شدہ ایک منزلہ رہائشی مکان کو منجمد کردیا۔ اس کی مالیت تقریباً 46 لاکھ روپے ہے اور یہ امیر احمد میر کی ملکیت ہے۔
یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21 اور 29 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 43/2023 کے سلسلے میں کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یہ جائیداد منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی گئی تھی، جس کے بعد اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت منجمد کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ چاروں کارروائیاں مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں سے منسلک مالی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے مقصد سے کی گئی ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے مبینہ طور پر بنائی گئی جائیدادوں کی شناخت، سراغ لگانے، منجمد کرنے اور منسلک کرنے کا عمل جاری رکھے گی، تاکہ منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کی پشت پناہی کرنے والے مالیاتی نیٹ ورک کو ختم کیا جاسکے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا5 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
