جموں و کشمیر
اگر ریاستی حیثیت کیلئے بی جے پی کے وزیر اعلی کی ضرورت ہے تو میں ایک طرف ہٹ جاو ¿ں گا :عمر عبداللہ
مرکزی حکومت اپنے ارادوں کو واضح کرے
محکمہ قانون اپنا جائزہ مکمل کر لے گا تو کابینہ جلد ہی ریزرویشن کے معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گی: وزیر اعلیٰ
سری نگر : جے کے این ایس : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی حکومت سے اپنے ارادوں کو صاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ وہ بی جے پی کے وزیر اعلی کےلئے راستہ بنانے کےلئے تیار ہیں ،اگر جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کےلئے ایسا کرنا پڑے۔جے کے این ایس کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو واضح طور پر بتانا چاہئے کہ کیا ریاست کا درجہ صرف جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کے تحت دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں ایک طرف ہٹ جاو ¿ں گا۔ کم از کم جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کی ریاست کا درجہ واپس مل جائے گا ۔عمرعبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت اپنی5 سالہ میعاد میں جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کےلئے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ توقعات کو جمہوری ٹائم لائنز کے مطابق ہونا چاہیے، اور یہ کہ انہیں دیا گیا مینڈیٹ پانچ ہفتوں یا مہینوں کے لیے نہیں بلکہ پوری مدت کےلئے ہے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے اور بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ صرف کل، ہم نے سڑک اور ٹنل کنیکٹیویٹی کے لیے 10,600کروڑ کے پیکیج کی منظوری دی۔مظفر حسین بیگ کے اس ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے کہ اگر وہ کارکردگی نہیں دکھا سکتے تو استعفیٰ دے دیں، عمرعبداللہ نے کہا کہ میں استعفیٰ کیوں دوں، کیا 2016 میں کسی نے استعفیٰ دیا جب لوگ مر رہے تھے، اس وقت ہم دودھ اور ٹافیوں کے بارے میں سن رہے تھے، کبھی معافی نہیں مانگی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے اپنے مینڈیٹ سے غداری نہیں کی۔کیا آپ کو توقع تھی کہ اسمبلی خصوصی درجہ کی قرارداد پاس کرے گی؟ آپ نے ایسا نہیں کیا۔ لیکن ہم نے ایسا کیا۔ریزرویشن کے معاملے پر عمرعبداللہ نے کہا کہ معاملہ قانونی وضاحت کےلئے محکمہ قانون کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کابینہ کا کوئی فیصلہ عدالت میں نہ پھنس جائے۔ اسی لئے ہم نے مناسب عمل کی پیروی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریزرویشن سے متعلق ذیلی کمیٹی نے توقع سے زیادہ تیزی سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ کمیٹی کو چھ سال لگیں گے لیکن اس نے اپنی رپورٹ مکمل کی اور اسے جلد پیش کر دیا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ میں نے پیدا نہیں کیا بلکہ میں اسے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔عمرعبداللہ نے پی ڈی پی قائدین پر بھی تنقید کی کہ وہ خاموش رہے جب ریزرویشن کوٹہ بڑھایا جارہا تھا۔ اس وقت محبوبہ مفتی کی آواز کہاں تھی؟ سجاد لون کی آواز کہاں تھا؟ وہ سرکاری مکانات اور سیکورٹی کی تلاش میں مصروف تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی پی قائدین نے اپنے ووٹ بینک کی حفاظت کے لئے ریزرویشن کے مسئلہ کے خلاف بولنے سے گریز کیا۔ وہ راجوری پونچھ میں پہاڑی اور گجر ووٹ چاہتے تھے۔ اس لیے انہوں نے اپنے امیدواروں سے کہا کہ وہ ریزرویشن کے بارے میں ایک لفظ بھی نہ بولیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب الیکشن ہارنے کے بعد وہ اچانک آواز اٹھا رہے ہیں۔عمرعبداللہ نے کہا کہ ایک بار جب محکمہ قانون اپنا جائزہ مکمل کر لے گا تو کابینہ جلد ہی ریزرویشن کے معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم ریزرویشن کے اس حصے کو نہیں چھو رہے ہیں جو پارلیمنٹ کے تحت آتا ہے۔ لیکن ہم اس حصے پر عمل کریں گے جو ہمارے اختیار میں ہے، ۔عمرعبداللہ نے کہا کہ حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جسے بعد میں قانونی طور پر چیلنج کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے فیصلے کرنا چاہتے ہیں جو قانونی طور پر درست اور لوگوں کےلئے فائدہ مند ہوں۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
