تازہ ترین
ویڈیو: حسیب درابو نے پارٹی کو کیوں چھوڑ دیا؟
خبراردو:
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ابھی عمران رضا انصاری کے جھٹکے سے ابھر ہی رہی تھی کہ اسے اب ایک اور جھٹکا پارٹی کے سینئر لیڈر حسیب درا بو کی شکل میں لگا ہے کیوں کہ درابو نے بھی اب پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے استعفیٰ کا خط شئیر کرتے ہوئے لکھا’’ پی ڈی پی کو الودع کہہ رہا ہوں ، زندگی کا ایک اور مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ‘۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ ’’ اس سفر کے دوران میں نے پی ڈی پی کے نظریاتی ارو سیاسی بینر تلے الیکشن لرا ، اسمبلی رکن بھی بن گیا ، اور مجھے کابینہ میں بھی شامل کیا گیا ‘‘، اس دوران میں نے سیاست کا مزہ پوری طرح چکھ لیا ، اسکے اصولوں ، وعدوں اور بے وفائیوں کیساتھ ‘‘۔
وہیں انہوں نے گورنر کے اسمبلی تحلیل فیصلے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری قانون ساز کی حیثیت سے سر گرمیاں قبل از وقت ہی ختم ہوئیں ، جب گورنر نے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کیا ، میں اسکے وقت اور جس طرح یہ کیا گیا ، اتفاق نہیں کرتا یہ جمہوری نظام یا اس کے رکھوالوں کے لئے خوشی کی بات نہیں ،۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں خیر باد کہہ دوں حتی کہ میں باغی نہیں تھا ۔ وہیں انہوں نے مرحو م مفتی سعید کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی انہیں سیاست میں لایا ۔
سرینگر کے گوگجی باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات حسیب درابو مرکزی سطح پر کئی عہدوں پر فائز رہے ہیں ، جن میں وہ پلاننگ کمیشن ، فائنانس کمیشن اور اسکے علاوہ انہو ں نے وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل میں بھی کام کیا ہے ۔ وہیں وہ پانچ سال تک جمون کشمیر بنک کے چیر مین بھی رہے ہیں ۔
حسیب درابو نے ۲۰۱۴ میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ اور پلوامہ کی راجپورہ کانسچونسی سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوئے تھے ۔ ۲۰۱۵ میں حسیب درابو نے بھاجپا کے ساتھ سرکار بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ جس میں وہ ۲۰۱۵ سے ۲۰۱۸ تک ریاست کے وزیر خزانہ بھی رہے ۔ جہاں انہوں نے ریاست کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
لیکن رواں سال مارچ میں دہلی میں ایک تقریب میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘ کشمیر سیاسی نہیں بلکہ سماجی مسلہ ہے ، جس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آنے کے بعد محبوبہ مفتی نے انکی کابینہ سے چھٹی کرد ی تھی ۔
پی ڈی پی کیلئے یہ بڑا جھٹکا اس لئے بھی ہے کیوں کہ درابو باغی لیڈران میں شامل نہیں تھے۔ وہیں ابھی تک درابو نے تیسرے محاز میں شمولیت بھی اختیار نہیں کی ہے ۔
دوسری طرف سجاد لون کے مطابق پی ڈی پی کے ۱۸ لیڈران تھرڈ فرنٹ کے ساتھ ہیں ، اب دیکھنے والی بات ہو گی کیا آنے والے دنوں میں وہ بھی سامنے آکر تھرڈ فرنٹ کو کامیاب بناتے ہیں یا نہیں ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
