جموں و کشمیر
آپریشن سندور ہمارا عزم اور پاکستان کو فیصلہ کن جواب تھا: فوجی سربراہ
سری نگر، کرگل وجے دیوس کے موقع پر آرمی چیف جنرل اوپندرا دیویدی نے کہا کہ آپریشن سندور صرف ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ ہندوستان کا پختہ عزم، واضح پیغام اور پاکستان کو فیصلہ کن جواب تھا انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا فوجی سربراہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز دراس میں 26 ویں کرگل وجے دیوس کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘آپریشن سندور سال 1999 میں کرگل میں لڑے گئے آپریشن وجے کے سلسلے کی ایک کڑی تھا’۔ان کا کہنا تھا: ‘سال 1999 میں ہندوستان نے آپریشن وجے کے تحت ایک مثالی فتح حاصل کی، پاکستانی فوجیوں اور در اندازوں کو بھگا کر برف پوش پہاڑیوں پر ترنگے لہرائے گئے، اس وقت ہم نے یہ واضح کر دیا کہ کسی کو بھی ہندوستان کی سالمیت اور کود مختاری کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی’۔
آرمی چیف نے کہا: ‘آپریشن سندور کے دوران اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے بھارتی فوج نے اسی ہمت اور عزم کے ساتھ پاکستان میں دیشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر ایک فیصلہ کن کامیابی حاصل کی’۔انہوں نے پہلگام حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ‘ہندوستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے لیکن پاکستان نے بزدلی کا مظاہر کیا اور ملک کو ایک گہرا زخم دیا’۔ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے پر ملک نے صرف ماتم نہیں کیا بلکہ ایک فیصلہ کن جواب بھی دیا۔
سٹرائیک کے واقعات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہا: ‘6 اور 7 مئی کی رات ہماری فوج نے پاکستان اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کسی بھی عام شہری کو کوئی گزند نہیں پہنچائی گئی’۔انہوں نے کہا: ‘یہ محض ایک جواب نہیں تھا بلکہ ایک واضح پیغام تھا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائے گا’۔
ہندوستانی فوج کی تیاریوں اور تال میل کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘پاکستانی فوج کو ایک کرارا، فیصلہ کن اور بر وقت جواب دیا گیا’۔انہوں نے کہا: ‘ہماری فوج اور فضائی دفاع ایک دیوار بن کر کھڑی رہی جسے ڈرون یا میزائل سے توڑا نہیں جا سکتا، اس دوران زمینی، فضائی فوج، سرکاری و غیر سرکاری محکمے اور غیر سرکاری تنظیمیں ملک کے ساتھ متحد ہوکر کھڑی رہیں’۔
جنرل دیویدی نے کہا کہ کہ جو طاقتیں ہندوستان کی خودمختاری، سالمیت اور عوام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہی ہیں، انہیں مستقبل میں بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا: ‘یہ ہندوستان کا نیا نارمل ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم امن پسند قوم ہیں، لیکن کمزور نہیں، ہم پرعزم، چوکس اور ہمیشہ تیار ہیں’۔
مستقبل کے لیے فوج کو مضبوط بنانے کے بارے میں، جنرل دیویدی نے کہا کہ آج کی ہندوستانی فوج نہ صرف جاری چیلنجوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہے بلکہ ہر روز ایک تبدیلی، جدید اور مستقبل پر مبنی طاقت میں تبدیل ہو رہی ہے۔انہوں نے ‘رودرا’ آل آرمز بریگیڈ کے نام سے ایک نئی مربوط جنگی فارمیشن کی تشکیل کا بھی اعلان کیا، جس کی منظوری صرف ایک دن پہلے دی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ بریگیڈ انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرمرڈ یونٹس، آرٹلری، اسپیشل فورسز، اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کو ایک مربوط اسٹرائیک فورس میں لائے گی، جس کی مدد مربوط لاجسٹکس اور کمبیٹ سپورٹ یونٹس کے ذریعے کی جائے گی’۔
فوج کی جارحانہ صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے کے لئے جنرل دیویدی نے ’بھیرو لائٹ کمانڈو بٹالین‘ کی تشکیل کا اعلان کیا، جو کہ ایک ایلیٹ سپیشل فورس یونٹ ہے اور سرحدوں پر تیز اور مہلک ضربیں پہنچانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہر انفنٹری بٹالین میں ڈرون اور انسداد ڈرون پلاٹون شامل کیے جا رہے ہیں، جب کہ ایک نئی آرٹلری رجمنٹ کو تیار کیا جا رہا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہر آرٹلری رجمنٹ کے پاس ایک جامع بیٹری بھی ہوگی جو ڈرون جنگ میں مہارت رکھتی ہے، جس سے درست حملوں اور نگرانی کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا’۔انہوں نے کہا کہ فوج کے فضائی دفاع کو بھی دیسی میزائل سسٹم کی شمولیت کے ساتھ تبدیل کیا جا رہا ہے، جس سے ایک مضبوط ڈھال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
